اپنے بچوں کو کالی کھانسی سے بچائیں
- کالی کھانسی سانس کی ایک بیماری ہے جو بوندوں سے پھیلتی ہے اور سنگین حالات میں دورہ اور کوما کا باعث بھی بن سکتی ہے
- ویکسین کا ٹیکہ بیماری سے بچنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے
- دو ماہ سے کم عمر کے بچے ابھی اس لائق نہیں ہیں کہ انہیں پرٹیوسس پر مشتمل ویکسین کے ٹیکہ کی پہلی خوراک دی جائے اس لئے وہ محفوظ نہیں ہیں
- خواتین کو دوسرے یا تیسرے سہ ماہی میں کسی بھی وقت پرٹیوسس پر مشتمل ویکسین لینے کی سفارش کی جاتی ہے، ترجیحا ہر حمل کے لئے وضع حمل کے 35 ہفتوں پہلے
- ہاسپیٹل اتھارٹی کے اینٹی نیٹل کلینک اور محکمہ صحت کے مراکز برائے زچگی اور صحت اطفال حاملہ خواتین کو حمل کے 26 سے 34 ہفتہ تک پرٹیوسس ویکسین فراہم کریں گے
- اس کے بعد ماں کے ذریعہ تیار کردہ اینٹی باڈیز نال کے راستے جنین میں جاکر بچے کی حفاظت کر سکتے ہیں