6 سے 24 ماہ کی عمر کے بچوں کے لئے صحت مند کھانا (2) (6 – 12 ماہ) آگے بڑھتے ہوئے _اردو

(مواد کا اعادہ کیا گیا 12/2019 میں)

بچے کا کھانا اور غذا

(متعلقہ ویڈیو دیکھیں: http://s.fhs.gov.hk/nx6tt)

بچے کو چمچ سے نرم کھانا لینے کی عادت ہوجانے کے بعد، آپ کو اسے ایک وقت میں مختلف قسم کا ایک نیا کھانا پیش کرنا چاہئیے۔ ایسی غذا کا انتخاب کریں جو آئرن سے بھر پور ہو۔

  • آپ کے بچے کے چبانے کی قابلیت کے مطابق مختلف ترکیبات کے کھانوں کا تجربہ کریں۔
  • ماں کا دودھ یا فارمولا دودھ اب بھی اس کی اصل خوراک ہے۔ جب وہ زیادہ ٹھوس کھانا کھائے گا، تو اسے کم دودھ کی ضرورت ہوگی۔
  • 1 سال سے کم عمر کے بچے نئے کھانے کو آسانی سے قبول کرتے ہیں۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے کھانے کی ایک وسیع قسم کا تجربہ کرنے دیں۔

نیا کھانا متعارف کرانا

  • صبح یا دوپہر کے وقت نیا کھانا پیش کریں۔ اس سے آپ کو کھانے سے متعلق کسی بھی الرجی کو دیکھنے میں مدد ملتی ہے؛
  • ایک وقت میں ایک ہی نیا کھانا متعارف کروائیں۔ 1 سے 2 چمچ سے شروع کریں اور اپنے بچے کو 2 سے 4 دن تک کھانے دیں۔
  • نیا کھانا چاول یا اس پانی میں شامل کریں جس میں چاول ابالا گیا ہو، یا اسے اپنے بچے کو براہ راست پیش کریں۔

نصیحتیں: بچے کے لئے اپنی فیملی کے کھانے کی ٹوکری سے کھانا منتخب کریں۔

میرا بچہ نیا کھانا کھانے کو تیار نہیں ہے۔ میں کیا کر سکتا ہوں؟

  • نیا کھانا چکھنے پر آپ کا بچہ چہرے کے عجیب و غریب تاثرات کا اظہار کر سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ کھانا کھانے سے انکار کرتا ہے؛
  • اگر وہ کھانے کے لئے منہ کھولے تو اسے کھانا کھلاتے رہیں؛
  • اگر وہ کھانا نہیں چاہتا تو 1 سے 2 ہفتوں میں دوبارہ کوشش کریں؛
  • کچھ بچوں کو نیا کھانا کھانے سے پہلے 8 سے 15 بار کوشش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، لہذا صبر کریں۔ صرف 2 یا 3 کوششوں کے بعد ہمت نہ ہاریں۔

مختلف ترکیبات کے کھانوں کا تجربہ کرنا

(متعلقہ ویڈیو دیکھیں: http://s.fhs.gov.hk/qq288)

سلیس پری شوربہ کے ساتھ شروع کریں، پھر چھوٹے نرم پھٹکوں کے ساتھ مسلا ہوا کھانا کھلائیں، اس کے بعد ٹکڑے کئے ہوئے یا باریک پیسے ہوئے کھانے کی طرف توجہ دیں۔ کھانے کی ترکیب میں بتدریج تبدیلی سے آپ کے بچے کو چبانے کا طریقہ سیکھنے میں مدد ملتی ہے۔

بچے اپنی نشوونما میں مختلف ہیں۔ والدین کو بچوں کے چبانے کی قابلیت کے مطابق مناسب ترکیب کا کھانا دینا چاہئے۔

جب آپ کا بچہ باریک پسا ہوا کھانا کھا سکتا ہے، تو وہ اہل خانہ کے ساتھ کھانا شیئر کر سکتا ہے۔

کھانے کی ترکیب کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، براہ کرم "6 سے 24 ماہ تک کے بچوں کے لئے 7 روزہ صحت مند کھانے کی منصوبہ بندی کا رہنما" دیکھیں۔

بچوں کے لئے ممکن ہے!

  • زیادہ تر 8 ماہ کے بچے باریک پیسے ہوئے کھانوں کو کھا سکتے ہیں؛
  • وہ اپنے مسوڑوں سے چبا سکتے ہیں؛
  • اگر انہیں صرف پری شوربہ کھلایا جاتا ہے تو، مستقبل میں انہیں کھردرا کھانا کھانے میں دشواری ہو سکتی ہے۔

جب بچے موٹے یا پھٹکے دار کھانا کھانے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کا ردعمل کیا ہوتا ہے؟

  • ابتدا میں، بچے کم کھا سکتے ہیں یا بہت آہستہ آہستہ کھا سکتے ہیں؛
  • جب کھانا اتنا پھٹکے دار اور سخت ہو کہ آپ کا بچہ اسے چبا نہیں سکتا۔ وہ اسے تھوک دے گا، یا حتی کہ منہ بند کرلے گا۔
  • اگر ایسا ہوتا ہے تو، کھانے کو زیادہ باریک ترکیب میں تیار کریں اور اپنے بچے کو بتدریج اس کی عادت ڈالیں۔

دم گھٹنے کے خطرات سے بچیں

  • بچوں کو ایسا کھانا نہ دیں جو چھوٹا اور سخت ہو، جیسے مٹھائی، یا ایسا کھانا جو چپچپا ہو، جیسے چپچپے چاول کے حلوے۔
  • جب آپ بچے کو چھوٹے اور گول نما کھانے دیتے ہیں، جیسے انگور یا چیری تو، پہلے بیجوں کو نکال لیں اور کھانے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ دیں۔
  • گوشت یا مچھلی سے ہڈیوں کو الگ کرنے میں محتاط رہیں۔

بچوں کے آنت کی حرکتیں

جب آپ کا بچہ زیادہ ٹھوس کھانا کھاتا ہو تو، اس کی آنتوں کی حرکتیں بدل سکتی ہیں۔ براز گاڑھا ہو سکتا ہے اور اس میں کھانے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کے بچے کا براز پتلا ہو یا اس میں خون یا بلغم ہو تو، اسے جلد از جلد ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔

