کیا آپ کا بچہ اجنبیوں سے ڈرتا ہے یا بہت چپکو ہے؟

(وڈیو اپلوڈ کردی گئی 06/23)

مسودہ

عنوان:کیا آپ کا بچہ اجنبیوں سے ڈرتا ہے یا بہت چپکو ہے؟

بیان کرنے والا:
منظر:مہمان بچی، بچی کے والدین اور دادی سے ملاقات کرتے ہوئے۔
بچی شروع میں روئی، پھر دھیرے دھیرے آنے والوں کو قریب آنےاور اپنی دیکھ بھال کرنے والوں کی موجودگی میں رابطہ کی اجازت دے دیتی ہے۔
تقریباً 6 ماہ کی عمر میں، بچوں نےاپنے والدین یا دیکھ بھال کرنے والوں کے ساتھ گہرا تعلق قائم کر لیا ہوگا۔
اسی دوران
وہ اجنبیوں سے ملتے وقت بھی بے چینی اور خوف محسوس کر سکتے ہیں۔
مم: ڈرو مت۔ ممی یہیں ہیں۔
ذیلی سرخی: اجنبیوں کے ساتھ آہستہ آہستہ گھل مل جانا۔ڈید: بہت معذرت۔ وہ ابھی اجنبیوں سے ڈرتی ہے۔
براہ کرم اسے گھلنے ملنے کے لیے کچھ وقت دیں۔

اجنبیوں کے لیے بچوں کے ردعمل مختلف ہوتے ہیں۔اجنبیوں کی طرف اپنے بچے کے ردعمل کے بارے میں حساس رہیں۔
اگر وہ پریشان ہے،
تواسے فوری طور پر ان کے ساتھ گھلنے ملنے پر مجبور نہ کریںاسےیہ یقین دلانے کے لیے کہ وہ محفوظ ہے،اس  کے ساتھ رہیں
اور اسے مہمانوں سے آہستہ آہستہ مانوس ہونے دیں۔
منظر: مم آس پاس نہ ہونے کی وجہ سے بچی رو رہی ہے۔
ماں اس کے قریب سے گھر صاف کرتی ہے پھر آہستہ آہستہ اس سے دور ہوتی جاتی ہے۔

ذیلی عنوان: تحفظ کا احساس بڑھانا


تقریباً 6 ماہ کی عمر میں آغاز سے،
آپ کا بچہ آپ کے قریب رہنا پسند کرتا ہے۔اور اور ممکن ہے چپکو بن جائے.آپ اپنا بچہ اپنے آس پاس محفوظ جگہ رکھ سکتے ہیں۔
اس سے باتیں کرتے رہیں۔
اگر وہ پرسکون ہو جائے تو آپ اس سے باتیں کم کر سکتے ہیں۔اگر وہ آپ کو تلاش نہیں کرتی ہے تو اس سے دور ہٹو ۔
اپنے صبر اور وقت گزارنے سے،
بتدریج یہ طریقہ استعمال کرنے سے آپ کے بچے کوخود کو محفوظ محسوس کرنے میں مدد ملتی ہے۔

 

ذیلی عنوان: بچے کو کسی  مانوس بے بی سٹرکے سپرد کرنامنظر: والدین بچی کو دادی کے پاس لے کر آئے ہیں۔
وہ بچے کی پسندیدہ چیزیں دادی کودیتے ہیں اور انتظار کرتے ہیں کہ ان کے جانے سے پہلے بچی پرسکون ہوجائے۔
بعض اوقات، آپ کو اپنا بچہ کسی بے بی سٹر کے پاس چھوڑنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ایک قابل اعتماد بے بی سٹر تلاش کریں جس سے آپ کا بچہ مانوس ہو۔ایک ایسا رومال یا کھلونے تیار کریں جنھیں آپ کا بچہ پسند کرتا ہو
اور انہیں دل بہلانے والی اشیا کے طور پر اس کے ساتھ چھوڑ دیں۔
اگر آپ کا  بچہ  بےبی سٹر کے ساتھ گھل مل نہیں رہا ہے
توبچے کی تسلی کے لیےتھوڑی دیرمزید رک جائیں
جب تک کہ وہ آپ کے جانے سے پہلے پرسکون نہ ہوجائے۔جب آپ باہر جائیں تو ہمیشہ اپنے بچے کو "الوداع" کہیں۔
چپکے سے باہر نہ نکلیں کیونکہ اگر آپ اچانک غائب ہو جاتے ہیں تو
آپ کا بچہ خود کو غیر محفوظ محسوس کرے گا۔
اگر بچہ آپ کی روانگی کے وقت آپ سے لپٹ جائے
تو اپنے بچے کو دور نہ دھکیلیں۔
آپ کو اسے سکون اور مضبوطی سے  بے بی سٹر کے حوالے کرنا چاہیے۔
اجنبیوں کا خوف اور الگ ہونے کی پریشانی
آپ کے بچے کی نشوونما کے دورانقدرتی مظاہر ہیںتاہم بچوں کے تقریباً 18 ماہ کا ہونے تک
یہ خوف آہستہ آہستہ ختم ہو جائیں گے۔

مزید جاننے کے لیے، براہ کرم ہماری ویب سائٹ www.fhs.gov.hk پر تشریف لائیں

یہ ویڈیو  تیار کیا گیا ہے
محکمہ صحت کی فیملی ہیلتھ سروس کی طرف سے۔