کنبہ کی صحت کی خدمت
محکمہ صحت (ڈی ایچ) کی خاندانی صحت سروس (ایف ایچ ایس) اپنے زچگی اور بچے کی صحت مراکز (ایم سی ایچ سیز) اور خواتین کی صحت مراکز (ڈبلیو ایچ سیز) کے نیٹ ورک کے ذریعے پیدائش سے لے کر 5 سال تک کے بچوں اور 64 سال یا اس سے کم عمر خواتین کے لئے صحت کی بہتری اور امراض سے کی روک تھام کی خدمات کی ایک وسیع سلسلہ فراہم کرتا ہے۔
سروس کا تعارف
I. زچہ اور بچہ صحت کی خدمت
زچہ اور بچہ کی صحت کی خدمت بچے کی صحت، زچہ کی صحت، خاندانی منصوبہ بندی اور سرویکل اسکریننگ کا احاطہ کرتی ہے۔
بچے کی صحت
ایک مربوط بچہ کی صحت اور ترقی کے پروگرام کو بچوں کی مجموعی (جسمانی، ادراکی، جذباتی اور سماجی) صحت اور فلاح وبہبود کو فروغ دینے کے لئے ایم سی ایچ سیز میں نافذ کیا جاتا ہے۔ مربوط پروگرام کے بنیادی اجزاء ہیں:
والدینیت کی تعلیم اور معاونت
والدینیت کا پروگرام کا مقصد بچوں کے صحت مند اور اچھی طرح سے موافقت اپناتے بچوں کی پرورش کرنے کے لئے ایم سی ایچ سیز میں شرکت کرنے والے تمام بچوں کے والدین کو ضروری علم اور مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔ بچے کی ترقی، بچے کی نگہداشت اور والدینیت پر آرزو مندانہ رہنمائی تمام والدین کو قبل پیدائش کی مدت کے دوران اور بچوں کے پری اسکول کے تمام سالوں میں، معلوماتی کتابچوں، آسمعی و بصری ذرائع، ویب سائٹ، ریکارڈ شدہ ہاٹ لائن، والدینیت کی ورکشاپوں (صرف کینٹونیز میں منعقد کردہ) اور انفرادی مشاورت کی شکل میں فراہم کی جاتی ہے۔
ضرورت مند والدین کو معاون خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ ان میں بشمول بریسٹ فیڈنگ کوچنگ اور بریسٹ فیڈ کرنیوالی مائووں کے لئے معاون گروپ، سٹرکچرڈ ٹرپل پی گروپ پروگرام (صرف کینٹونیز میں دستیاب) ان والدین کے لئے جنہیں بچے کو سنبھالنے کے مسائل کا سامنا ہے، بچے کی پیدائش کے وقت ذہنی صحت کا مسئلہ یا مخصوص نفسیاتی ضروریات کے ساتھ والدین کے لئے معاونت شامل ہے۔
حفاظتی ٹیکہ جات
ایک جامع حفاظتی ٹیکہ جات کا پروگرام شیرخوار بچوں اور بچوں کو تپ دق، ہیپاٹائٹس بی، پولیومائیلائٹس، ڈفتھیریا، ٹیٹینس، کالی کھا نسی، نمونیائی انفیکشن، چکن پاکس، خسرے، ممپس، روبیلا اور سرویکل کینسر سے حفاظت کے لئے فراہم کیا جاتا ہے۔
صحت اور ترقیاتی نگرانی
