کیا مجھے خاتون کی بانجھ کاری اختیار کرنی چاہیے؟
بانجھ کاری پر غور کرنے سے پہلے یہ ضروری ہے کہ آپ کا کنبہ مکمل ہوچکا ہو اور آپ کو مزید بچوں کی خواہش نہ ہو۔ ٹیوب والی بانجھ کاری اختیار کرنے سے پہلے آپ کو ضبط تولید کے متبادل طریقوں سے واقف ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر سے اختیارات کے بارے میں دریافت کریں
منع حمل کے متعدد اختیارات ہیں جن میں رکاوٹی طریقے (کنڈوم، ڈایافرام)، درون رحمی آلہ، ہارمون سے متعلق طریقے (ضبط تولید کی گولیاں، ڈیپوپروویرا انجکشن)، اور آپ کے شریک حیات کی نس بندی شامل ہیں۔
- فیصلہ پر اپنے شریک حیات سے بات چیت کریں اور فیصلہ لینے سے پہلے دو بار سوچ لیں۔ آپ کے بچوں کی تعداد، ان کی جسمانی صحت اور آپ کے ازدواجی تعلق پر اچھی طرح غور کیا جانا چاہیے۔
- زیادہ تر حالات میں آپ کے شریک حیات کو بانجھ کاری کے لیے منظوری فارم پر دستخط کرنے کی بھی ضرورت پڑتی ہے جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ بھی اس عمل سے متفق ہے۔
- نوجوان خواتین اور جن خواتین کا ازدواجی رشتہ مضبوط نہیں ہے، انہیں ٹیوب والے بندھن سے پچھتاوا ہوسکتا ہے۔
- حالانکہ ٹیوب کو الٹنا ممکن ہے، لیکن یہ عمل مہنگا ہے، اس میں خطرات بھی ہیں، اور یہ ہمیشہ کامیاب نہیں ہوتا ہے۔
- اگر آپ کو کوئی شبہ ہے، تو پہلے اپنے ڈاکٹر یا نگہداشت صحت کے دیگر پیشہ وروں سے صلاح کریں۔
کیا مجھے بانجھ کاری اختیار کرنی چاہیے؟
کیا میں بانجھ کاری کے لیے مناسب ہوں؟
- جب تک آپ کو یقین ہے کہ بانجھ کاری منع حمل کا سب سے مناسب طریقہ ہے، تب تک بچوں کی عمر اور تعداد کے بارے میں کسی مقررہ اصول کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔
- اگر آپ کو ذیابیطس، ہائپرٹینشن یا دل کی بیماری جیسے طبی امراض ہیں، تو آپ سب سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے صلاح مشورہ کرلیں۔
- ڈاکٹر یہ جانکاری لینے کے لیے عام جسمانی معائنہ کرے گا کہ آپ اس عمل کے لیے موزوں ہیں۔
ٹیوب والی بانجھ کاری کے خطرات کیا ہیں؟
- بے حسی کا معمولی خطرہ
- فتقیت
- زخم کے بیچ میں ہونے والے شگاف کو بسا اوقات ٹھیک کرنے کی ضرورت پڑتی ہے
- زخم سے خون بہنا
- پیٹ کے جوف کے اندر انفیکشن
- مثانہ، آنت، یا رحم کو نقصان پہنچنا
- زخم کا انفیکشن
تاہم، یہ تمام پیچیدگیاں عام نہیں ہیں۔ آپ کا ڈاکٹر آپ کو مزید تفصیلات سمجھا دے گا۔
فکر مت کریں، بانجھ کاری کا عمل آپ کی عام صحت اور جنسی زندگی پر کوئی معکوس اثر نہیں ڈالے گا۔
بانجھ کاری
- وزن نہیں بڑھائے گی
- مزاج میں تبدیلیاں نہیں لائے گی
- وقت سے پہلے ماہواری آنے کا سبب نہیں بنے گی
- ماہواری میں گڑبڑی نہیں لائے گی
اس آپریشن سے صحت یاب ہونے میں مجھے کتنا وقت لگ جائے گا؟
- آپ کو 1-2 دن بستر پر آرام کرنے کی ضرورت پڑے گی اور عام طور پر آپ 1 ہفتہ کے اندر کام پر لوٹ سکتی ہیں۔
- آپریشن کے بعد پہلے چند دنوں کے اندر آپ کو ہلکا درد رہ سکتا ہے اور عام مسکن ادویات کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
- آپ کو 2 ہفتے تک سخت ورزش سے پر ہیز کرنا چاہیے۔
- جب آپ اطمینان محسوس کرنے لگیں، تو جنسی تعلق شروع کرسکتی ہیں۔
میں یہ آپریشن کہاں کراسکتی ہیں؟
خاتون کی بانجھ کاری ہاسپٹل اتھارٹی کے ہسپتالوں میں انجام دی جاتی ہے جو زنانہ بیماری سے متعلق ماہر خدمت فراہم کرتے ہیں۔ ان ماہرین کے نام ریفرل لیٹر جنرل پریکٹشنرز، غیر بستری مریض کی عام کلینکس یا میٹرنٹی اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹرز کی طرف سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
آپ بانجھ کاری کے لیے نجی ماہر امراض نسواں کے پاس بھی جاسکتی ہیں۔