رابطے کی مہارتوں کی مشق - آمنے سامنے

(وڈیو اپلوڈ کردی گئی 06/23)

مسودہ

عنوان:
رابطے کی مہارتوں کی مشق -  آمنے سامنے

بیان کرنے والا:
مس سیو:
سب سے پہلے "آمنے سامنے" ہے۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ والدین  "آمنے سامنے" ہونے کے لیے بچوں کے قد سے کیسے ہم  آہنگ ہوتے ہیں۔

ذیلی سرخی: آمنے سامنے
منظر: باپ آہ کن اپنے بیٹے کے ساتھ فرش کی چٹائی پر گھٹنے ٹیک کر جھک رہا ہے،رنگزایک دوسرے کے اوپر رکھ کر اس سے کھیلتا ہے اور اس سے بات کرتا ہے۔
کن: ووپ، ووپ!

مس سیو: والد فرش پر گھٹنے ٹیک کرجھکتا ہے تاکہ اس کا بیٹا اس کے تاثرات صاف دیکھ سکے۔
کن: تم یہ کرو، بہت اچھا!

ذیلی سرخی: آمنے سامنے
منظر: مم آہ شان اور بچہ ایلون اسکول بس اسٹیشن پر کھڑے ہیں۔
شان: ایلون، آپ اپنی بہن کے اسکول بیگ سے کھیلنا چاہتے ہیں؟

منظر: مم آہ شان ایلون کو اٹھاتی ہے اور ایلون سے آمنے سامنے بات کرتی ہے۔
مس سیو: مم ایک اور طریقہ استعمال کرتی ہے۔
اپنے بیٹے سے بات کرنے سے پہلے وہ اسے اوپر اٹھاتی ہے۔
وہ اس کے چہرے کے تاثرات صاف دیکھ سکتی ہے۔
شان: بہن اپنا اسکول بیگ خود اٹھاتی ہے۔
اور یہ چھوٹے والا آپ کے لیے ہے۔

ذیلی سرخی: آمنے سامنے
منظر: آہ کن یاؤ یاؤ کا ہاتھ پکڑ کر آہ ینگ کے ساتھ پھلوں کی دکان میں جاتا ہے۔
آہ ینگ ایک سنترا اٹھاتی ہے۔
ینگ: یاؤ یاؤ، آپ کے پسندیدہ سنترے!

منظر: یاؤ یاؤ کیلے کو دیکھ رہی ہے۔
آہ کن کیلے کا ایک گچھا اٹھاتا ہے اور یاؤ یاؤ سے آمنے سامنے بات کرنے کے لیے نیچے بیٹھتا ہے ۔
کن: اوہ! ان کی خوشبو اچھی ہے!
مس سیو: ڈیڈ اپنی بیٹی سے بات کرنےسے پہلے نیچے بیٹھ گئےتاکہ وہ ایک دوسرے کو دیکھ سکیں۔
دیکھیں وہ کتنے خوش ہیں۔

بیان کرنے والا :مزید جاننے کے لیے، براہ کرم ہماری ویب سائٹ www.fhs.gov.hk پر تشریف لائیں


یہ وڈیو محکمہ صحتکی فیملی ہیلتھ سروس کی طرف سے تیار کی گئی ہے۔