کھانا اور غذائی اجزاء

مختلف قسم کے کھانے کھانا

جب آپ کا بچہ زیادہ ٹھوس کھانا کھانے لگے، تو اس کی خوراک میں آپ کو متعدد قسم کے کھانے شامل کرنا چاہئے۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ وہ اچھی طرح سے متوازن غذائیت سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔

غذائی اجزاء کے اہم ذرائع:

اناج (جیسے چاول، نوڈلس، پاستا، روٹی، دلیا) اناج کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، متعدد قسم کے وٹامن B (وٹامن B12 کے علاوہ) اور میگنیشیم مہیا کرتا ہے۔
مکمل اناج پر مبنی غذائیں جیسے براؤن چاول اور مکمل گندم کی روٹی زیادہ وٹامن E اور غذائی فائبرز مہیا کرتی ہیں۔ جب وہ بہتر طریقے سے چبا سکیں تو یہ کھانے بچوں کو پیش کریں۔

انڈے یا گوشت (جیسے مچھلی، چکن ، پورک، گائے کا گوشت، بکرے کا گوشت، جگر، سمندری غذا) انڈے یا گوشت پروٹین، فیٹ، کولیسٹرول، آئرن، زنک، میگنیشیم، وٹامن B اور B12 مہیا کرتے ہیں۔ مچھلی زیادہ ناسیر شدہ فیٹ مہیا کرتی ہے؛ چربی دار مچھلی میں وٹامن D بھی ہوتا ہے۔ زیادہ میتھائل مرکری والی مچھلی کھانے سے پرہیز کریں۔ انڈے کی زردی اور جگر میں وٹامن A بھرپور ہوتا ہے اور اس میں وٹامن D بھی ہوتا ہے (زیادہ جگر کھانے سے پرہیز کریں)۔

خشک پھلیاں اور پھلیوں کی دیگر مصنوعات (جیسے سرخ گردے والی پھلیاں، لوبیا، سرخ پھلیاں، گوارا اور پھلیوں کی دیگر مصنوعات) خشک پھلیاں اور پھلیوں کی دیگر مصنوعات پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، مختلف قسم کے وٹامن B (وٹامن B12 کے علاوہ)، آئرن، زنک اور غذائی فائبرز مہیا کرتی ہیں۔ روایتی طریقہ سے تیار کردہ توفو کیلشیم مہیا کرتا ہے۔

سبزیاں (جیسے سبز پتے دار سبزیاں: چوائے سم، بوک چوائے، شاخ گوبھی، چینی کرم کلہ، پتے دار سرسوں، چینی پالک، وغیرہ)
سبزیاں کیروٹین، وٹامن C، فولک ایسڈ، غذائی فائبرز، پوٹاشیم اور معدنیات سے بھر پور ہوتی ہیں۔ سبز پتے دار سبزیوں میں آئرن، کیلشیم، وٹامن E اور K کے بھرپور ذرائع ہوتے ہیں۔

پھل (جیسے کیلے، ناشپاتی، سیب، انگور، تربوز)
پھل وٹامن سی، فولک ایسڈ، غذائی فائبرز، پوٹاشیم اور معدنیات مہیا کرتے ہیں۔ گہرے پیلے رنگ کے پھل، جیسے پپیتا، آم، کیروٹین پر مشتمل ہوتے ہیں۔ وٹامن C سے بھرپور پھلوں میں کیوی، اسٹرابیری، نارنگی، پپیتا اور پرسی من شامل ہیں۔

دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات (جیسے پنیر، دہی، دودھ)
دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات پروٹین، سیر شدہ چربی، کیلشیم، وٹامن A اور وٹامن B12 مہیا کرتی ہیں۔
1 سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے ماں کے دودھ یا فارمولا دودھ کی جگہ گائے کے دودھ کو ان کے کھانے کا بنیادی ذریعہ نہیں بنانا چاہئے۔

پانی

  • ٹھوس کھانا کھانے کے بعد، بچوں کو پینے کے لئے ابلا ہوا پانی پیش کریں تاکہ وہ اس کے عادی بن جائیں۔
  • بچے عام طور پر ہر بار کچھ ہی گھونٹ پانی پیتے ہیں اور یہ ان کے لئے کافی ہوتا ہے؛
  • ابلے ہوئے پانی کے بدلے گلوکوز پانی، جوس یا میٹھے مشروبات نہ دیں۔ یہ بچوں کو شکرین مشروبات کی بری عادت پیدا کرنے سے بچاتا ہے۔

بچوں کو آئرن سے بھرپور غذا کی ضرورت ہوتی ہے

6 ماہ کی عمر کے بعد، بچوں کو زیادہ آئرن کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہیں روزانہ کافی مقدار میں آئرن سے بھرپور غذا کا استعمال کرنا چاہئے۔

  • چاول یا گندم کا اناج جس میں آئرن ملا ہو ایک اچھا انتخاب ہے؛
  • گوشت، مچھلی اور انڈے کی زردی میں موجود آئرن کو جذب کرنا آسان ہوتا ہے؛
  • پھلوں میں موجود وٹامن C جسم کو سبز پتوں والی سبزیوں اور خشک پھلیوں میں موجود آئرن کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔
  • جب آپ کا بچہ روزانہ گوشت یا انڈے کی زردی اور سبزیاں کھائے، تو آپ بتدریج چاول کے دانے کو کونجی (وہ پانی جس میں چاول کو ابالا گیا ہو) کے ساتھ بدل سکتے ہیں۔

اعصابی نظام کی نشوونما کے لئے آیوڈین ضروری ہے۔ کس کھانے میں آیوڈین ہوتا ہے؟

  • سمندری کائی، سمندری گھاس (ان میں آیوڈین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، لہذا تھوڑی مقدار میں کھانا کافی ہے۔)؛
  • آیوڈائزڈ نمک؛
  • سمندری مچھلی، سمندری کیکڑے، گھونگھا؛
  • دودھ، انڈے کی زردی۔

DHA بچوں کے اعصابی نظام کی نشوونما میں مدد کرتا ہے۔ کس کھانے میں DHA ہوتا ہے؟

مچھلی DHA کا بنیادی ذریعہ ہے۔ سالمن مچھلی، سارڈین اور ہیلی بٹ بھر پور ذرائع ہیں۔ گولڈن تھریڈ، بگ آئز اور پومفریٹ میں بھی DHA پایا جاتا ہے۔

