بچے کے غسل کا وقت

(وڈیو اپلوڈ کردی گئی 06/23)

مسودہ

عنوان:
بچے کے غسل کا وقت

منظر: باتھ روم
ذیلی عنوان:
گرم پانی سے پہلے ٹھنڈا پانی ڈالیں۔
بیان کرنے والا:
جب بچے کے غسل کی تیاری کر رہے ہوں
بیسن کو پہلے ٹھنڈے پانی سے پھر گرم پانی سے بھریں۔
تقریباً 5 سے 8 سینٹی میٹر پانی کافی ہے۔
ذیلی عنوان:
پانی کے درجہ حرارت کی جانچ کریں۔

اپنی کہنی یا تھرمامیٹر سے پانی کے
درجہ حرارت کی جانچ کرنا یاد رکھیں
37 سے 38 ڈگری سیلسیس بچوں کو نہانے کے لیے پانی کا مثالی درجہ حرارت ہے۔

منظر: ایک میز پر  واٹر بیسن کے ساتھ کمرہ۔
ذیلی عنوان:
سب کچھ تیار کریں
بیان کرنے والا:
اگر آپ چاہیں تو آپ تھوڑا سا بے بی سوپ یا باتھنگ جیل شامل کر سکتے ہیں۔
اپنے بچے کو غسل دینے سے پہلے
ہر ضروری چیز اپنی پہنچ میں رکھیں
ان میں واٹر بیسن، بے بی صابن یا باتھنگ جیل شامل ہے۔
صاف کپڑے، تولیے، ایک ڈائیپر، سوتی اونی گیندیں۔
اور ابلا ہوا ٹھنڈا پانی
سرد موسم میں باتھ روم کا ہیٹر آن کریں۔
ذیلی عنوان:
لوازمات ہٹا دیں اور اپنے ہاتھ دھوئیں۔

اپنے ہاتھوں سے تمام لوازمات کو ہٹا دیں۔
اور اپنے بچے کو نہانے سے پہلے انہیں دھو لیں۔
پہلے صاف کپڑے تیار کر لیں۔
کپڑے کی ایک تہہ کو دوسری کے اندر ڈال کر ۔
اس طرح،  اپنے بچے کو جلد سے جلد کپڑے پہنائے جا سکتے ہیں۔
صرف ڈائپر کو چھوڑ کر ،اپنے بچے کے کپڑے اتار دیں
اسے ادھر ادھر گھومنے سے روکنے کے لیے
اسے ایک بڑے تولیے  میں لپیٹیں۔
اپنے بازو سے اپنے بچے کے جسم کو سہارا دیں۔
اس کے پاؤں ایک جگہ رکھنے لیے اپنی بغل استعمال کریں۔
ذیلی عنوان:
اپنے بچے کے سر اور گردن کو سہارا دیں۔

منظر: بچے کو پہلے بال دھو کر غسل دیا جارہا ہے۔

بیان کرنے والا:
اس کی گردن کے پچھلے حصے اور اس کے سر کو اپنے ہاتھ سے سہارا دیں۔
ذیلی سرخی:
نہلانے سے پہلے بچے کے بال دھو لیں۔
بیان کرنے والا:
اس کا سر گولائی میں حرکت کے ساتھ  آگے سے پیچھے کی طرف دھوئے۔
محتاط رہیں  کہ پانی اور صابن
ٹپک کر آپ کے بچے کی آنکھوں اور کانوں میں نہ جانے پائے۔
بچے کو ایک ٹھوس سطح پر رکھیں اور تولیے کے ذریعے فوری طور پر خشک کریں۔
ڈائپر اتار دیں
اگر آپ کے بچے کی پشت گندگی ہے تو اسے اچھی طرح پونچھ کرصاف کریں۔
اپنے بازو سے بچے کے سر اور گردن کو سہارا دے کر  اٹھائیں۔
اپنے بچے کا بازو ایک ہاتھ سے پکڑیں۔
اور اپنے دوسرے ہاتھ سے اس کے پاؤں پکڑیں
اپنے بچے کو باتھ میں ڈالنے کے بعد، اس کے پاؤں چھوڑ دیں۔
اس کے بعد، آپ بچے کو نہلا سکتے ہیں
ذیلی عنوان:
جلد کی جھریوں پر توجہ دیں۔
بیان کرنے والا:
جلد کی جھریاں کو صاف کرنے پر توجہ دیں۔
جیسے اس کی بغلوں، رانوں اور گردن کے نیچے
بچے کو آہستہ آہستہ گھمائیں اور اس کی پیٹھ دھوتے وقت اس کے
جبڑے اور سینے کو سہارا دینے کے لیے ایک ہاتھ استعمال کریں۔
اس کے منہ اور ناک میں پانی آنے سے روکیں۔
اس کے بعد، اسے ایک ٹھوس سطح پر رکھیں
اور خاص طور پر اپنے بچے کو  جھریاں اچھی طرح خشک کریں۔
اسے فوری طور پر ڈائپر اور کپڑے پہنائیں۔
آپ اس وقت بچے کی آنکھیں اور چہرہ صاف کر سکتے ہیں۔
بیان کرنے والا:
مزید جاننے کے لیے، براہ کرم ہماری ویب سائٹ www.fhs.gov.hk پر تشریف لائیں۔

یہ وڈیو محکمہ صحت کی فیملی ہیلتھ سروس کی طرف سے تیار کی گئی ہے۔