یہ صحت کے پیشہ ورانہ افراد کی طرف کیے جانے والے معمول کے جائزوں کے ایک سلسلہ پر مشتمل ہے، جنہیں صحت اور ترقیاتی مسائل کے حامل بچوں کی بروقت شناخت اور حوالہ حاصل کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ ان میں نوزائیدہ بچہ کی پہلی صحت سے متعلق مشاورت، بچے کی نشوونما کے پیرامیٹرز کی دوری نگرانی، سماعت اور مخصوص عمر میں پری اسکول نقطہ نظر کا معائنہ شامل ہے۔ متوقع رہنمائی، والدین کی تشویشات خارج کرنے اور بچے کا مشاہدہ کے ذریعے والدین کے ساتھ شراکت داری میں ترقیاتی نگرانی انجام دی جاتی ہے۔
زچہ کی صحت (قبل پیدائش اور بعد بچے کی پیدائش دیکھ بھال)
مکمل حمل اور ڈلیوری کے عمل کی نگرانی کرنے کے لئے، ایم سی ایچ سیز عوامی ہسپتالوں کے اوبسٹیٹرک محکمہ کے تعاون سے، ایک جامع قبل بچے کی پیدائش اشتراک کردہ دیکھ بھال پروگرام چلاتا ہے۔
ڈلیوری کے بعد تمام خواتین کو بعد پیدائش معائنوں اور خاندانی منصوبہ بندی اور امتناع حمل پر مشورہ فراہم کیا جاتا ہے۔ مراکز بعد پیدائش ماؤں کی معاون گروپوں میں تجربہ کا اشتراک کرنے اور انفرادی مشاورت کے ذریعے زندگی میں تبدیلیوں کو اپنانے میں مدد کرتے ہیں۔
خاندانی منصوبہ بندی
وضع حمل کی عمر کی خواتین کو مشاورت اور موزوں مانع حمل کے طریقوں کا نسخہ فراہم کیا جاتا ہے۔ ان کلائنٹس کو بھی مشورہ دیا جاتا ہے جنہیں بانجھ پن کے مسائل ہیں اور موزوں ہونے پر اسپیشلسٹ کے ریفرل کا انتظام کیا جائے گا۔
رحم کی نالی کی اسکریننگ
25 سال یا زائد عمر کی خواتین جنہوں نے کبھی جنسی تعلق کیا ہے کے لئے رحم کی نالی کی اسکریننگ فراہم کرتا ہے۔ سرویکل سمئیرز کا انعقاد نرسیں کرتی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والی کلائنٹس فون بکنگ سسٹم (24 گھنٹے ہاٹ لائن) کے ذریعے ایک ملاقات طے کر سکتی ہیں:3166 6631
II. خواتین کی صحت کی خدمت
مقصد خواتین کی صحت کو فروغ دینا اور زندگی کے مختلف مراحل پر ان کی صحت کی ضروریات کا ازالہ کرنا ہے۔ تین خواتین کی صحت کے مراکز 64 سال کی یا کم عمر کی خواتین کے لئے صحت کے فروغ اور امراض کی روک تھام کے پروگراموں کی پیشکش کرتے ہیں۔ صحت کی تعلیم، مشاورت، جسمانی معائنہ اور مناسب اسکریننگ ٹیسٹس فراہم کیے جاتے ہیں۔ خواتین کی صحت کی خدمت اجلاسی بنیاد پر 10 ایم سی ایچ سیز میں بھی فراہم کی جاتی ہے۔
III. تعلیمی پروگرام (صرف کینٹونیز منعقد کردہ)
ایم سی ایچ سیز اور اس کے ساتھ ساتھ ڈبلیو ایچ سیز میں مختلف خدمت کے اجلاسوں میں ورکشاپوں اور معاون گروپوں کی شکل میں تعلیمی پروگرام باقاعدگی سے منعقد کیے جاتے ہیں۔ بچوں اور خواتین کی صحت کو فروغ دینے کے لئے اور زندگی کے مختلف مراحل پر ان کی صحت کی ضروریات کا ازالہ کرنے کے لئے صحت کے موضوعات کی اقسام کا احاطہ کیا جاتا ہے۔
IV. خاندانی خدمات صحت ویب سائٹ
