رابطے میں مہارتوں کی مشق - بچے کو قیادت کرنے دیں
مسودہ
عنوان:
رابطے میں مہارتوں کی مشق - بچے کو قیادت کرنے دیں
بیان کرنے والا:
مس سیو: دوسرا، "بچے کو قیادت کرنے دیں"۔آئیے دیکھتے ہیں کہ والدین کیسے اپنے بچوں کا پہلے مشاہدہ کرتے ہیں
اورپھر ان کے دل چسپیوں کی پیروی کرتے اور ایک ساتھ کھیلتے ہیں۔
منظر: مم آہ ینگ اور بچہ یاؤ یاؤ گھر میں فرش کی چٹائی پر بیٹھے ہیں اورٹوائے رنگ اور بالز سے کھیل رہے ہیں۔
ینگ: بےبی، کیا ہم یہ کھیلیں گے؟ وو!ٹھیک ہے، آپ کی باری.
مس سیو: مم چاہتی ہے کہ اس کی بیٹی ٹوائے رنگ سے کھیلےلیکن لڑکی بال سے کھیلنا پسند کرتی ہے۔
تو اس کے بجائے مم اس کے ساتھ گیند سے کھیلتی ہے!
ینگ: پھینکو، چلو ہم بال پھینکتے ہیں۔
مس سیو: مم اسے فعل "پھینکنا" بھی سکھاتی ہے۔
ینگ: وو! دورچلا گیا۔
مس سیو: وہ بیان کرنے کے لیے کہ ابھی کیا ہوا ہے۔ یہ بھی کہتی ہے " دورچلا گیا!"
ذیلی سرخی: بچے کو قیادت کرنے دیں
منظر: باپ آہ کن، مم آہ ینگ اور بچہ یاؤ یاؤ فروٹ اسٹور میں ہیں۔
یاؤ یاؤ کیلے کو چھو رہی ہے۔
کن: وہ مزیدار ہیں!
مس سیو: اس ویڈیو میں بچی کیلے میں دلچسپی لے رہی ہےتو باپ اس کی دلچسپی کی پیروی کرتا ہے اور اسے سونگھنے کی ترغیب دیتا ہے۔
کن: واہ کیلے! ان کی خوشبو اور ذائقہ اچھا ہے۔
آپ چکھنا چاہتی ہیں؟ ام!
مس سیو: اس نے کیلے سے متعلق الفاظبھی متعارف کروانے کے اس موقع سے فائدہ اٹھایا۔
بیان کرنے والا:مزید جاننے کے لیے، براہ کرم ہماری ویب سائٹ www.fhs.gov.hk پر تشریف لائیں
یہ وڈیو محکمہ صحتکی فیملی ہیلتھ سروس کی طرف سے تیار کی گئی ہے۔