نباتاتی تیل

  • اپنے بچے کے لئے کھانا بناتے وقت، تھوڑی سی مقدار میں نباتاتی تیل کا اضافہ کریں
    نباتاتی تیل;
  • اس سے آپ کے بچے کو طاقت ملتی ہے، اور چربی میں حل ہونے والے وٹامن جذب کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
  • نباتاتی تیل ضروری فیٹی ایسڈ مہیا کرتے ہیں جو دماغ کی نشوونما اور ترقی کے لئے ضروری ہیں۔
  • مختلف قسم کے نباتاتی تیل ترکیب میں مختلف ہوتے ہیں۔ وہ باری سے یا ملا کر استعمال ہو سکتے ہیں۔

مختلف قسم کے کھانے ہماری اچھی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

اپنے بچے کے لئے یومیہ کھانے کا انتظام کیسے کریں

6 سے 8 ماہ کی عمر کے بچے

دودھ بنیادی غذا ہے۔ آپ کے بچے کو دن میں 5 بار دودھ پلانے کی ضرورت ہے۔
ان میں سے 2 سے 3 بار، پہلے اسے ٹھوس کھانا دیں اور پھر دودھ پلائیں۔

ٹھوس غذا کھلانا
  • اولا، بچے کو 1 سے 2 چمچ ٹھوس کھانا دیں؛
  • جب بچے چبانے اور نگلنے کی عادت ڈال لیں گے تو، وہ زیادہ ٹھوس کھانا کھائیں گے۔
  • کچھ بچے کھانے کے آغاز میں ٹھوس غذا کھانے میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔ وہ جلد ہی چبانے کی وجہ سے تھک سکتے ہیں اور زیادہ نہیں کھا سکیں گے۔ اگر ایسا ہو تو، انہیں دودھ دیں۔
ماں کا دودھ یا فارمولا دودھ پلانا
  • بچوں کو ان کی ضروریات کے مطابق دودھ پلائیں اور جب وہ آسودگی کا اظہار کریں تو رک جائیں؛
  • جب بچے زیادہ ٹھوس کھانا کھاتے ہیں، تو وہ دودھ کم پیتے ہیں اور انہیں اکثر دودھ پلانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
شیر خواری کی جگہ ٹھوس غذا کا استعمال کب مناسب ہے؟

اگر آپ کے بچے کے بیشتر کھانوں میں اناج، سبزی، گوشت (یا مچھلی، انڈے) اور تیل مہیا کیا جاتا ہے، اور کئی دن تک وہ کھانا کھانے کے بعد دودھ نہیں پینا چاہتے تو وہ ایک بار دودھ پینا چھوڑ سکتے ہیں۔

نوٹ: اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا بچہ کافی غذائی اجزاء کے لئے گوشت کے پھٹکوں کو کھاتا ہے۔

9 سے 11 ماہ کی عمر کے بچے

آپ کے بچے کو دن میں تقریبا 5 مرتبہ کھانا کھلانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ 2 سے 3 کھانوں میں، وہ بنیادی طور پر ٹھوس کھانا کھاتا ہے۔

ٹھوس غذا کھلانا
  • 8 سے 9 ماہ کے بیشتر بچے 1 سے 2 بار دودھ پینے کے بدلے ٹھوس غذا کھا سکتے ہیں؛
  • بچے ہر دن 2 سے 3 مرتبہ ٹھوس بنیادی غذا کھاتے ہیں۔
  • آپ اپنے بچے کو ناشتہ کے طور پر روزانہ ایک یا دو بار کچھ پھل دے سکتے ہیں۔
ماں کا دودھ یا فارمولا دودھ پلانا
  • دودھ پلانا جاری رکھیں؛
  • جو بچے کھانے کے لئے شیشی کا استعمال کرتے ہیں انھیں عام طور پر ہر دن تقریبا 2 سے 3 بار دودھ پلانے اور 500 سے 600 ملی لیٹر دودھ کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • اکثروبیشتر اور بہت زیادہ دودھ پلانے سے آپ کے بچے کو دوسرے کھانوں کی بھوک کم ہو سکتی ہے۔

کھانا کھلانے کے اوقات

  • 6 ماہ کی عمر میں، زیادہ تر بچوں میں پہلے سے ہی باقاعدگی سے کھانے کا اسلوب ہوتا ہے۔ انہیں ہر 3 سے 4 گھنٹے میں کھلانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان میں سے بیشتر رات کو سو سکتے ہیں، لہذا اب رات میں کھلانے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
  • بچے اپنی فیملی کے ساتھ کھانا کھانے لگتے ہیں۔ وہ فیملی کھانے کے شیڈول کے مطابق بتدریج کھانے لگتے ہیں۔
  • تقریبا 1 سال کی عمر میں، والدین کو اپنے بچوں کے لئے باقاعدگی سے کھانے کا شیڈول مرتب کرنا چاہئے۔

مختلف قسم کے کھانوں سے بچوں کے پکوان بنانا

  • لذیذ اور غذائیت سے بھرپور کھانا بنانے کے لئے چاول کے اناج، کونجی (وہ پانی جس میں چاول ابالا گیا ہو) یا نرم چاول کے ساتھ سبزی، گوشت، مچھلی یا انڈے ملائیں۔
  • کھانے کے بعد یا ناشتہ کے طور پر اپنے بچے کو پھل دیں۔
  • سلسلہ وار کھانے کے انتخاب اور اس کی ترکیبات کو تبدیل کرنے سے آپ کے بچے کو نئے کھانوں کی عادت پڑ سکتی ہے۔

بچوں کے لئے کھانے کی مثالیں:

  • چوائے سم اور انڈے کی زردی کے ساتھ چاول کے اناج 7 ماہ کی عمر کے بچوں کو پپیتا پری شوربہ کے ساتھ دیئے جاتے ہیں
  • چکن، گاجر اور شنگھائی سفید گوبھی کے ساتھ موٹی کونجی 8 ماہ کے بچوں کو کیوی اسٹک کے ساتھ دی جاتی ہے
  • ٹماٹر، گائے کے گوشت اور بوک چوائے کے ساتھ ABC پاستا تقریبا 1 سال کے بچوں کو نارنگی کیوب کے ساتھ دیا جاتا ہے

