مانع حمل معلومات ہر ایک کو جاننا چاہئے

(مواد نظر ثانی شدہ 05/2019)

ہارمونل طریقے:

زیادہ تر خواتین کے لئے ہارمونل طریقوں کا استعمال موزوں ہے۔ صارفین ان طریقوں میں سے کسی کو شروع کرنے سے پہلے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کسی پیشہ ور سے رجوع کریں۔

گولیاں

یہ کیسے کام کرتی ہے
  • یہ ہارمونز پر مشتمل ہوتی ہیں، جو بیضہ کے اخراج کو روک دیتی ہیں
  • اس کی 2 بنیادی اقسام ہیں:-
    1. مرکب قسم میں ایسٹروجن اور پروجیسٹوجن دونوں ہوتے ہیں
    2. صرف پروجیسٹرجن
آپ اسے کس طرح استعمال کریں

گولیوں کو روزآنہ ایک ہی وقت پر لیں

مفید تجاویز
  • مانع حمل کی تاثیر: مؤثر سے بہت مؤثر تک (93 سے %99.7)*
  • عام مضر اثرات: متلی، چھاتی میں درد اور آپ کی ماہواری میں تبدیلی ہوسکتی ہے، یعنی حیض میں بے قاعدگی، اضافہ یا کمی

انجیکشن

یہ کیسے کام کرتی ہے
  • یہ ہارمونز پر مشتمل ہوتی ہیں، جو بیضہ کے اخراج کو روک دیتی ہیں
  • اس کی 2 بنیادی اقسام ہیں:-
    1. مرکب قسم میں ایسٹروجن اور پروجیسٹوجن دونوں ہوتے ہیں
    2. صرف پروجیسٹرجن
آپ اسے کس طرح استعمال کریں
  • مرکب انجیکشن کی صورت میں، آپ کو ہر 1 ماہ ایک انجکشن لینا ہے
  • صرف پرجیسٹوجن انجیکشن ککی صورت میں، آپ کو ہر 13 ہفتوں میں ایک انجکشن لینا ہے
مفید تجاویز
  • مانع حمل کی تاثیر: مؤثر سے بہت مؤثر تک (94 سے %99.8)*
  • عام مضر اثرات: متلی، چھاتی میں درد اور آپ کی ماہواری میں تبدیلی ہوسکتی ہے، یعنی حیض میں بے قاعدگی، اضافہ یا کمی

پیچ

یہ کیسے کام کرتی ہے

یہ ایسٹروجن اور پروجیسٹوجن پر مشتمل ہوتا ہے، جو بیضہ کے اخراج کو روک دیتا ہے

آپ اسے کس طرح استعمال کریں
  • 4 ہفتوں کے 1 چکر کے طور پر
  • 3 ہفتوں تک ہفتے کے ایک ہی دن پیچ تبدیل کریں اور پھر 1 ہفتہ کے لئے بند کر دیں
مفید تجاویز
  • مانع حمل کی تاثیر: مؤثر سے بہت مؤثر تک (93 سے %99.7)*
  • عام مضر اثرات: متلی، چھاتی میں درد اور آپ کی ماہواری میں تبدیلی ہوسکتی ہے، یعنی حیض میں بے قاعدگی، اضافہ یا کمی

IUD

انٹرا یوٹرائن ڈیوائس (IUD)

یہ کیسے کام کرتی ہے
  • رحم میں باروری اور بارور شدہ بیضہ کی تنصیب کو روک کر
  • اس کی 2 بنیادی اقسام ہیں:-
    1. کاپر بیئرنگ IUD
    2. ہارمون پر مشتمل IUD
آپ اسے کس طرح استعمال کریں
  • انہیں صحت سے متعلق تربیت یافتہ پیشہ ور کی مدد سے عورت کے رحم میں ڈالا جاتا ہے اور برابر دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے
  • IUD کے ماڈل کے لحاظ سے، اسے 5 سے 10 سالوں تک حمل کو روکنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے
مفید تجاویز
  • مانع حمل کی تاثیر: بہت موثر ( >%99)*
  • عام مضر اثرات: IUD ڈالنے کے بعد ماہواری کے دوران درد ہو سکتا ہے اور ماہواری کے دوران زیادہ حیض آ سکتا ہے

رکاوٹ والے طریقے:

مرد / خواتین کے لئے کنڈوم

کنڈوم کے استعمال سے ہیومن امیونو ڈیفیشیئنسی وائرس (HIV) سمیت جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے

یہ کیسے کام کرتی ہے

منی کو رحم میں جانے سے روکتا ہے

آپ اسے کس طرح استعمال کریں
  • مرد جنسی تعلق قائم کرنے سے پہلے ہر بار کھڑے عضو تناسل پر ایک نیا کنڈوم لگائیں
  • خواتین جنسی تعلق قائم کرنے سے پہلے ہر بار اپنی فرج میں ایک نیا کنڈوم لگائیں
مفید تجاویز
  • مانع حمل کی تاثیر
    • مردوں کے کنڈوم کے تعلق سے: معتدل درجے کا مؤثر تا مؤثر (87 سے %98)*
    • خواتین کے کنڈوم کے تعلق سے: معتدل درجے کا مؤثر تا مؤثر (79 سے %95)*
  • زیادہ تر کنڈوم لیٹیکس سے بنتے ہیں۔ جنہں لیٹیکس سے الرجی ہے وہ پالیوریتھین سے بنے کنڈوم کا استعمال کر سکتے ہیں
  • اگر جنسی تعلق کے دوران کنڈوم پھسل جائے یا پھٹ جائے تو براہ کرم ہنگامی منع حمل لینے کے لئے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں

