لیں۔ ایکشن ابھی کریں حاصل ڈی وٹامن مناسب
مسودہ
عنوان: لیں۔ ایکشن ابھی کریں حاصل ڈی وٹامن مناسب
راوی
مناسب وٹامن ڈی حاصل کریں۔
ابھی عمل کریں!
وٹامن ڈی ہمارے جسم کے لیے ضروری ہے۔
یہ آنت کو کیلشیم جذب کرنے اور خون میں کیلشیم اور فاسفیٹ کی نارمل سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
وٹامن ڈی کی مناسب مقدار ہماری ہڈیوں کو مضبوط رکھتی ہے اور عام مدافعتی افعال کو فائدہ پہنچاتی ہے۔
دیگر غذائی اجزاء کے برعکس ، ہمیں غذاؤں سے وٹامن ڈی بہت کم ملتا ہے۔
ہمارے جسم میں زیادہ تر وٹامن ڈی اس وقت بنتا ہے جب جلد براہ راست سورج کی روشنی کے سامنے آجاتی ہے۔
زیادہ تر لوگوں کے لیے ، گرمیوں کے مہینوں میں ہفتے میں دو سے تین بار ہاتھوں ، چہرے اور بازوؤں کا 5 سے 15 منٹ تک دھوپ میں رہنا وٹامن ڈی کی سطح کو بلند رکھنے کے لیے کافی ہے۔
سانولی جلد والے لوگوں کو زیادہ دیر دھوپ میں رہنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ جلد کے پگمنیٹس یو وی بی شعاعوں کو جلد تک پہنچنے سے روکتے ہیں۔
اسی لیے، جو لوگ دھوپ کا کم سامنا کرتے ہیں یا جن کی جلد سانولی ہوتی ہے ان میں وٹامن ڈی کی کمی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
وٹامن ڈی کی کمی۔
بالغوں میں ، طویل عرصے تک وٹامن ڈی کی کمی آسٹیومالیشیا (جس میں ہڈیاں نرم ہو جاتی ہیں) اور آسٹیوپوروسس (ہڈیوں کا بھربھرا پن ) کی وجہ بن سکتی ہیں جس کے نتیجے میں ہڈیوں کے ٹوٹنے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔
شیر خوار اور بچوں میں وٹامن ڈی کی مسلسل کم سطح ہڈی کی عمومی نشونما کو متاثر کر سکتی ہے۔
ان کی ہڈیاں نرم ، ٹیڑھی میڑھی اور فریکچر ہو سکتی ہیں۔
وٹامن ڈی اور حمل۔
حمل کے دوران ناکافی وٹامن ڈی بچوں کو وٹامن ڈی کی کمی کے خطرے میں ڈال دیتا ہے۔
حاملہ خواتین جو دھوپ میں بہت کم جاتی ہیں، جیسے کہ زیادہ تر گھر کے اندر رہنے والی خواتین، باہر نکلنے پر بازو اور چہرے کو ڈھانپنے والے کپڑے پہنتی ہیں ، یا سانولی رنگت والی جلد رکھتی ہے ، انہیں وٹامن ڈی سپلیمنٹس کے بارے میں طبی مشورہ لینا چاہیے تاکہ وہ اپنے آپ کو اور بچوں کو وٹامن ڈی کی کمی سے بچاسکیں۔
بچے اور وٹامن ڈی۔
پیدائش کے بعد، بچوں کو سورج کی روشنی ، چھاتی کے دودھ اور کھانے سے وٹامن ڈی حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
چھاتی کے دودھ کے بہت سے فوائد ہیں لیکن دیگر کھانوں کی طرح اس میں وٹامن ڈی زیادہ نہیں ہوتا۔
خاص طور پر چھاتی کا دودھ پینے والے بچے اگر زیادہ تر گھر کے اندر
رہیں، باہر نکلتے وقت ہاتھوں اور ٹانگوں کو ڈھانپنے والے کپڑے پہنیں، یا سانولی جلد کے
ہوں۔
احتیاط کے طور پر، انہیں ایک دن میں 10 مائیکروگرام یا 400 آئی یو وٹامن ڈی سپلیمینٹ
لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔
کیا وہ بچے جو چھاتی کا دودھ اور شیر خوار فارمولا لیتے ہیں انہیں
وٹامن ڈی سپلیمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے؟
نو زائیدہ بچوں کے فارمولوں میں وٹامن ڈی شامل کیا
جاتا ہے۔ فارمولا کھلائے جانے والے بچوں کو عام طور پر سپلیمنٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
ماں کے دودھ اور شیرخوار فارمولے دونوں لینے والے بچوں کے لیے ، اگر شیر خوار فارمولہ دودھ کی مقدار ایک دن میں 500 ملی لیٹر سے کم ہے اور وہ بہت کم وقت دھوپ میں رہتے ہوں، تب بھی انہیں وٹامن ڈی سپلیمنٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
والدین اپنے ڈاکٹروں یا فارماسسٹس سے بچوں کے لیے وٹامن ڈی سپلیمنٹس کے بارے میں مشورہ لے سکتے ہیں۔