نوٹ: برائے کرم مینو میں کھانے کے مجموعے اور6 سے 24 ماہ تک کے بچوں کے لئے 7 روزہ صحت مند کھانے کی منصوبہ بندی کا رہنماe میں ترکیب پکوان کو دیکھیں۔

باہر کھانا

  • اپنے بچا کھانا، کھانے کے برتن، رال گدی (کپڑا جو بچوں کے گلے میں وں کباندھ دیا جاتا ہے تا کہ لباس خراب نہ ہو) اور قینچی وغیرہ ساتھ لائیں۔
  • ایک ایسا ریستوراں منتخب کریں جو صحتمند ہو اور بچے کو نشست فراہم کرے؛
  • آپ کے بچے کے لئے کھانے سے متعلق کچھ تجاویز:
    • چاول کے اناج، پھل؛
    • پہلے سے پیک شدہ بچے کا کھانا: "best before" تاریخ کو چیک کریں۔ باقی ماندہ چیزوں کو پھینک دیں؛
    • بالغوں کے پکوان سے کھانے کی چیزیں شیئر کریں جو معمولی مسالے دار ہوں، جیسے ابلی ہوئی مچھلی، ابلی ہوئی سبزیاں، توفو وغیرہ۔
    • ماں کا دودھ یا فارمولا دودھ۔

سوال و جواب: کیا باہر جاتے وقت تھرمل فلاسک میں پکا ہوا کھانا لانا محفوظ ہے؟

عام طور پر، ایک چھوٹا تھرمل فلاسک دیر تک کھانے کو محفوظ درجہ حرارت پر نہیں رکھ سکتا (یعنی گرم کھانے کو ℃60 یا اس سے زیادہ درجہ حرارت پر رکھنا)۔ بیکٹیریا کے خطرے کو کم کرنے کے لئے، کھانا پکانے کے بعد اگر اسے تھرمل فلاسک میں رکھا جائے تو دو گھنٹےکے اندر اسے کھانا ضروری ہے ۔

بیماری کے دوران دودھ پلانا

سیال کی مقدار میں اضافہ کریں

بیماری کے دوران جسم معمول سے زیادہ پانی کھو دیتا ہے۔

  • اپنے بچے کو اکثروبیشتر پانی دیں۔
  • اپنے بچے کو سوپ بھی دے سکتے ہیں (جیسے تربوز کا سوپ، ٹماٹر کا سوپ)۔

صحت یاب ہونے کے بعد، آپ کے بچے کی بھوک واپس آ جاتی ہے۔ وہ اپنی عادت سے زیادہ کھا سکتا ہے۔

ایسا کھانا دیں جو آسانی سے نگل جائے

آپ کا بچہ اپنی بھوک کھو سکتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ چبانا نہ چاہتا ہو۔

  • ایسے کھانے دیں جو نرم ہوں جیسے خربوزے، مچھلی، چکن، توفو، نرم چاول یا
    کونجی؛
  • آپ کا بچہ زیادہ دودھ پی سکتا ہے اور کم ٹھوس کھانا کھا سکتا ہے۔
  • اس کی ضروریات کے مطابق کھانا کھلانے کی تعداد اور مقدار کو ایڈجسٹ کریں۔

کھانے کا ماحول

(متعلقہ ویڈیو دیکھیں: http://s.fhs.gov.hk/sr1v8)

والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو کھلاتے وقت کھانے کے اچھے ماحول کا انتظام کریں ۔ اس سے بچوں کو کھانا کھلانے میں آسانی ہوتی ہے اور وہ کھانا کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں، ساتھ ہی خود کو کھانا کھلانے اور کھانے کی اچھی عادتیں پیدا کرنے میں مہارت حاصل کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

کھانا کھلانے کا ایک اچھا ماحول

  1. بحیثیت فیملی ایک ساتھ کھائیں
  2. ٹی وی کو آف کردیں اور ایسی اشیاء کو ہٹا دیں جو آپ کے بچے کی توجہ کو پھیردیتی ہیں
  3. بچے کو مقررہ جگہ پر باقاعدہ نشست پر کھانے دیں
  4. بچے کے ساتھ ایک ہی لیول پر بیٹھ جائیں تاکہ وہ آپ کو دیکھ سکے
  5. بچے کو کھانے کی میز پر بیٹھنے دیں یا اس کے لئے خود کی کھانے کی ٹرے رکھیں
  6. کسی اخبار یا میز پوش سے فرش کو ڈھانپ دیں

والدین مندرجہ ذیل طریقوں سے کھانا کھلانے کے ماحول کا انتظام کر سکتے ہیں۔

1. ٹی وی کو بند کر دیں اور کھلونے دور رکھ دیں:

  • اس سے آپ کے بچے کی توجہ کھانے پر مرکوز رہتی ہے اور خود کو کھانا کھلانے اور چمچ استعمال کرنے کا باعث بھی ہوتا ہے؛
  • اس سے آپ کے ساتھ بات چیت کرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں؛
  • جب وہ شکم سیر ہو تو اسے اس کے متعلق زیادہ آگاہی حاصل ہوگی اور وہ بہت زیادہ نہیں کھائے گا؛
  • یہ آپ کے بچے کو کھانے کے دوران کھیلنے کی بری عادت کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

تحقیقات سے کیا پتہ چلتا ہے

  • ٹی وی دیکھتے وقت کھانا زیادہ کھانے
  • کا باعث بنتا ہے۔
  • ٹی وی دیکھنے سے 2 سال سے کم عمر کے بچوں کی تقریری نشوونما تاخیر سے ہوتی ہے؛

لہذا، آپ کو 2 سال سے کم عمر کے بچوں کو ٹی وی دیکھنے سے منع کرنا چاہئے۔

2. بچے کو ہر مرتبہ کھانے کے لئے ایک ہی کرسی پر بٹھائیں

  • اس سے آپ کے بچے کو یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ 'یہاں بیٹھنے' کا مطلب ہے 'کھانے کا وقت آگیا ہے'، اور کھانے کے لئے بیٹھ جانے کی عادت بن جائے گی۔
  • والدین گھر کی ترتیب کے مطابق مناسب اونچی کرسی، بوسٹر کرسی یا نشست کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