مزید برآں، عام عوام بچے/ماں/خاتون کے بارے میں صحت کی معلومات خاندانی صحت کی خدمت، محکمہ صحت کی ویب سائٹ (www.fhs.gov.hk) کا دورہ کرنے سے حاصل کر سکتی ہے۔
فیس اور چارجز
زچہ اور بچہ صحت کی خدمت اور خواتین کی صحت کی خدمت کے لئے اخراجات مندرجہ ذیل کے طور پر مندرج ہیں:
زچہ اور بچہ صحت کی خدمت | اہل افراد* (فی حاضری) |
غیر اہل افراد* (فی حاضری) |
---|---|---|
بچے کی صحت | کوئی چارجز نہیں | 365$ (ہر حاضری کے لئے بنیادی چارج) (نوٹ 1) |
نمونیا کی ویکسین | کوئی چارجز نہیں | 500$ (فی خوراک) (اضافی چارج) |
خَسرہ کی ویکسین | کوئی چارجز نہیں | 295$ (فی خوراک) (اضافی چارج) |
خسرہ، گل سجوا، روبیلا اور واریسیلا (MMRV) ویکسین _ | کوئی چارجز نہیں | 490$ (فی خوراک) (اضافی چارج) |
قبل پیدائش | کوئی چارجز نہیں | 1190$ (نوٹ 2) |
بعد از پیدائش | کوئی چارجز نہیں | 1190$ |
خاندانی منصوبہ بندی | 1$ | 235$ |
رحم کی نالی کی اسکریننگ | 100$ | 205$ |
خواتین کی صحت خدمت | اہل افراد* | غیر اہل افراد* |
---|---|---|
سالانہ فیس (بشمول صحت کی اسکریننگ اور صحت کے فروغ کی خدمات) | 310$ | 850$ |
ہر مَمّو گَرافی/حلمہ نگاری | 225$ (اضافی چارجز) | 510$ (اضافی چارجز) |
*مندرجہ بالا چارجز پیشگی نوٹس کے بغیر باقاعدگی سے تبدیل ہونے سے مشروط ہیں۔ سب سے زیادہ تازہ ترین چارجز کے لئے، براہ مہربانی ویب سائٹ http://www.fhs.gov.hk ملاحظہ کریں
نوٹ 1: بشمول "ہانگ کانگ بچپن کے حفاظتی ٹیکہ جات کا پروگرام" کے تحت ویکسینیں (ماسوائے نمونیا کی ویکسین خَسرہ کی ویکسین کے اور (MMRV) ویکسین _
نوٹ 2: غیر مقامی متوقع ماؤں کے لئے، برائے مہربانی ہسپتال حکام کی طرف سے جاری کردہ "مصدقہ قبل پیدائش اور ڈلیوری بکنگ پر سرٹیفکیٹ" ساتھ لائیں۔
برائے مہربانی جامع سماجی سیکیورٹی اعانت کے وصول کنندگان کا سرٹیفیکیٹ (میڈیکل چھوٹ کے لئے) یا میڈیکل چارجز کی چھوٹ کا سرٹیفکیٹ کی قابل قبول اور اصل نقل ساتھ لائیں۔
بچے کی صحت، خاندانی منصوبہ بندی، نمونیا کی ویکسین، خسرہ کی ویکسین، MMRV ویکسین سرویکل اسکریننگ اور خواتین کی صحت کی خدمات کے لئے، GF 181/
447/HA 181 Tryقبول نہیں کیا جاتا ہے۔
بزرگوں کے لئے رہائشی دیکھ بھال کی خدمت واؤچر پر پائلٹ سکیم کے اے لیول او واؤچر حامل کو چارجز سے چھوٹ کے لئے سرٹیفکیٹ کی قابل قبول اور اصل نقل ساتھ لانی چاہئیے۔
خدمات میں شرکت کے لئے دستاویزات
مختلف خدمات کے لئے ایم سی ایچ سیز یا ڈبلیو ایچ سیز کا دورہ کرنے والی کلائنٹس سے مندرجہ ذیل دستاویزات اور شناخت کا ثبوت ساتھ لانے کا تقاضا کیا جاتا ہے
