اپنے بچے کا منہ صاف کرنا

(وڈیو اپلوڈ کردی گئی 06/23)

مسودہ

عنوان:
اپنے بچے کا منہ صاف کرنا


ذیلی عنوان:
خصوصی نشست:  (2)اپنے بچے کا منہ صاف کرنا

ڈاکٹر فیلکس یو، اورل ہیلتھ ایجوکیشن یونٹ، محکمہ صحت:
Doctor Felix Yu:
ڈاکٹر فیلکس یو:
یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کے بچے کے دانت صحت مند ہیں۔
آپ کو اسے ہر روز اپنا منہ صاف کرنے کی عادت
اپنانے میں مدد کرنی چاہیے۔
پہلا دانت ظاہر ہونے کے بعد
آپ بچے کے ٹوتھ برش اور کچھ پینے کے پانی سے
اسے برش کرسکتے ہیں۔
اپنے بچے کا منہ صاف کرنے کے لیے
ان تین مراحل پر عمل کریں
ذیلی عنوان:
اسمارٹ ٹپس
اپنے ہاتھ اچھی طرح دھو لیں۔
اپنی انگلی کو گیلے پھوئے کے ٹکڑے سے لپیٹیں۔
اپنے بچے کے مسوڑھوں کو رگڑیں، اور دانت صاف کریں۔
منظر:

بچہ صوفے پر پڑا ہے۔ اس کی ماں گیلے ریشمی کپڑے سے اس کا منہ صاف کرتی ہے۔

سب سے پہلے اپنے ہاتھ صابن سے اچھی طرح دھو لیں۔
اس کے بعد، ریشمی کپڑے کا گیلا ایک ٹکڑا
یا روئی پینے کے پانی کے ساتھ
اپنی انگلی کے گرد لپیٹیں۔
پھر گولائی میں حرکت دیتے ہوئے پہلے اپنے بچے کے اوپری مسوڑھے اور
اور پھر نیچے والے مسوڑھے نرمی سے رگڑیں۔
اگر آپ کے بچے کے دانت ہیں
انہیں بھی صاف کرنا یاد رکھیں۔
ذیلی عنوان:
-اپنے بچے کے دانتوں کی حفاظت کے لیے
-اپنے بچے کو سوتے ہوئے دودھ نہ پینے دیں۔
- 14 ماہ کی عمر سے پہلے فیڈنگ بوتل کا استعمال بند کر دیں۔
- اسے 7 سے 9 ماہ کی عمر میں ایک کپ دیں اور پینے میں مدد کریں۔
ڈاکٹر فیلکس یو:
اس کے علاوہ، آپ کے بچے کے دانتوں کی حفاظت کے لیے
اپنے بچے کو سوتے ہوئے دودھ
نہ پینے دیں
جب وہ 14 ماہ کی عمر کو پہنچ جائے کپ تو
اور اسے دودھ کے لیے فیڈنگ بوتلیں دینا بند کر دیں
اسے کپوں پر منتقل کردیں۔
جب وہ 9 ماہ کا ہو جائے تو اسے آزمانے کے لیے ایک کپ دیں۔
بیان کرنے والا:
مزید جاننے کے لیے، براہ کرم ہماری ویب سائٹ www.fhs.gov.hk پر تشریف لائیں۔

یہ وڈیو ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ کی فیملی ہیلتھ سروس کی طرف سے تیار کی گئی ہے۔