نمونیا اور سانس کی نالی کے انفیکشن کی روک تھام – خود کی نفسیاتی نگہداشت (حاملہ خواتین کے لئے)
غیر متوقع وباء کا سامنا کرتے وقت، حاملہ خواتین دوسروں کے مقابلے میں انفیکشن سے متاثر ہونے کے حوالے سے زیادہ پریشان ہوتی ہیں اور ذاتی اور گھریلو حفظان صحت پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے لگتی ہیں۔ یہ بات قابل فہم ہے کہ جنین کی حفاظت کے لئے یہ سب قدرتی ردعمل ہیں۔ تاہم، کچھ حاملہ خواتین بہت جلد زیادہ پریشانی یا گھبراہٹ میں مبتلا ہوجاتی ہیں، اور نادانستہ طور پر ایسے خیالات یا طرز عمل اختیار کرتی ہیں جو انتہائی پیچیدہ اور سخت ہوتے ہیں۔ بعد میں سخت جذبات پر اصرار کی وجہ سے خود انکی اور ان کے جنین حتی کہ ان کے خاندانی تعلقات کی فلاح بہبود بھی متاثر ہوتی ہے۔
تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ذہنی اعتبار سے اچھی صحت کی حامل خواتین زیادہ مظبوط قوت مدافعت کی مالک ہوتی ہیں۔ جو خواتین اچھی جسمانی صحت اور ذہنی تندرستی کے ساتھ مستحکم مزاجی برقرار رکھتی ہیں، وہ اپنے جنین کے لئے بہتر مدافعتی ماحول مہیا کرسکتی ہیں۔ انفیکشن سے بچنے کے لئے سینٹر فار ہیلتھ پروٹیکشن کی انفیکشن پر قابو پانے سے متعلق ہدایات پر عمل کرنے کے علاوہ، آپ اپنی "نفسیاتی قوت مدافعت" کو بڑھانے کے لئے درج ذیل تجاویز ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
خود کی نفسیاتی نگہداشت سے متعلق نکات
- قوت مدافعت کو بڑھانے کے لئےباقاعدہ معمول بنائیں اور بنیادی ضروریات کا خیال رکھیں، جیسے: متوازن غذا برقرار رکھنا، معقول طریقے سے آرام کرنا اور نیند لینا۔
- قابل اعتماد ذرائع سے معلومات کی توثیق کرنے اور ان تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے وقت ہیجان زدہ معلومات کے انکشاف کو محدود رکھیں، تاکہ آپ اپنے ذہن کو منفی طور پر متاثر ہونے سے بچا سکیں۔
- حمل سے متعلق عام تکلیفوں، جیسے تھکاوٹ، خلیات میں پانی بھر جانا اور رگوں کا پھولنا؛ کو دور کرنے اور کم کرنے کے لئے، دماغی تندرستی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ بے خوابی، گھبراہٹ، اضطراب اور ذہنی دباؤ کو ختم کرنے کے لئے، جسمانی طور پر متحرک رہیں۔ حاملہ خواتین کے لئے مناسب ورزش
- مثبت اور حقیقت پسندانہ طور پر ذہن سازی کریں، جیسے: اپنے آپ کو یاد دہانی کرائیں کہ "میرے بچے کی جانچ معمول کے مطابق ہے۔ میں نے مناسب احتیاطی اقدامات کیے ہیں اور میں علامت سے پاک ہوں۔ لہذا، سب کچھ ٹھیک رہے گا۔"، "اگرچہ وباء کا پھیلنا تشویشناک ہے، لیکن ولادت سے پہلے گھر پر رہنا کوئی بری بات نہیں ہے۔ کچھ بھی ہو، بالآخر وباء ختم ہو جائے گی۔"
