خوراک یا مادہ جس سے حاملہ ماؤں کو گریز کرنے یا استعمال محدود کرنے کی ضرورت ہے
ایک صحت مندانہ طرز زندگی گزارنا حاملہ ماؤں اور نشونما پاتے جنین کا تحفظ کرتا ہے۔ حاملہ ماؤں کو مندرجہ ذیل عادات یا طرزعمل سے دور رہنا چاہئے۔
- تمباکو نوشی چھوڑ دیں
سگریٹ پینا مُردہ بچے کی ولادت، قبل از وقت درد زہ اور بچے کے کم پیدائشی وزن کے خطرہ کو بڑھاتا ہے۔ بلا واسطہ کی تمباکو نوشی چھوٹے بچوں کی اچانک موت کے سینڈروم (SIDS)، نمونیا، برونکائٹس اور دمہ کے خطرہ کو بڑھاتی ہے۔ تمباکو نوشی کو چھوڑنے میں مدد دینے کے سلسلے میں آپ کے لئے کئی سگریٹ نوشی ترک کرنے کے پروگرام موجود ہیں۔ ان پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے اپنے ڈاکٹر اور نرس سے پوچھیں۔ حاملہ ماؤں کے خاندانی اراکین کو تمباکو نوشی چھوڑنے پر غور کرنا چاہئے۔
- الکوحل پر مبنی مشروبات سے گریز کریں (بشمول بیئر، انگوری شراب اور شراب)
الکوحل نشونما پانیوالے جنین کو نقصان پہنچاتی ہے۔ الکوحل اسقاط حمل اور مردہ بچے کی پیدائش کے خطرہ کو بڑھاتی ہے۔ یہ ایک بچے کے کم پیدائشی قزن ہونے، پیدائشی نقائص، نشونما اور پیش رفت میں مسائل کے خطرہ کو بڑھاتی ہے۔ حاملہ ماؤں کو مشروب میں الکوحل کی مقدار سے قطع نظر، تمام اقسام کے الکوحل مشروبات سے گریز کرنا چاہئیے۔
- ایسی مچھلی کھانے سے بچیں جس میں میتھل مرکری کی اعلٰی سطحات موجود ہیں۔
بلند سطحات پر، میتھل مرکری جنین، شیرخوار بچوں اور نوعمر بچوں کے نونما پاتے اعصابی نظام اور دماغ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ حاملہ ماؤں کو میتھل مرکری کی بلند سطحات کی حامل مچھلی کھانے سے گریز کرنا چاہئیے بشمول شارک (اور اس کی مصنوعات، جیسا کہ شارک کے پر)، تلوار مچھلی، مارلین، کنگ میکرل، بلوفن ٹیونا، بیگے ٹیونا، البیكور ٹیونا، یلو فن ٹیونا، سپلینڈڈ الفونسینو، اورنج رفیع، یلو بیک سی بريم اور ڈیش-اینڈ-ڈاٹ گوٹ فش وغیرہ۔
- خام اور کم پکی ہوئی سمندری غذا، گوشت اور انڈے کھانے سے بچیں
فوڈ پوائزنگ سے بچنے کے لئے حاملہ ماؤں کو مکمل طور پر پکایا ہوا کھانا پکانا چاہئے۔ یقینی بنائیں کہ خون ظاہر نہیں ہوتا یا اس کا رس سرخ نہیں ہے جب گوشت کاٹا جاتا ہے۔ انڈے کی زردی کو مستحکم اور پتلی رقیق نہیں ہونا چاہئے۔ کم از کم 30 سیکنڈ کے لئے کھانے کو 75℃ پر دوبارہ پکائیں یا گرم کریں۔
- ریفریجریٹڈ کھانے کے لئے تیار خوراک سے گریز کریں
سرد تیار شدہ خوراک اور ریفریجریٹڈ خوراک نہایت آسانی سے لیسٹیریا بیکٹیریا کے ساتھ آلودہ ہو سکتی ہے۔ حمل کے دوران لیسٹیریا انفیکشن کا نتیجہ اسقاط حمل، نوزائیدہ کی جلدی موت، وقت سے پہلے درد زہ، نوزائیدہ بچوں میں سنگین صحت کے مسائل کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ حمل کے دوران، خام کستورا مچھلی، خام سمندری خوراک کے ساتھ ساشیمی یا سوشی، کوئلوں پر بنی سالومن یا دیگر سمندری غذا، پیٹس/دماغ، طعام گاہ کا گوشت جیسا کہ ہیم، ٹرکی کے سلائس یا سلامی (سپر مارکیٹس یا سلاد بار سے)، نرم آئس کریم، نرم پنیر (جیسا کہ فیٹا، بری، كیممبرٹ اور بلو چیز) اور غیرپیسچارائزڈ دودھ (اور اس سے بنی کھانے کی اشیاء) کھانے سے گریز کریں۔
- کیفین پر مشتمل کھانوں یا مشروبات کے استعمال کو محدود کریں
بہت سی کیفین کم پیدائشی وزن اور اسقاط حمل کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے۔ مقامی ریستورانوں میں کچھ کشیدہ کافی اور ہانگ کانگ طرز کی دودھ والی چائے میں کیفین کی سطح بلند ہے۔ ایک کپ پینے سے بھی حاملہ مائیں کیفیین کی اچھی خاصی مقدار حاصل کر سکتی ہے۔ حمل کے دوران، آپ کے کافی اور کڑک چائے کے انٹیک کو کم کرنے یا بنا کیفین والے اختیارات پر تبدیلی کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، آپ کو کیفین پر مشتمل مشروبات، توانائی کے ڈرنکس اور چاکلیٹ کے استعمال کو بھی محدود کرنا چاہئے۔