حقائق متعلق سے صحت کی ہڈیوں اور کیلشیم
مسودہ
عنوان: حقائق متعلق سے صحت کی ہڈیوں اور کیلشیم
راوی: کیلشیم کا ہڈیوں کی صحت سے گہرا تعلق ہے۔
جسم کا 99 فیصد کیلشیم ہڈیوں میں پایا جاتا ہے۔
کیلشیم ، دیگر معدنیات کے ساتھ ، ہڈیوں کی مضبوطی میں معاون ہے۔
کیلشیم کی تھوڑی سی مقدار ہمارے خون اور خلیوں میں ہے۔
وہ اہم کاموں کے لیے ضروری ہوتے ہیں ، ہمارے اعصاب کو پیغامات پہنچانے، پٹھوں کو سکڑنے اور ہمارے خون کو جمنےمیں مدد فراہم کرتے ہیں۔
ہمیں اپنے آپ کو ہر روزصحت مند رکھنے کے لیے اپنی خوراک سے مناسب کیلشیم لازمی حاصل کرنا چاہیے۔
عمومی بات کریں تو ، 18 سے 49 سال کی عمر کے ایک بالغ کو روزانہ 1000 ملی گرام کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔
50 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ایک بالغ کو زیادہ کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے، جو کہ، ایک دن میں تقریباً 1،000سے 1،300 ملی گرام ہے۔
جہاں تک حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کا تعلق ہے، انہیں ایک دن میں 1000 ملی گرام کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔
ہونے والی ماؤں کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
حمل کے دوران خوراک میں کیلشیم کی ناکافی مقدار دورانِ حمل ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔
زندگی کے تمام مراحل میں ، ہمیں خوراک میں کیلشیم کی مناسب مقدار کی ضرورت ہوتی ہے۔
ہمیں جب بھی اپنی غذا سے کافی کیلشیم نہیں ملتا ، ہمارا جسم معمول کی سرگرمیاں برقرار رکھنے کے ہماری ہڈیوں سے کیلشیم کو متحرک کرے گا۔
لگاتار ناکافی کیلشیم والی غذا کھانے سے وقت کے ساتھ آسٹیوپوروسس ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔
لہٰذا ، ہمیں روزانہ زیادہ کیلشیم سے بھرپور خوراک بشمول دودھ ، پنیر ، دہی ، اور کیلشیم سے بھرپور سویا دودھ۔ لینے کی ضرورت ہے۔
گہری سبز سبزیاں ، سخت ٹوفو ، خشک پھلیاں ، تل کے بیج ، گری دار میوے ، مچھلی جو ہڈیوں کے ساتھ کھائی جاتی ہیں، بھی کیلشیم حاصل کرنے کے اچھے ذرائع ہیں۔
اگر آپ خوراک سے کافی کیلشیم حاصل نہیں کر سکتے تو آپ کیلشیم سپلیمنٹس لینے پر غور کر سکتے ہیں۔
سپلیمنٹس لینے سے پہلے طبی ماہرین سے مشورہ کرنا بہترین ہے۔
اس کے علاوہ ، بیرونی سرگرمیاں اور سورج کی روشنی کے سامنے آنا آپ کی جلد کو وٹامن ڈی پیدا کرنے کا موقع دیتا ہے جس سے کیلشیم کو جذب کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کیلشیم کو اپنے جسم میں رکھنے کے لیے ، متوازن غذا کھائیں ، نمکین کھانوں سے پرہیز کریں ، اور گوشت، کافی اور چائے اعتدال سے استعمال کریں۔
صحت مند غذا کے علاوہ ، وزن اٹھانے والی ورزشیں بھی ہماری ہڈیوں کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔
ہم ناچنے، رسی کودنے، پہاڑ چڑھنے، گیند والے کھیل کھیلنے، ہلکے ہلکے دوڑنے، سیڑھیاں چڑھنے اور تیز چلنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
ہر روز ایک صحت مند غذا اور مناسب جسمانی ورزش آپ کی ہڈیوں کو صحت مند اور مضبوط رکھے گی!
مزید جاننے کے لیے ، براہ کرم خاندانی صحت کی خدمت ، محکمہ صحت کی ویب سائٹ www.fhs.gov.hk دیکھیں