3. بچے کو کھانے کی اپنی ٹرے لگائیں یا کھانے کی میز پر بیٹھنے دیں

  • کھانے کا وقت زیادہ خوشگوار ہوگا کیونکہ وہ کھانے تک پہنچ سکتا ہے اور چمچ آسانی سے استعمال کر سکتا ہے؛
  • بعد میں آسانی سے صفائی ستھرائی کے لئے کھانے پینے کے سامان کو بھی ٹرے میں رکھا جا سکتا ہے۔

بچے کو کھانا کیسے کھلائیں؟

6 سے 11 ماہ کی عمر کے بچے اپنے گردوپیش سے متعلق دلچسپی رکھتے ہیں۔ کھانا کھلانے کے دوران آسانی سے ان کی توجہ پھیری جا سکتی ہے۔
نیچے دیئے گئے نکات پر عمل کرکے، آپ اپنے بچے کو اچھی طرح سے کھانے اور اس کی معاشرتی اور ذاتی دیکھ بھال کی مہارتوں کو بڑھانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

زیادہ بات چیت سے زیادہ خوشی ملتی ہے

  • اپنے بچے کے ایکشن کا جواب دیں تاکہ وہ محسوس کرے کہ اس کی دیکھ بھال ہو رہی ہے۔ وہ کھانے سے لطف اندوز ہوگا؛
  • کھانے سے متعلق اس کے ساتھ بات چیت کریں؛
  • جب وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے تو اس کی تعریف کریں۔

بچے کی اپنی رفتار کے مطابق کھانا کھلانا

  • جب آپ کا بچہ کھاتا ہے تو اس کا مشاہدہ کریں۔
  • اسے جلدی نہ کریں؛
  • بہت تیزی سے کھانا کھلانا آسانی سے دم گھٹنے یا زیادہ کھانے کا باعث بن سکتا ہے۔

بچے کی ضروریات کے مطابق کھانا کھلانا

(متعلقہ ویڈیو دیکھیں: http://s.fhs.gov.hk/2r48i)

  • عام طور پر بچے 15 سے 20 منٹ میں شکم سیر ہوجاتے ہیں؛
  • جب آپ کا بچہ شکم سیر ہو جائے گا، تو کھانے میں کم دلچسپی لے گا اور سست پڑ جائے گا؛
  • عمر بڑھنے کے ساتھ، شکم سیر ہونے پر کھانے کی ترغیب دیئے جانے پر اس کا رد عمل مضبوط ہوتا جاتا ہے، مثال کے طور پر وہ چمچ دور کرسکتا ہے۔

کھانا کھلانے کے دوران بچے کی ضرورت کا جواب دینا

کھانا کھلانے کے دوران، آپ کا بچہ اپنی ضرورت کی نشاندہی کرنے کے لئے درج ذیل سلوک دکھا سکتا ہے۔ کھانا کھلانے میں اپنے بچے کی ضروریات کا جواب دیں اور اسی کے مطابق عمل کریں۔

"کھانے سے انکار"

اگر بچوں کو نیا کھانا، تبدیل شدہ کھانے کی ترکیب یا کھانے کا نیا ذائقہ مہیا کیا جائے تو انہیں کھانے میں ہچکچاہٹ محسوس ہو سکتی ہے۔ والدین کھانا پکانے کے مختلف طریقوں، کھانے کے مجموعے، ذائقے اور کھانے کی ترکیب کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے بچے کو کچھ دن بعد نیا کھانا تجربہ کے طور پر دے سکتے ہیں۔
جب بچہ شکم سیر ہوتا ہے، تو کھانے سے انکار کرتا ہے، یا بعض اوقات منہ بند کر سکتا ہے۔ والدین کھانے کی طرف اس کی توجہ مبذول کرانے کے لئے اسے پیار سے بلا سکتے ہیں۔ اگر وہ اب بھی کھانے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کرتا ہے تو، شاید وہ شکم سیر ہے۔

"نگلتے وقت منہ بند کرنا"

جب بچے کھانے کی کھردری ترکیب، یا کھانے کے بڑے ٹکڑوں کے عادی نہیں ہوتے ہیں تو، وہ منہ بند کر سکتے ہیں۔ ایسا اس وقت بھی ہوتا ہے جب انہیں ایک وقت میں بہت تیز کھلایا جاتا ہے یا بہت زیادہ دیا جاتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو، والدین کو قرار رکھنا چاہئے۔ ان کی صفائی کے بعد، منہ میں تھوڑی مقدار دوبارہ ڈالنے کی کوشش کریں، اور کھلانے کی رفتار کو کم کر دیں۔ اگر اس کا تعلق کھانے کی بناوٹ میں ہونے والی تبدیلی سے ہے تو، والدین کھانے کو تھوڑا سا نرم اور کم کھردرا بنا سکتے ہیں تاکہ بچے دوبارہ کوشش کریں۔

"کھانے کو جھپٹنا یا اشارہ کرنا"

بچے عام طور پر کھانے کو پکڑ کر یا اشارہ کرکے یہ بتاتے ہیں کہ وہ زیادہ چاہتے ہیں۔ والدین کو اسے کھلاتے رہنا چاہئے۔ اگر وہ کھانے کو پکڑے رکھنا چاہتا ہے تو آپ اسے خود کو کھلانے کے لئے فنگر فوڈ یا چمچ پیش کر سکتے ہیں۔

کھانے کا ایک نیا انداز اپنانا

ٹھوس کھانا کھانے کا طریقہ سیکھنے کے عبوری دور میں، بچے آزادانہ طور پر کھانا بھی سیکھتے ہیں۔ انہیں کھانا کھلاتے وقت، والدین کو درج ذیل میں دو تبدیلیاں لانی چاہئیں: بچے کو ایک فیملی کی حیثیت سے اپنے ساتھ کھانا کھانے دیں، اور اپنے بچے کو خود کھانا کھلانے میں مدد کریں۔

بحیثیت فیملی ایک ساتھ کھانا

بچے والدین اور ان بالغ افراد کے ساتھ جن سے وہ واقف ہیں کھانا پسند کرتے ہیں۔ فیملی کے دوسرے افراد کے ساتھ کھانا کھانے سے بچوں کے کھانے کے اچھے طرز عمل کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔

