اپنے بچے کے ساتھ جڑنا (6 سے 12 ماہ)
مسودہ
عنوان: اپنے بچے کے ساتھ جڑنا (6 سے 12 ماہ)
بیان کرنے والا:
ذیلی عنوان: چہرے آمنے سامنے رکھیں
اپنے بچے سے بات کرنے کے خاص وقت پر،
اپنا بچہ اس طرح رکھیں
کہ آپ ایک دوسرے کو آمنے سامنے دیکھ سکتے ہوں
اور اسی سطح پر آنکھوں میں اچھی طرح رابطہ برقرار رکھیں۔
ذیلی سرخی: اپنے بچے کے ردعمل کا مشاہدہ کریں
اس طرح، آپ دونوں ایک دوسرے کا ردعمل اچھی طرح دیکھ سکتے ہیں۔
منظر: ڈیڈی اور بچی فرشی چٹائی پر آمنے سامنے بیٹھے ہیں۔
منظر: ڈیڈی دو بلاکس آپس میں ٹکراتے ہیں اور بچی کا مشاہدہ کرتے ہیں۔
منظر: بچی ڈیڈی کو دیکھتی ہے اور اس کی نقل کرتی ہے۔
منظر: ڈیڈی بچی کی تعریف کرتے ہیں۔
اپنے بچے کے چہرے کے تاثرات پر توجہ دیں
اور اس کی غوں غاں غور سے سنیں کہ وہ کیا کہنا چاہتا ہے۔
اس کے مطابق جواب دیں۔
ذیلی سرخی : اپنے بچے کی نقل کریں
آپ اس کی آوازوں اور حرکتوں کی نقل کرسکتے ہیں۔
ذیلی سرخی : کھیلنے میں اپنے بچے کی رہنمائی کریں
منظر:ڈیڈی بچی کی آوازوں اور حرکتوں کی نقل کرتے ہیں اور بچی ہنستی ہے
منظر: بچی ایک بلاک ٹوکری میں ڈالتی ہے اور ڈیڈی اس کی حرکت کی نقل کرتے ہیں
اگر اسے کھلونوں میں کوئی دل چسپی نہ ہو تو
آپ اس کی توجہ حاصل کرنے کے لیے
چہرے اور آواز کے جاندار تاثرات استعمال کرسکتے ہیں۔
ذیلی سرخی : نئی اشیا کا اضافہ کریں
منظر: بچی والد کی حرکت کی نقل کرتی ہے اور بلاک ٹوکری میں ڈال دیتی ہے۔
منظر: ڈیڈی تالی بجاتے ہیں اور بلند آواز میں بچی کی تعریف کرتے ہیں۔
اپنے کھیل کے طریقے تبدیل کرنے سے
آپ کے بچے کی شعوری نشو نما میں مدد ملتی ہے۔
اپنے بچے کے ساتھ کھیلتے ہوئے اس سے بات کریں۔
اس سے آپ کے بچے کی زبان کی نشو نما میں مدد ملتی ہے
اور باہمی بات چیت کی روانی جاری رہتی ہے۔
ذیلی سرخی: باہمی بات چیت کی روانی جاری رکھیے۔
منظر: ڈیڈی بلاک چھپا دیتے ہیں اور بچی ایک پیالے کے نیچے اسے ڈھونڈ لیتی ہے
منظر: ڈیڈی ایک بار پھر تالیاں بجاتے ہیں۔ ڈیڈی اس کا بلاک ایک بار پھر چھپا دیتے ہیں۔
ڈیڈی: بے بی، بلاک کہاں ہے؟
منظر: بے بی اسے ڈھونڈ لیتی ہے۔
ڈیڈی: زبردست، تم ٹھیک ہو۔ یہ بہت اچھا ہے۔
ذیلی سرخی: وقفہ کریں
جب وہ کھیلنے میں دل چسپی کھونے لگے تو
اپنے بچے کو وقفہ لینے دیں۔
اپنے بچے سے رابطے کا کوئی ایک لگابندھا طریقہ نہیں ہے۔
آپ اپنے بچے کے ساتھ کھیلنے کے لیے کہیں بھی، کسی بھی وقت
موقع پر دستیاب کوئی بھی چیز استعمال کرسکتے ہیں
منظر: لابی میں لفٹ کا انتظار کرتے ہوئے ڈیڈی چابیوں کا ایک گچھا بچی کو دکھاتے ہیں۔
اپنے بچے کے ساتھ جُڑنا نہ صرف آپ کو
اپنے بچے کے جذبات بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملتا ہے
بلکہ اس سے آپ کے بچوں کی نشو نما کے مختلف پہلو پروان چڑھنے میں مدد ملتی ہے۔
مزید جاننے کے لیے، براہ کرم ہماری ویب سائٹ www.fhs.gov.hk پر تشریف لائیں
یہ وڈیو محکمہ صحت کی فیملی ہیلتھ سروس کی طرف سے تیار کی گئی ہے۔