صرف پروجسٹوجن مانع حمل گولیوں (حب صغیر) کے بارے میں معلومات
(Content revised 08/2012)
- پس منظر کی معلومات
- صرف پروجیسٹوجن مانع حمل گولیاں (حب صغیر) ایک مصنوعی ہارمون - پروجیسٹوجن پر مشتمل ہوتی ہیں۔ یہ بیضہ کی تشکیل کو روک کر، منی کی منتقلی اور جنین کی تنصیب میں خلل ڈاکر کر کام کرتی ہیں۔
- یہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے سب سے زیادہ مناسب ہیں کیوں کہ اس سے ماں کے دودھ کی پیداوار پر اثر نہیں پڑتا ہے۔
- یہ ان خواتین کے لیے اختیار فراہم کرتی ہیں جو طبی یا دیگر وجوہات سے منہ سے لی جانے والی مرکب مانع حمل گولیاں استعمال نہیں کرسکتی ہیں۔ مثلا، وہ خواتین جو سگریٹ پیتی ہیں یا انہیں ذیابیطس میلیٹس، بیش تناؤ یا دیگر بیماریاں ہیں، ان کی یہ بیماریاں آسٹروجن لینے سے بگڑ سکتی ہیں۔
- گولیاں استعمال کرنے سے پہلے خواتین کو ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔
- بندوبست کا طریقہ
- عام طور پر، خواتین کو حیض کے پہلے 5 دنوں کے اندر گولیاں شروع کردینی چاہیے۔
- اگر گولی استعمال کرنے کے 3 گھنٹے کے اندر قیئ ہوجاتی ہے، تو کافی مانع حمل اثر حاصل کرنے کے لیے حتی الامکان جلد از جلد دوسری گولی لیں۔
- اگر آپ کو لگاتار قیئ ہوتی ہے یا شدید دست آتا ہے، تو براہ کرم اپنی بیماری کے دوران نیز بیماری کے 7 دن بعد تک بیک اپ منع حمل کے طور پر کنڈوم استعمال کریں۔
- گولیاں روزانہ ایک ہی وقت پر لینی چاہیے۔
- ضمنی اثرات
- آپ خون بہنے کی بے قاعدگی، مختصر حیض آنے یا بالکل حیض نہ آنے کا تجربہ کرسکتی ہیں جو کہ پروجسٹوجن کے ہارمونی اثر سے تعلق رکھتا ہے۔
- شروع میں استعمال کرتے وقت سینے میں ہلکا درد، متلی، مہاسے، سردرد اور مزاج کی تبدیلیاں سمیت دیگر عام ضمنی اثرات واقع ہوسکتے ہیں اور وہ عام طور پر پہلے چند مہینوں کے اندر دب جاتے ہیں۔
- براہ کرم حتی الامکان جلد از جلد طبی جانچ کرائیں اور اگر آپ کو مندرجہ ذیل علامات ہں، تو اپنے ڈاکٹر کو بتائیں کہ آپ صرف پروجسٹوجن مانع حمل گولیاں استعمال کررہی ہیں:
- جیسے گولیاں استعمال کرنے کے بعد شدید سردرد یا آدھے سر کے درد کا آغاز، بے ہوشی، بلڈ پریشر کا بڑھنا، کمزوری یا جھنجھنی/بے حسی کا احساس جو جسم کے ایک جانب یا ایک حصے کو متاثر کرتا ہے، جلد کا پیلا ہونا یا آنکھوں کا سفید ہونا (پیلیا)، پیٹ درد، پنڈلی میں درد یا شدید سینہ درد۔
- اگر آپ کو مندرجہ ذیل کیفیات ہوں، تو اپنی مانع حمل گولی جاری رکھنے کے لیے موزونیت کی جانچ کے لیے براہ کرم میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر واپس جائیں:
- آپ کو حمل کی کوئی نشانی اور علامت ہے؛
- آپ میں ابھی ابھی بیماریوں کی شناخت ہوئی ہے، جیسے دل کی بیماری، فالج، ذیابیطس، خون میں زائد چکنائی، تھرامبو امبولک بیماری، کینسر یا دیگر حالیہ شناخت کردہ طبی اور جراحتی بیماریاں۔
- چھوٹی ہوئی گولی کا بندوبست (معلومات کا اطلاق صرف ڈیسوجیسٹریل مانع حمل گولی پر ہوتا ہے)
- 1 گولی لینے میں 12 گھنٹے سے کم کی تاخیر
- براہ کرم چھوٹی ہوئی گولی کو فورا لے لیں
- بقیہ گولیاں اپنے عام شیڈول کے مطابق لیں
- گولی/گولیاں لینے میں 12 گھنٹے سے زیادہ کی تاخیر
- براہ کرم چھوٹی ہوئی گولی/گولیاں فورا لے لیں
- بقیہ گولیاں اپنے عام شیڈول کے مطابق لیں
- حمل سے بچنے کے لیے آنے والے 7 دنوں میں بیک اپ منع حمل کے طور پر کنڈوم استعمال کریں۔
- براہ کرم صلاح اور ہنگامی منع حمل کی ضرورت کا جائزہ لینے کے لیے حتی الامکان جلد از جلد میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر آئیں۔
- دیگر دوا کا استعمال
- براہ کرم دیگر دوا لینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر کو بتائیں کہ آپ منہ سے لی جانے والی مانع حمل گولیاں لے رہے ہیں، کیوں کہ کچھ دوا مانع حمل گولیوں کے مانع حمل اثر کو متاثر کرسکتی ہیں۔
اگر آپ کے پاس کوئی سوال ہے، تو براہ کرم صلاح کے لیے میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر آئیں۔
فیملی ہیلتھ سروس
ویب سائٹ: www.fhs.gov.hk
24 گھنٹہ معلوماتی ہاٹ لائن: 2112 9900