  • فیملی ٹیبل پر کھانے کی ایک بڑی قسم کے پاس اس کو لائیں۔ بچوں کے لئے نئے کھانوں اور گھریلو کھانوں کا ذائقہ چکھنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس سے انھیں نئے کھانوں کو آسانی سے قبول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
  • اسے دوسروں کو کھاتے ہوئے دیکھنے دیں۔ دوسروں کے کھانے کا طریقہ دیکھنے اور کاپی کرنے کے ذریعے، بچے خود کو کھانا کھلانا سیکھتے ہیں اور کھانے سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔
  • اس کی معاشرتی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کریں۔ کھانے کے اوقات میں فیملی ممبران ایک دوسرے کے ساتھ فعال طور پر بات چیت کرتے ہیں۔ بچے اس میں شامل ہونا پسند کریں گے۔

اپنے بچے کے ساتھ مل کر کیسے کھائیں؟

  • اپنے بچے کو روزانہ کم از کم ایک مرتبہ فیملی کے ساتھ کھانا کھانے دیں؛
  • جب آپ اسے کھانا کھلاتے ہوں تو کھانے کے لئے اسے کھانے کو پکڑنے دیں یا چمچ کا استعمال کرنے دیں؛
  • شروع میں، آپ کو اس کے لئے الگ سے کھانا تیار کرنے کی ضرورت ہوگی؛
  • اسے فیملی کھانوں کا ذائقہ لینے دیں جو اس کے لئے موزوں ہیں۔ اس سے وہ فیملی کھانا کھانے کے ماحول میں ڈھل جائے گا۔

خود کو کھلانے کا طریقہ سیکھنا

8 سے 12 ماہ کی عمر تک، بچے روزانہ استعمال ہونے والے سامان اٹھاتے ہیں اور ان کے استعمال کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ اس مرحلے میں کپ سے پینا اور کھانے کے لئے کھانے کو پکڑنا بھی سیکھتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے "خود کو کھلانے کا طریقہ سیکھنے میں بچے کی مدد کیسے کریں"، اور "کپ سے شراب خواری سیکھنے میں بچے کی مدد کیسے کریں" دیکھیں۔

خود کو کھلانے کا طریقہ سیکھنے میں بچے کی مدد کیسے کریں

  • جب آپ کا بچہ کھانے کے لئے ہاتھ بڑھاتا ہے تو وہ خود کو کھانا کھلانا سیکھتا ہے۔
  • کھانے کے وقت اس کے ساتھ رہیں۔ اسے دیکھیں اور اس کا مناسب جواب دیں۔

مفید نصیحتیں:

کھانے سے پہلے اور بعد میں اپنے بچے کا ہاتھ اور چہرہ صاف کریں۔ کھانے کے دوران اکثر اس کے ہاتھ پونچھنے سے پرہیز کریں، کیونکہ اس سے کھانے میں اس کی دلچسپی کم ہو سکتی ہے۔

انگلی سے کھانا کھلانا

جب آپ کا بچہ کھانے کے لئے ہاتھ بڑھاتا ہے تو، آپ ایسا کھانا تیار کر سکتے ہیں جس کا پکڑنا اور کھانا آپ کے بچے کے لئے آسان ہو۔ شکر قند، سبزیوں کے ڈنٹھل، گاجر اور بروکولی کو 7 سے 10 سینٹی میٹر لمبے ٹکڑوں میں کاٹ کر انہیں نرم پکائیں۔ اپنے بچے کو سبزیوں کے ڈنٹھل دیتے وقت، سخت چھلکے اتار دیں، یا اسے ایک نیا ڈنٹھل دیں جب وہ اس کا نرم حصہ کھا جائے۔ آپ اسے (کبھی کبھی) بیبی بسکٹ بھی دے سکتے ہیں۔

جب آپ کا بچہ اپنی انگلیوں سے چھوٹی چھوٹی چیزیں اٹھانے لگے تو، اس کے لئے کھانے کو باریک ٹکڑوں یا پھٹکوں میں کاٹ دیں جیسے کیلے اور نرم پھل کی پتلی پھانکیں، پنیر کیوب، روٹی کے چھوٹے ٹکڑے، نرم پکا ہوا میکرونی یا پاستا۔

چمچ کا استعمال

جب آپ کا بچہ چمچ کے لئے ہاٹھ بڑھانے لگے تو، والدین کو ایک چھوٹے گول سرے اور موٹے ہینڈل والا بچوں کے لئے محفوظ مواد سے بنا چمچ تیار کرنا چاہئے۔ اسے دریافت کے لئے ایک چمچ دیں۔ اسے ایک دوسرے چمچ سے کھلائیں۔

تقریبا 12 ماہ کی عمر میں، آپ کا بچہ چمچ کو پیالے میں ڈبو سکتا ہے اور پھر اسے منہ میں ڈال سکتا ہے۔ وہ 12 سے 18 ماہ کی عمر میں چمچ کے استعمال میں زیادہ ہنرمند ہو جاتا ہے۔ جب آپ اسے کھلا رہے ہوں تو اسے ایک چمچ سے خود کو کھلانے کی کوشش کرنے دیں۔ اس کو ہاتھ میں پکڑ کر کھانے کے لئے کچھ اور کھانا دیں۔

کیوں میرا بچہ ہر چیز اپنے منہ میں ڈالتا ہے؟

6 سے 12 ماہ کی عمر میں، بچے کسی چیز کے بارے میں جاننے کے لئے مختلف حواس کا استعمال کرتے ہیں، جیسے چھونا، سونگھنا، بجانا، منہ میں ڈالنا، اور مشاہدہ کرنا کہ دوسرے لوگ ان کے افعال کا کیا جواب دیتے ہیں۔ اس سے انھیں یہ سیکھنے میں بھی مدد ملتی ہے کہ آیا چیز خوردنی ہے یا نہیں۔

اپنے بچے کو سیکھنے اور دریافت کرنے میں مدد کرتے وقت گھر کی حفاظت پر توجہ دیں:
  • ایسی چیزوں کو دور رکھیں جن کی وجہ سے گھٹن یا نقصان ہو سکتا ہے؛
  • ہمیشہ قریب رہیں اور بچے پر گہری نگاہ رکھیں؛
  • اپنے گھر میں اچھا حفظان صحت برقرار رکھیں۔

اپنے بچے کی خود کھانے کی کوشش کا جواب دینا

کھلانے کے دوران، آپ کا بچہ کھانا کھلانے کا چمچہ پکڑ سکتا ہے، اگر وہ اس کے لئے موزوں ہو تو اسے پکڑنے دیں اور اسے کسی اور چمچہ سے کھانا کھلائیں۔