بچے کی صحت کی خدمت
پہلی رجسٹریشن
- حفاظتی ٹیکہ جات کا ریکارڈ، یعنی انجکشن کارڈ
- پیدائش کی شناخت کے دستاویزات، یعنی پیدائش کا سرٹیفکیٹ
- والدین کے قابل قبول ہانگ کانگ شناختی کارڈز (نقول قابل قبول ہیں)
- بچے کا ہسپتال ڈسچارج ریکارڈ (اگر قابل اطلاق ہے)
- زچہ کا ایم سی ایچ سیز قبل پیدائش رجسٹریشن کارڈ (اگر قابل اطلاق ہے)
- مکمل شدہ "بچے کی صحت کی خدمت - پہلا رجسٹریشن فارم"
بعد کے دورے
- حفاظتی ٹیکہ جات کا ریکارڈ، یعنی انجکشن کارڈ
- بچے کی صحت کا ریکارڈ
- بعد ازاں ہسپتال میں داخل ہونے کا ڈسچارج ریکارڈ یا بچے کے میڈیکل مسائل/بیماری کا میڈیکل سرٹیفکیٹ
قبل پیدائش خدمت
- قابل قبول ہانگ کانگ شناختی کارڈ (اس کے بغیر کے لئے، برائے مہربانی قابل قبول سفر کے دستاویز، اسپائوز کی شناختی دستاویز اور شادی کی دستاویز ساتھ لائیں [نقول قابل قبول ہیں])
- آخری چھ مہینوں کے اندر اندر کی تاریخ کا پتہ کا ثبوت
- حمل کے ٹیسٹس کا نتیجہ
- قبل پیدائش ریکارڈ (اگر دستیاب ہے)
- مکمل شدہ پہلا رجسٹریشن فارم (صرف پہلا دورہ کے لئے)
- ایم سی ایچ سی قبل پیدائش رجسٹریشن کارڈ (صرف معائنہ کا دورہ کے لئے)
کلائنٹ کو شرکت کرتے وقت ایک پیشاب سیمپل ساتھ لانا چاہئیے
بعد از پیدائش خدمت
- قابل قبول ہانگ کانگ شناختی کارڈ
اس کے بغیر کے لئے، برائے مہربانی قابل قبول سفر کے دستاویزات ساتھ لائیں
- ہسپتال ڈسچارج کارڈ یا ڈلیوری ریکارڈ کارڈ
خاندانی منصوبہ بندی کی خدمت
- قابل قبول ہانگ کانگ شناختی کارڈ
اس کے بغیر کے لئے، برائے مہربانی قابل قبول سفر کے دستاویزات ساتھ لائیں
- ایم سی ایچ سی خاندانی منصوبہ بندی رجسٹریشن کارڈ
(صرف فالو اپ دوروں کے لئے)
ان کے لئے جو دہنی مانع حمل گولیاں لے رہی ہیں، اپنے دوروں کے دوران برائے مہربانی باقی بچی گولیاں اور گولیوں کے لفافے ہمراہ لائیں۔
سرویکل اسکریننگ خدمت
- قابل قبول ہانگ کانگ شناختی کارڈ
اس کے بغیر کے لئے، برائے مہربانی قابل قبول سفر کے دستاویزات ساتھ لائیں
- ہسپتال حکام کی طرف سے ریفرال خطوط یا ایم سی ایچ سیز کی طرف سے جاری کردہ معائنوں کی سلپس
یعنی "لچکدار کوٹہ" سلپ یا "ایف یو بطرف ڈاکٹر" سلپ (صرف معائنہ کا دورہ کے لئے)
خواتین کی صحت خدمت
- قابل قبول ہانگ کانگ شناختی کارڈ
اس کے بغیر کے لئے، برائے مہربانی قابل قبول سفر کے دستاویزات ساتھ لائیں
- خاتون کی صحت کا ریکارڈ (صرف معائنہ کا دورہ کے لئے)
خدمت کا وقت، پتہ اور ٹیلیفون نمبر
