پیدائش کے بعد کی دیکھ بھال اور خاندانی منصوبہ بندی
پیدائش کے بعد، خواتین کا جسمانی نظام حمل سے پہلے کی حالت پر واپس آجاتا ہے۔ یہ مدت عام طور پر 6 ہفتوں تک رہتی ہے اور اسے پورپیریم کہتے ہیں۔ اس مدت کے دوران مناسب دیکھ بھال ضروری ہے۔ مکمل صحت یابی کو یقینی بنانے کے لئے پورپیریم کے بعد پیدائش کے بعد کا چیک اپ کروائیں۔ مزید برآں، ایک جوڑے کے لئے یہی سب سے مناسب وقت ہے کہ وہ خاندانی منصوبہ بندی کے لئے مانع حمل کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کریں تاکہ مستقبل کی خاندانی زندگی کے لئے ایک اچھی بنیاد فراہم کر سکیں۔
نفاس کیا ہے؟
پیدائش کے بعد بچہ دانی پیدائش سے پہلے کی سائز پر واپس آجاتی ہے۔ فرج سے خارج ہونے والے ضائع شدہ ٹشوز کو نفاس کہا جاتا ہے۔
- پہلے چند دنوں میں 1 ہفتہ تک، نفاس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اس کا رنگ سرخی مائل ہوتا ہے۔
- نفاس کا رنگ گلابی رنگ میں بدل جائے گا اور ایک اور ہفتے تک جاری رہے گا۔
- آخر میں یہ سفیدی مائل مادہ ہو جائے گا اور آہستہ آہستہ ختم ہوجائے گا۔
- عام طور پر نفاس سے صاف ہونے میں 2 سے 6 ہفتوں کا وقت لگتا ہے۔
- چھاتی کا دودھ پلانے سے دماغ مزید ہارمون حاصل کرنے پر آمادہ ہوتا ہے جس سے بچہ دانی کو جڑنے اور عام سائز پر واپس آنے میں مدد ملتی ہے۔ نفاس کے خروج کا دورانیہ مختصر ہو جاتا ہے۔ تاہم، وہ خواتین جو اپنے بچوں کو تھوڑی ہی مدت کے لئے چھاتی کا دودھ پلاتی ہیں، دودھ پلانا چھوڑنے کے بعد، ان کا نفاس گلابی یا سفید سے واپس سرخ رنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے قبل اس کے کہ وہ آہستہ آہستہ ختم ہو۔
کب ڈاکٹر سے رجوع کریں؟
اگر نفاس کی مقدار بڑھنے کے ساتھ ساتھ بدبودار بھی ہو، یا بخار اور پیٹ کے نچلے حصے میں درد ہو، تو مناسب جانچ پڑتال اور بند و بست کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
حیض واپس کب آئے گا؟
- چھاتی کا دودھ نہ پلانے والی ماؤں کو یہ عام طور پر 4 سے 6 ہفتوں میں واپس آجاتا ہے۔ جو مائیں اپنے بچوں کوچھاتی کا دودھ پلاتی ہیں، انہیں بعد میں حیض آئے گا۔
- یہاں تک کہ جب حیض ابھی تک واپس نہیں آیا ہے، تو اس وقت جوڑے کو قابل اعتماد مانع حمل کی مشق کرنی چاہئے جب وہ ہم بستری دوبارہ شروع کریں۔
مجھے بار بار پیشاب اور پیشاب کے دوران جلن کیوں ہوتی ہے؟
بار بار پیشاب ہونا یا پیشاب کے دوران جلن / اسکیلڈنگ درد پیشاب کی نالی کے انفیکشن کی علامات ہوسکتا ہے، جو پیدائش کے بعد کی خواتین میں غیر معمولی بات نہیں ہے۔ اگر آپ میں ان میں سے کوئی علامت ہو تو براہ کرم ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
حد سے زیادہ بال کیوں گر جاتے ہیں؟
- حمل کے دوران، زیادہ تر کھوپڑی کے بال بڑھنے کے مرحلے میں ہوتے ہیں۔ پیدائش کے بعد، حالت بدل جاتی ہے اور بال سکون کے مرحلے میں واپس آجاتے ہیں۔ اس طرح بظاہر زیادہ بال ختم ہوجاتے ہیں۔
- یہ حالت پیدائش کے 4 سے 20 ہفتوں تک رہتی ہے۔ یہ بغیر کسی علاج کے پیدائش کے 6 ماہ کے اندر مکمل طور پر ٹھیک ہوجاتا ہے۔ لہذا فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
- مسلسل حمل سے بالوں کے جھڑنے کی نشاندہی کم ہوگی۔
پیدائش کے بعد غذائی مشورہ کیا ہے؟