کھلانے کے دوران، آپ کا بچہ کسی چمچہ سے بجا سکتا ہے، اسے اس کے ساتھ شفقت سے کھیلنے دیں کیونکہ بچے عام طور پر اسی طرح چیزوں کی دریافت کرتے ہیں۔ اگر شوروغل سے دوسروں کو پریشانی ہو تو، اس کی توجہ پھیر دیں اور چمچہ لے لیں۔

بچہ کھانے کو چھونے، چوسنے، چکھنے، گرانے یا پھینکنے کے ذریعہ سیکھتا ہے۔ کھلانے کے دوران، آپ کا بچہ کھانے کے ساتھ "کھیلنے" جیسا کام کر سکتا ہے، مثال کے طور پر انگلیوں سے کھانے کو ٹٹولنا، آپ کو اسے روکنے کی ضرورت نہیں ہے۔ چمچہ اور کھانے کی طرف اس کی توجہ مبذول کریں۔ جب وہ اپنا منہ کھولے تو اسے کھلائیں۔ اگر وہ آپ کے پیش کردہ کھانے کو نظرانداز کرتا ہے اور "کھیل" جاری رکھتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ شکم سیر ہو چکا ہے۔ آپ اسے کھانا کھلانا چھوڑ دیں۔

کھلانے کے دوران، آپ کا بچہ کھانا اٹھا کر کھا سکتا ہے، آپ کو اس کی تعریف کرنی چاہئے۔

کپ سے شراب خواری سیکھنے میں بچے کی مدد کیسے کریں

7 سے 9 ماہ کی عمر میں، اپنے بچے کو ایک کپ پیش کریں اور اس سے پینے میں اس کی مدد کریں۔

تیار رہیں:

بچے جب کپ استعمال کرنا سیکھ رہے ہوں تو، وہ اسے پھینک سکتے ہیں یا گرا سکتے ہیں۔ شراب خواری کرتے ہوئے ان کا دم بھی گھٹ سکتا ہے۔

کپ سے شراب خوری سیکھنے کے مراحل

تقریبا 7 ماہ کی عمر میں، آپ کا بچہ کپ سے شراب خوری سیکھنے کے لئے تیار ہے۔ آپ کے لئے ممکن ہے:

  • اپنے بچے کو تربیتی کپ یا چھوٹا معمولی کپ دیں؛
  • کپ کو تھوڑے پانی سے بھر دیں؛
  • اس کے نچلے ہونٹ کے قریب کپ کو لے جا کر جھکائیں، تاکہ وہ آہستہ آہستہ پی سکے۔

8 سے 12 ماہ کی عمر تک، آپ کا بچہ بتدریج کپ پکڑنا اور اس سے پینا سیکھتا ہے۔ آپ کے لئے ممکن ہے:

  • اسے کپ کا ہینڈل پکڑنے دیں۔ جب وہ پی رہا ہو تو اس کے قریب رہیں اور اس کی مدد کریں؛
  • آپ کپ میں پانی، دودھ یا خالص سوپ ڈال سکتے ہیں۔

12 سے 18 ماہ کی عمر کے دوران، زیادہ تر بچے کپ پکڑ کر پی سکتے ہیں۔ 18 ماہ کی عمر میں، دانت کی حفاظت کے لئے اپنے بچے کی مدد کریں فیڈنگ بوتل سے شراب خوری روک دیں

بچے کپ کے استعمال کی کوشش کرنے پر اس وقت زیادہ راضی ہوتے ہیں جب:

  • والدین پانی پی رہے ہوں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بڑوں کی نقل کرنا پسند کرتے ہیں؛
  • وہ پیاسے ہوتے ہیں، مثلا روٹی یا بسکٹ کھانے کے بعد۔

بچوں کے لئے تربیتی کپ سے آغاز کرنا زیادہ آسان ہو سکتا ہے۔ جب وہ اسے اچھی طرح استعمال کرے، تو آپ اسے دو ہینڈل والا ایک چھوٹا سا معمولی کپ دے سکتے ہیں۔

کپ کا انتخاب

مناسب تربیتی کپ کیا ہے؟

  1. پانی نہ گرنے والا کپ۔کپ جھکانے پر پانی
    اس کی ٹونٹی سے روانی کے ساتھ بہتا ہے۔ ڈھکن سے صمام کو آسانی سے ہٹا کر پانی نہ گرنے والے کپ کو فری فلو کپ میں بدلیں۔
  2. چھوٹی سائز اس کا پکڑنا آسان ہے۔
  3. دونوں طرف ہینڈل۔آپ کا بچہ کپ
    آسانی سے پکڑ سکتا ہے۔
  4. ٹونٹی۔ اس سے آپ کے بچے کو زیادہ آسانی کے ساتھ کپ سے شیر خواری میں مدد ملتی ہے۔
  5. شفاف کنٹینر۔بچے کے پینے کے دوران
    پانی کا بہاؤ آپ دیکھ سکتے ہیں۔
  6. محفوظ مواد۔ ایسے کپ کا انتخاب کریں جو بِسفینول اے (BPA) فری ہوں۔

فری فلو تربیتی کپ استعمال کرنا کیوں بہتر ہے؟

جب بچے کپ سے پیتے ہیں تو پانی روانی کے ساتھ بہتا ہے۔ اس سے بچوں کو بتدریج مستقل کپ سے پینے میں مدد ملتی ہے۔

میرے بچے کو تربیتی کپ کی ٹونٹی پسند نہیں ہے!

