محکمہ صحت کی فیملی ہیلتھ سروس میں سروائیکل اسکریننگ سروس 24 گھنٹے فون بُکنگ اور انفارمیشن ہاٹ لائن کا استعمال کیسے کریں
ہاٹ لائن: 6631 3166
زچہ بچہ صحتی مرکز (Maternal and Child Health Centres) (MCHCs) 25 سال سے زیادہ عمر والی خواتین کے لیے سرویکل اسکریننگ پیش کرتے ہیں جنہوں نے کبھی جنسی تعلقات قائم کیے ہیں۔ اس سروس کے لیے فیس وصول کی جائے گی۔ اگر آپ کی سروائیکل اسکریننگ باقاعدگی سے ہوتی ہے، تو براہ کرم اپنی مقررہ تاریخ سے ایک ماہ قبل اپائنٹمنٹ کا وقت بُک کریں۔
جن خواتین نے کبھی جنسی تعلق قائم نہیں کیا ہے یا مکمل ہسٹریکٹومی نہیں کروائی ہے انہیں سرویکل اسکریننگ کی ضرورت نہیں ہے۔
بُکنگ کرنے سے پہلے کی تیاری:
- براہ کرم اپنا ہانگ کانگ (Hong Kong) کا آئی ڈی کارڈ/ درست سفری دستاویز اور اپنا ہانگ کانگ فون نمبر تیار رکھیں۔
- اپنی آخری ماہواری کی تاریخ کو یاد کرنے کی کوشش کریں۔ ماہواری کے دوران سروائیکل اسکریننگ سے گریز کرنا چاہیے۔ لہذا، براہ کرم ماہواری سے پہلے یا بعد میں اپنی اپائنٹمنٹ کا وقت طے کریں۔ آپ تاریخ کا اندازہ اس طرح لگا سکتے ہیں: مثال کے طور پر اگر آپ کی آخری ماہواری 1 اور 5 جنوری کے درمیان تھی، تو آپ کی اگلی ماہواری ممکنہ طور پر جنوری کے آخر اور فروری کے ابتدائی ایام کے درمیان ہوگی۔ لہذا آپ کو 27 جنوری اور 6 فروری کے درمیان اپائنٹمنٹ سے گریز کرنا چاہئے۔ آپ 6 اور 26 جنوری کے درمیان یا جہاں تک ممکن ہو فروری 7 اور 25 کے درمیان کسی تاریخ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
- 45 سال یا اس سے زائد عمر والی خواتین کو ماہواری کے 12ویں دن کے بعد اپائنٹمنٹ کا وقت لینا ضروری ہے۔
- ٹیسٹ سے دو دن پہلے اندام نہانی پیسری (اندام نہانی میں داخل کیا جانے والا آلہ)، مباشرت یا اندام نہانی ڈوچنگ (پچکاری سے دھونا) سے پرہیز کریں۔
دیگر قابل ذکر نکات:
- کمپیوٹر سے تصدیق کے بعد ہی آپ کی بُکنگ درست ہے۔
- اگر آپ اس اپائنٹمنٹ کو تبدیل یا منسوخ کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم اس ہاٹ لائن پر دوبارہ فون کریں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ آپ اصل اپائنٹمنٹ کی تاریخ کے 2 دن کے اندر اپنی اپائنٹمنٹ کو تبدیل یا منسوخ نہیں کر سکتے ہیں۔
- اگر طوفانی ہوا یا طوفانی بارش جیسے حالات کی وجہ سے سروس معطل ہو جاتی ہے، تو آپ کو ایک اور اپائنٹمنٹ بُک کرنی ہوگی۔
- اپائنٹمنٹ کے دن، براہ کرم اپنا ہانگ کانگ کاشناختی کارڈ (Hong Kong Identity Card)/سفری دستاویزات، فیملی پلاننگ/سروائیکل اسکریننگ سروس (Family Planning/Cervical Screening Service) رجسٹریشن کارڈ (اگر قابل اطلاق ہو) اور کاؤنٹر پر رجسٹر کرنے کے لیے فیس ساتھ لائیں۔ جو لوگ 15 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آئیں گے ان کے لیے سروس فراہم نہیں کی جائے گی۔
MCHCs صرف سروائیکل اسکریننگ انجام دیتے ہیں، لیکن امراض نسوانی کا معمول کا معائنہ نہیں کرتے ہیں۔ اگر آپ کو اندام نہانی سے خلاف معمول خون بہہ رہا ہو یا مادہ خارج ہو رہا ہو تو براہ کرم جنرل آؤٹ پیشنٹ کلینکس (General Outpatient Clinics) یا نجی ڈاکٹروں سے طبی مشورہ طلب کریں۔
MCHCs میں رکاوٹ سے پاک سہولیات:
- تمام MCHCs وہیل چیئر استعمال کنندگان کے لیے معائنہ جاتی ٹیبل سے لیس ہیں۔
- ہمارے زیادہ تر مراکز میں PA سسٹم والی لفٹ، قابل رسائی ٹوائلٹ، لمسی رہنمائی والے راستے اور قابل رسائی والے داخلی راستے موجود ہیں
- MCHCs میں رکاوٹوں سے پاک سہولیات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، آپ فیملی ہیلتھ سروس (Family Health Service) کی ویب سائٹ www.fhs.gov.hk پر جا سکتے ہیں یا اس ہاٹ لائن سے فیکس کے ذریعے ہمارے MCHCs کو کال کر سکتے ہیں۔
فیس اور چارجز
- اہل شخص: 100$
- نا اہل شخص: 205$
نوٹ: جو مریض درج ذیل زمروں میں آتے ہیں وہ اہل افراد پر لاگو فیس کی شرح کے لیے اہل ہیں:
- افراد کے اندراج کے ضابطہ (Registration of Persons Ordinance) کے تحت جاری کردہ ہانگ کانگ (Hong Kong) کے شناختی کارڈ کا حامل؛
- صحت کے سربراہ (Director of Health) کے ذریعہ منظور شدہ دیگر افراد۔