خاندانی صحت کی خدمت، محکمہ صحت کے تحت زچہ اور بچہ کی صحت کے مراکز کے کھلنے کے اوقات (ماسوائے چیونگ چاؤ، مائی وہ اور کچھ جز وقتی مراکز) مندرجہ ذیل ہیں:
رجسٹریشن کا وقت* | کھلنے کے اوقات | |
---|---|---|
پیر تا جمعہ | 9 بجے صبح سے 12:30 بجے دن 2 بجے دن سے 5 بجے شام |
9 بجے صبح سے 1 بجے دن 2 بجے دن سے 5:30 بجے شام |
ہر مہینے کی دوسری اور چوتھی غیر سرکاری چھٹی کے بروز ہفتہ | 9 بجے صبح سے 11:30 بجے دن | 9 بجے صبح سے 12 بجے دوپہر |
*برائے مہربانی نامزد رجسٹریشن کے وقت کے اندر اندر زچہ اور بچہ صحت کا مرکز میں رجسٹر کریں، بصورت دیگر مطلوبہ خدمت کا اہتمام نہیں کیا جائے گا۔
یاددہانیاں
ایم سی ایچ سی خدمات میں تنوع کی وجہ سے، سروس کا شیڈول ہر مرکز میں مختلف ہوتا ہے۔ بعض مراکز ہفتے کے صرف مخصوص دنوں میں آپریٹ کرتے ہیں۔ تفصیلات کے لئے برائے مہربانی 24 گھنٹے معلومات ہاٹ لائن 2112 9900پر کال کریں، ہماری ویب سائٹ (http://www.fhs.gov.hk) ملاحظہ کریں یا انفرادی مرکز سے رابطہ کریں۔
ملاقات طے کرنا
تمام ایم سی ایچ سیز نے بچے کی صحت کی خدمت کے لئے ملاقات کی بکنگ شروع کر دی ہے۔
پہلی رجسٹریشن
- یہ یقینی بنانے کے لئے کہ صحت کی ضروریات جیسے نومولودی یرقان اور بریسٹ فیڈنگ کے مسائل کے ساتھ نوزائیدہ بچوں کو کسی تاخیر کے بغیر دیکھا جاتا ہے۔
- برائے مہربانی ترجیحی ایم سی ایچ سی سے بچے کی صحت کے اجلاس کے دوران بذات خود یا پھر بذریعہ فون پیشگی ملاقات مختص کرائیں۔
- براہ مہربانی نوٹ فرمائیں: غیر اہل افراد (این سی پیز) صرف 3796 0861 پر ٹیلیفون ہاٹ لائن کے ذریعے ایک ملاقات مختص کرا سکتے ہیں۔ بکنگ ہر مہینے کے پہلے کام کے دن سے شروع ہو کر دستیاب ہوگی۔
بعد کے دورے
- اپنے بچے کا حفاظتی ٹیکہ جات کا کارڈ ساتھ لائیں اور ایم سی ایچ سی پر بچے کی صحت کے اجلاس کے دوران بذات خود مختص کرائیں۔
- ایم سی ایچ سی کو براہ راست کال کریں اور حفاظتی ٹیکہ جات کے ریکارڈ پر آپ کے بچے کا کیس نمبر عملہ کو بتائیں۔
- ہماری ویب سائٹ پر آن لائن بچے کی صحت کی خدمت بکنگ سسٹم تک رسائی حاصل کریں ایک ملاقات مختص، تبدیل، منسوخ یا پڑتال کرنے کے لئے ۔
زچہ اور بچہ صحت کا مرکز کی معلومات
http://s.fhs.gov.hk/d5fqn
زچہ اور بچہ صحت کے مراکز/خواتین کی صحت کی خدمت فراہم کرنے والے خواتین کی صحت کے مراکز
http://s.fhs.gov.hk/olq5x
زچہ اور بچہ صحت کے مراکز/رکاوٹ سے آزاد سہولیات کے ساتھ خواتین کی صحت کے مراکز
http://s.fhs.gov.hk/f6s88
فیملی ہیلتھ سروسز
ویب سائٹ: www.fhs.gov.hk
24 گھنٹے معلومات ہاٹ لائن: 2112 9900
بریسٹ فیڈنگ ہاٹ لائن: 3618 7450