- متوازن غذا لیں اور پانچ بنیادی فوڈ گروپس میں سے کھانا منتخب کریں اور وہ ہیں دودھ اور متبادلات، گوشت، مچھلی، انڈے اور متبادلات (بشمول پھلیاں)، سبزیاں، پھل اور اناج (چاول ، نوڈلس اور روٹی)۔ ان پانچ بنیادی فوڈ گروپوں کے مناسب حصے سے ماؤوں کو پیدائش سے صحت یاب ہونے اور اسے دودھ پلانے کے لئے تیار ہونے مدد ملے گی۔
- چونکہ نوزائیدہ بچوں کے جگر کا کام کرنا غیر پختہ ہوتا ہے، لہذا دودھ پلانے والی ماؤوں کو ڈاکٹروں کے مشورے کے بغیر کوئی بھی دوا لینے سے گریز کرنا چاہئے۔
پیرینیل (انسانی جسم کی دونوں ٹانگوں کے مابین کا مثلث) زخم کی دیکھ بھال کیسے کریں؟
- پیشاب اور آنتوں کے کھلنے کے بعد ہر بار شاور سے زخم کو صاف کریں۔
- نیپکن کی بار بار تبدیلی اور ذاتی حفظان صحت کی دیکھ بھال زخم کی صحت یابی کو تیز کر سکتی ہے۔
- اگر زخم کھل جائے یا انفیکشن کے آثار ہوں تو، ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
پیٹ کے زخم کی دیکھ بھال کیسے کریں؟
- اگر ٹانکے ہٹائے جانے کے بعد شگاف یا انفیکشن کی کوئی علامت نہیں ہے تو، معمول کے مطابق نہا سکتی ہیں اور شاور لے سکتی ہیں۔
- اگر زخم سرخ ہو، سوجن ہو، تپ رہا ہو، درد ہو، یا سیال نکل رہا ہو تو، بغیر کسی تاخیر کے مناسب جانچ پڑتال اور بند و بست کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
پیدائش کے بعد ہم بستری کب شروع کی جاسکتی ہے؟
- پیدائش کے بعد، جسم کو حمل سے پہلے کی حالت میں واپس آنے کے لئے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔ یہ مدت، جسے پیورپیریم (حالت نفاس) کہتے ہیں، عام طور پر 6 ہفتوں تک برقرار رہتی ہے۔
- جب حالت نفاس کی مدت ختم ہوجاتی ہے تو، نفاس صاف ہوجاتا ہے، بچہ دانی اپنی فطری سائز پر لوٹ آتی ہے، رحم کی پرت ٹھیک ہوجاتی ہے، گریوا (رحم کا گردن نما حصہ) بند ہوجاتا ہے، فرج کی جھلی معمول پر آجاتی ہے اور پیٹ یا عجان پر ہونے والا زخم ٹھیک ہوجاتا ہے۔ اس وقت، اگر ماں جذباتی اور جسمانی طور پر تیار ہو تو ہم بستری دوبارہ شروع کی جاسکتی ہے۔
جماع کو دوبارہ شروع کرنے میں کیا بات ملحوظ رکھنی چاہئے؟
- جب پیدائش کے بعد دوبارہ مباشرت شروع کریں گے تو، ماں کو کبھی کبھی اپنی فرج میں خشکی کے ساتھ ساتھ مقعد کے پاس کے حصے میں ہلکے درد یا عجیب و غریب احساس کا بھی سامنا ہوگا۔ وجوہات زیادہ تر نفسیاتی ہوتی ہیں۔ کچھ دن جماع کرنے کے بعد آہستہ آہستہ اسے اس کی عادت پڑ جاتی ہے اور یہ تکلیفیں فطری طور پر ختم ہوجاتی ہیں۔
- مباشرت کے دوبارہ شروع کرنے کے ابتدائی عرصہ میں بہت زیادہ زوردار حرکات و سکنات اور زیادہ اندر تک دخول سے پرہیز کریں۔ ماں کو جس طرح اچھا لگے اسے ترجیح دیں۔
- جماع کے دوران اگر خون بہے، درد ہو یا تکلیف ہو تو طبی جانچ کرائیں۔
کیا پیدائش کے بعد جنسی سرگرمیوں سے اس کا زخم پھٹ جائے گا؟
- عام طور پر، مقعد کے پاس کا زخم حالت نفاس کی مدت کے بعد ٹھیک ہو جاتا ہے۔ لہذا جنسی عمل کے نتیجے میں زخم میں شگاف نہیں پڑے گا۔
مانع حمل کب استعمال کرنا چاہئے؟
اگرچہ عام طور پر بیضہ پیدائش کے بعد ابتدائی 4 ہفتوں میں نہیں بنتا ہے، پھر بھی حمل سے بچنے کے لئے جوڑے کو جماع دوبارہ شروع کرتے وقت قابل اعتماد مانع حمل کا استعمال کرنا چاہئے۔ مراکز برائے زچگی اور صحت اطفال خواتین کو پیشہ ور مانع حمل کا مشورہ دیتے ہیں۔