(EC) ایمرجنسی مانع حمل
(06/2019 مواد نظر ثانی شدہ)
تمام مراکز برائے زچگی و صحت اطفال (MCHCs) اپنے دفتری اوقات میں ایمرجنسی مانع حمل خدمات فراہم کرتے ہیں۔ خواتین MCHCs’ کے دفتری اوقات کے علاوہ میں ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن یا پرائیویٹ ہسپتالوں یا پرائیویٹ ڈاکٹروں کے کلینک میں بھی جا سکتی ہیں۔
- ایمرجنسی مانع حمل غیر ارادی حمل کو روکنے کا ایک طریقہ ہے۔ اسے باقاعدگی سے مانع حمل طریقہ کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے۔
- درج ذیل حالات میں غیر ارادی حمل سے بچنے کے لئے ایمرجنسی مانع حمل کے لئے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
- کوئی مانع حمل استعمال نہ کیا ہو
- مانع حمل گولیاں کھانا بھول گیا ہو
- اگر آپ کو مانع حمل کے استعمال میں ناکامی یا حادثہ کا سامنا ہوا ہو (جیسے کنڈوم پھٹ گیا ہو یا پھسل گیا ہو)
ایمرجنسی مانع حمل طریقوں میں شامل ہیں:
1. کاپر انٹرا یوٹرائن ڈیوائس (Cu IUD) کا اندر ڈالنا
- موزوں صارفین میں، کاپر انٹرایوٹرائن ڈیوائس (Cu IUD) غیر محفوظ جماع کے 5 دن (120 گھنٹوں) کے اندر ایمرجنسی مانع حمل طریقہ کے طور پر استعمال کی جاسکتی ہے۔ براہ کرم Cu IUD کو ایمرجنسی مانع حمل طریقہ کے طور پر استعمال کرنے کے حوالے سے موزوں ہونے کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ یہ ضروری ہے کہ Cu IUD ڈاکٹر کے ذریعہ اندر ڈالی جائے۔
- یہ سب سے مؤثر EC طریقہ ہے اور موزوں خواتین میں ناکامی کی شرح 0.1% سے کم ہے۔
- چونکہ IUD کو کئی سالوں تک استعمال کیا جاسکتا ہے، اس لئے یہ ان خواتین کے لئے باقاعدہ مانع حمل اختیار ہوسکتا ہے جو لمبی مدت تک کے لئے مانع حمل تحفظ کی خواہاں ہیں۔
- Cu IUD کو ایمرجنسی مانع حمل کے طور پر استعمال کرنے سے قبل، آپ IUD کے اندر ڈالے جانے کے طریقہ کار کے بارے میں مزید معلومات کے لئے “معلومات برائے انٹرا یوٹرائن ڈیوائس صارفین (FHS-WH1A)“کتابچہ دیکھیں۔
2. ایمرجنسی مانع حمل گولیاں (EC Pills) لینا
مراکز برائے زچگی و صحت اطفال (MCHCs) میں دو قسم کی EC گولیاں دستیاب ہیں۔
لپریسٹل ایسیٹیٹ (UPA) | لیونورجیسٹریل (LNG) | |
---|---|---|
استعمال کا وقت | 120 گھنٹوں کے اندر لیا جائے | 72 گھنٹوں کے اندر لیا جائے |
ناکامی کی شرح | 1 سے 2% | 2 سے 3% |
طریقہ کار | بنیادی طور پر بیضہ دانی سے انڈوں کے اخراج کو روک دیتا ہے یا موخر کر دیتا ہے۔ EC گولیوں سے اسقاط حمل نہیں ہوتا ہے۔ | |
مضر اثرات | سنگین مضر اثرات بہت کم ہوتے ہیں۔ معمولی ضمنی اثرات میں متلی، الٹی، سر درد، چکر، تھکاوٹ، چھاتی کا نرم ہو جانا، پیٹ میں درد اور کبھی کبھار فرج سے خون بہنا شامل ہیں۔ | |
اگلی ماہواری |
|
|
قابل توجہ نکات |
|
|
کیا چھاتی کا دودھ پلانے والی خواتین اسے استعمال کرسکتی ہیں؟ | UPA لینے کے بعد، چھاتی کا دودھ پلانے والی خواتین کو 7 دن تک دودھ پلانے کا عمل روکنا ہو گا۔ |
|