کرنا تیار معمول باقاعدہ کا نیند

(وڈیو اپلوڈ کردی گئی 01/22)

مسودہ

عنوان: کرنا تیار معمول باقاعدہ کا نیند

منظر: باپ بچی کے ساتھ کھیلتا ہے۔

ماں: بے بی ، یہ سونے کا وقت ہے۔

ڈیڈی: اوہ، وہ ابھی تھکی ہوئی ہے۔ اسے میرے بازوؤں میں سونے دو۔

ماں: یہ اچھا خیال نہیں ہے۔ بچہ صرف تب سوئے گاجب آپ اسے اٹھائے رکھیں گے۔
دراصل، میں نے پہلے ہی نیند کا باقاعدہ معمول بنانے میں اس کی مدد کی ہے۔

ڈیڈی: نیند کا باقاعدہ معمول؟۔

ماں: جی ہاں

.راوی: جب آپ کا بچہ 2 سے 3 ماہ کی عمر کو پہنچ جائے،تو آپ نیند کے باقاعدہ معمولات بنانے میں اسے مدد دے سکتے ہیں۔
اس کا تعلق  آپ کے بچے کی روزمرہ کی مخصوص سرگرمیوں کو سونے کے ساتھ جوڑنے  سے ہے۔
اس طرح ، بچے سرگرمیوں کے سلسلے کے بعد خود ہی سو جانا سیکھ جاتے ہیں۔
بچوں کی مختلف خصوصیات ہوتی ہیں۔
آپ اپنے بچے کو اس کی خصوصیات اور عادات کے مطابق نیند کے معمولات بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔
یہاں دو مثالیں ہیں۔

ذیلی عنوان: اپنے بچے کو کھانا کھلائیں۔
اپنے بچے کو ڈکاریں دلوائیں۔
کوئی دھن گنگنائیں۔
جب آپ  کے بچے کونیند  آرہی ہو تو اپنے بچے کو بستر پر لٹائیں۔
روشنی بند کر دیں۔

راوی: اپنے بچے کو کھانا کھلائیں۔
اسے ڈکاریں دلوائیں اور اس کے لیے کوئی دھن گنگنائیں۔
جب آپ  کے بچے کو نیند  آرہی ہو تو اپنے بچے کو بستر پر لٹائیں۔ روشنی بند کر دیں۔

راوی: یہاں ایک اور مثال ہے۔

ذیلی عنوان: اپنے بچے کو نہلائیں۔
اپنے بچے کو کھانا کھلائیں۔
اپنے بچے کو ڈکاریں دلوائیں۔
اپنے بچے سے بات کریں۔
اپنے بچے کو بستر پر لٹائیں۔
دھیمی موسیقی چلائیں۔
روشنی کم کریں۔

راوی: اپنے بچے کو نہلائیں۔    
اپنے بچے کو دودھ پلائیں
اسے ڈکار دلوائیں۔
اپنے بچے کے ساتھ تھوڑی سی بات چیت کریں۔
آپ کے بچے کو نیند آنے لگے تو اسے بستر پر لٹادیں، دھیمی موسیقی چلائیں اور روشنی کو مدھم کریں۔
اسے خود ہی سونے دیں۔
اپنے بچے کے لیے نیند کا باقاعدہ معمول بنانا آپ کے لیے بچے کی دیکھ بھال کو آسان بناتا ہے۔