اسے ایک چھوٹا سا مستقل کپ دیں۔ اس کی مدد کریں اور اسے دریافت کرنے کا موقع دیں۔ صبر کریں۔ وہ وقت کے ساتھ اس سے پیئے گا۔

نصیحتیں:

  1. تقریبا ایک سال کی عمر میں، بچے اسٹرا کا استعمال کرتے ہوئے پی سکتے ہیں یا چسکی لے سکتے ہیں۔
  2. جب آپ کا بچہ اسٹرا کے ساتھ کپ استعمال کر سکتا ہے، تو اس کے لئے فیڈنگ بوتل کا استعمال روک دینا چاہئے۔

احتیاط:

  • جب بھی آپ کا بچہ کھائے تو اس کے ساتھ رہیں اور اس کی نگرانی کریں؛
  • ٹھوس ٹکڑوں کے ساتھ مشروبات نہ دیں اور نہ ہی یہ مشروبات اسٹرا کے ساتھ چسکنے دیں۔

کھانا کھلانے میں والدین کا مشن

ٹھوس کھانا کھانے کی طرف منتقلی کے دوران، آپ کا مشن یہ ہونا چاہے:

  • اپنے بچے کو مختلف قسم کے غذائیت سے بھر پور کھانے مہیا کریں؛
  • اپنے بچے کو کھانے کی ایسی ترکیب پیش کریں جو اس کی ترقی کے مرحلے سے مماثل ہو اور کھانے کے مجموعے سے الگ ہو؛
  • اپنے بچے کے لئے مناسب کھانے کا ماحول مہیا کریں، اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ اسکرین ٹائم سے بچیں؛
  • قبول کریں کہ آپ کا بچہ اپنے کھانے کی ضروری مقدار کو جانتا ہے؛
  • اپنے بچے کی بھوک اور شکم سیری کی علامات کو پہچانیں، اور اسی کے مطابق اسے کھلائیں؛
  • خود کو کھانا کھلانے اور کپ سے پینے میں اپنے بچے کی مدد دیں۔
  • کھانا کھلانے کا ایک منظم شیڈول مرتب کریں جو خاندانی معمولات کے مطابق ہو۔

صحت مند عادت کو فروغ دینا

بچے نقل کرکے سیکھتے ہیں۔ والدین کو صحت مند زندگی بسر کرنے اور کھانے کے طریقوں کے لئے رول ماڈل کی حیثیت سے کام کرنا چاہئے۔

  • آپ کے گھر کا ماحول محفوظ ہونا چاہئے: اپنے بچے کے ساتھ اکثر فرش کی چٹائی پر کھیلیں۔ اسے فرنیچر کے ساتھ لڑھکنے، رینگنے یا گھومنے کے ذریعے نقل وحرکت کرنے دیں؛
  • والدین کو متوازن غذا کھانی چاہئے؛
  • اپنے بچے کو اکثر کھیلنے اور دھوپ لینے کے لئے باہر لائیں، جیسے روزانہ کسی پارک میں کھیلنا یا چلنا۔ اس کے بازو، ہاتھ اور پیر کو براہ راست دھوپ میں کھلا رہنے دیں۔ اس سے جسم کو وٹامن D تیار کرنے میں مدد ملتی ہے، جو ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے؛
  • اپنے بچے کا منہ روزانہ صاف کریں۔
    • پینے کے پانی سے سوتی کپڑے یا رومال کو گیلا کریں؛
    • اسے اپنی انگلی کے گرد لپیٹیں اور پھر انگلی اپنے بچے کے منہ کے اندر رکھیں؛
    • اپنے بچے کے مسوڑوں کے ساتھ ساتھ اس کے دانت بھی رگڑیں۔

مزید معلومات کے لئے، براہ کرم www.toothclub.gov.hk دیکھیں۔.

6 سے 24 ماہ کے بچوں کے لئے صحت مند کھانا "آگے بڑھتے ہوئے" - والدین کو یاد دہانی

جب آپ 6 سے 12 ماہ کے بچے کو کھانا کھلاتے ہیں تو، آپ کو:

  • اپنے بچے کو ماں کا دودھ یا فارمولا دودھ پلانا جاری رکھتے ہوئے متعدد کھانے کی اشیاء جیسے (اناج، سبزیاں، پھل، گوشت اور مچھلی) پیش کریں۔
  • چونکہ آپ کا بچہ وسیع پیمانے پر اور ٹھوس کھانے کو زیادہ کھاتا ہے، اس لئے اسے دودھ کی ضرورت کم ہوتی ہے۔ اس کی طلب کے مطابق دودھ پلائیں۔ 9 ماہ کی عمر کے بعد، بچے عام طور پر 2 یا 3 بار دودھ پلانے کی جگہ پر ٹھوس کھانا کھاتے ہیں؛
  • اپنے بچے کو آئرن سے بھرپور کھانا دیں - مثلا چاول کا اناج، گوشت، مچھلی یا انڈے کی زردی، ہری پتے دار سبزیاں یا پھلیاں؛
  • بتدریج کھانے کی ترکیب کو تبدیل کریں - موٹے پری شوربہ سے لے کر نرم پھٹکے دار کھانے تک؛
  • جب آپ کا بچہ 7 سے 9 ماہ کی عمر میں ہو تو، اس کی کپ سے شیر خواری میں مدد کریں اور کھانا پکڑکے کھانے دیں؛
  • اپنی فیملی کے ساتھ کھانے کے لئے بچے کو اونچی کرسی پر بٹھائیں؛
  • کھانا کھلاتے وقت، اپنے بچے کے ساتھ بات کریں اور اس کا جواب دیں تاکہ وہ سکون اور خوشی محسوس کرے۔

اگر آپ کا بچہ 10 ماہ کی عمر میں درج ذیل حالات میں ہے تو آپ کو اپنے ڈاکٹر یا نرس سے مشورہ کرنا چاہئے:

  • وہ صرف پری شوربہ کھانا کھا سکتا ہے یا دودھ پی سکتا ہے، اور قیمہ کیا ہوا گوشت اور سبزیوں کے ساتھ کونجی جیسا نرم پھٹکے دار کھانا قبول نہیں کرتا ہے؛
  • وہ ایک یا ایک سے زیادہ بنیادی غذا کے گروپ میں سے تمام غذاؤں کو کھانے سے انکار کرتا ہے، جیسے سبزیاں، پھل یا گوشت کھانے سے انکار کرنا۔

اگر آپ کو اپنے بچے کو کھانا کھلانے میں پریشانی ہو تو، براہ کرم اپنے ڈاکٹر یا نرس سے مشورہ کریں۔

6 سے 24 ماہ کے بچوں کے لئے صحت مند کھانے کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، براہ کرم"شروع کر رہے ہیں" "جانے کے لیے تیار" اور "7 دن تک صحت مند کھانے کی منصوبہ بندی کے لئے رہنما "پر کتابچہ ملاحظہ کریں۔

متعلقہ معلومات

متعلقہ ویڈیو