- اپنی دلچسپیوں پر مبنی تفریحی سرگرمیوں کے لئے فارغ وقت نکالیں، جیسے: موسیقی سننا۔اپنے جنین کے ساتھ تعلقات میں اضافہ کریں۔ حمل کی ڈائری لکھنے یا جنین کی نشونما کے
- اپنے جنین کے ساتھ تعلقات میں اضافہ کریں۔ حمل کی ڈائری لکھنے یا جنین کی نشونما کے متعلق آڈیو ریکارڈنگ بنانے، اپنے ساتھی کے ساتھ کمرہ سجانے، بچے کے لباس کو سائز کے حساب سے چھانٹنے، زچگی کے لئے اپنا بیگ پیک کرنے یا نومولود کی دیکھ بھال کے بارے میں معلومات پڑھنے جیسی سرگرمیوں میں وقت گزاریں۔
- نوزائیدہ بچوں کی صحت سے متعلق معلومات (پیدائش سے پہلے مہینے تک)
- مختلف ذرائع جیسے ویڈیو کال کے ذریعے رشتہ داروں اور دوستوں سے رابطے میں رہیں۔ زچگی اور تربیت اطفال کے متعلق تجربات بانٹنے کے لئے دوسری ماؤں یا متوقع ماؤں کے ساتھ بات چیت کریں۔
- جب بھی ممکن ہو گھریلو کام کاج اور/یا بچوں کی دیکھ بھال کے لئے خاندان کے دیگر افراد سے مدد حاصل کریں، تاکہ جلن سے بچ سکیں۔
- اپنے جذبات سے آگاہ رہیں۔ جب آپ کو تشویش ہو یا یہ محسوس کریں کہ آپ خاص طور پر گھبراہٹ کا شکار ہیں تو نمٹنے کی عملی حکمت عملیوں پر غور کریں۔ اگر آپ کو اپنی تشویش دور کرنا مشکل لگ رہا ہو یا کوئی فوری حل دستیاب نہ ہو تو اپنی تشویش کو کم کرنے کے لئے کوئی مؤثر طریقہ آزمائیں – تشویش کے لئے ایک مخصوص وقت کا منصوبہ بنائیں جتنا وقت بھی آپ چاہیں (جیسے: کھانے کے بعد 15 سے 30 منٹ)۔ جب آپ کو اس مخصوص وقت سے باہر تشویش لاحق ہو تو، پریشانیوں کی ایک مختصر فہرست بنائیں اور پھر سردست کام یا اپنی دلچسپی کی سرگرمیوں پر دوبارہ غور کرنے کی کوشش کریںتشویش کے مخصوص وقت کا تعین سونے کے وقت سے پہلے نہ کریں تاکہ سونے اور نیند کے معیار پر منفی اثر نہ پڑے۔
- سونے سے پہلے یا کسی بھی وقت جس میں آپ کو مناسب لگے آرام دہ ورزش کی مشق کریں، جیسے:
پیشہ ورانہ مدد طلب کرنا
اگر معنی خیز اور مستقل تکلیف کا مشاہدہ ہو تو، براہ کرم اپنے فیملی ڈاکٹر/ زچگی کے ماہر سے مشورہ کریں، یا معاشرتی وسائل سے رجوع کریں۔
نمونیا اور سانس کی نالی کے انفیکشن کی روک تھام پر صحت سے متعلق معلومات کے لئے، براہ کرم حاملہ خواتین اور والدین سے متعلق ہمارے مشوروں کو پڑھیں۔.
انفیکشن پر قابو پانے والے اقدامات سے پیدا ہونے والے بچوں کے جذبات سے نمٹنے کے بارے میں مشورے کے لئے، براہ کرم والدین کے لئے خود کی نفسیاتی نگہداشت سے متعلق ہماری تجاویز پڑھیں۔.
کورونا وائرس بیماری (COVID-19) سے متعلق صحت کی تازہ ترین معلومات کے لئے، براہ کرم محکمہ صحت کی سینٹر فار ہیلتھ پروٹیکشن ویب سائٹ دیکھیں۔