دیگر:

سپرمیسائڈ

یہ کیسے کام کرتی ہے

مادَّہ تولید کو غیر فعال کر دیتا ہے اور مار دیتا ہے

آپ اسے کس طرح استعمال کریں
  • خواتین جنسی تعلق سے قبل ہر بار اپنی فرج میں سپرمیسائڈ رکھیں
  • جنسی تعلق قائم کرنے کے 6 گھنٹے بعد تک فرج صاف نہ کریں
مفید تجاویز
  • مانع حمل کی تاثیر: معتدل طریقے پر مؤثر (79 سے %84)*
  • ان کی مختلف شکلیں ہیں: ٹیبلیٹ، فرج میں رکھی جانے والی جھلی، فرج میں رکھا جانے والا اسفنج، وغیرہ
  • کچھ سپرمیسائیڈ کا استعمال کنڈوم کے ساتھ نہیں ہوسکتا ہے، براہ کرم تفصیلات کے لیے صحت کی نگہداشت کرنے والے پیشہ وروں سے رجوع کریں

مستقل طریقے:

خواتین کی نس بندی

  • خواتین کی نس بندی میں فیلوپیئن ٹیوب کو باندھنے یا کاٹنے کے لیے ایک چھوٹا سا آپریشن کیا جاتا ہے
  • یہ منع حمل کی مستقل شکل ہے
مفید تجاویز

مانع حمل کی تاثیر: بہت مؤثر: (=%99.5)*

مردوں کی نس بندی (نطفے کی نالی کی جراحت)

  • نس بندی میں نطفے کی نالی کو کاٹنے کے لیے ایک چھوٹا سا آپریشن کیا جاتا ہے۔
  • یہ منع حمل کی مستقل شکل ہے
مفید تجاویز

مانع حمل کی تاثیر: بہت مؤثر: (>%99.8)*

ایمرجنسی مانع حمل (EC):

  • ان میں ایمرجنسی مانع حمل گولیاں اور کاپر پر مشتمل درون رحمی آلہ شامل ہیںdevice
  • مندرجہ ذیل حالات میں استعمال کیا جا سکتا ہے
    • غیر محفوظ جنسی تعلق قائم کرنے کے بعد
    • جنسی تعلق کے دوران کنڈوم پھسل جانے یا پھٹ جانے پر
    • مانع حمل انجیکشن لینے میں تاخیر ہونے پر
    • منہ سے لینے والی گولی لینا بھول جانے پر
    • آپ کی IUD ڈھیلی ہو جانے یا پھسل جانے پر

ایمرجنسی مانع حمل گولیاں (EC pills)

یہ کیسے کام کرتی ہے
  • بیضہ دانی سے بیضہ کے نکلنے کو روک کر یا اس میں تاخیر کر کے
  • جنسی سرگرمی قائم کرنے کے بعد جتنی جلد ہو سکے اتنی جلد لینا چاہیے
  • EC گولیوں کو جتنی جلدی لیا جائے گا، ان کی تاثیر اتنی ہی زیادہ ہو گی
مفید تجاویز
  • ناکامی کی شرح:%1-%3
  • انہیں باضابطہ مانع حمل طریقہ کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے

کاپر پر مشتمل درون رحمی آلہ (EC کے طور پر استعمال کریں)

یہ کیسے کام کرتی ہے
  • صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ وروں کے ذریعہ اندازہ لگائے جانے کے بعد اسے مناسب خواتین میں انڈیکس جنسی مباشرت کے بعد 5 دنوں کے اندر داخل کیا جانا چاہیے
  • موزوں صارفین میں یہ EC گولیوں کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ہے
  • جاری مانع حمل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے
مفید تجاویز

ناکامی کی شرح:%1 سے کم

فیملی پلاننگ سروس

  • بیشتر مراکز برائے زچگی و صحت اطفال (MCHCs) بچے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والی خواتین کو صلاح اور مانع حمل سہولیات فراہم کرتی ہیں تاکہ وہ اپنے بچوں کی تعداد اور وقفے کے تعلق سے آزادی اور ذمہ داری کے ساتھ فیصلہ کرسکیں۔
  • MCHCs انفرادی ضروریات کے مطابق مناسب اور مؤثر باقاعدہ مانع حمل طریقوں اور ہنگامی مانع حمل خدمات مہیا کرتی ہیں۔ مزید معلومات کے لئے براہ کرم ہمارے عملے سے رابطہ کریں۔
  • براہ مہربانی نوٹ کریں: MCHCs مانع حمل پیچ فراہم نہیں کرتے ہیں۔

* مانع حمل کی تاثیر: فیصد سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایک سال تک استعمال کرنے والے زیادہ تر استعمال کنندگان کے لیے یہ طریقہ کتنی اچھی طرح سے کام کرتا ہے۔ کچھ طریقے تبھی اچھے طریقے سے کام کرتے ہیں جب صارفین ان کو صحیح طریقے سے استعمال کریں۔

ماخذ: کنٹراسیپٹو ٹیکنالوجی: 21 واں ایڈیشن، از ہیچر RA ستمبر 2018۔