نو عمر بچوں میں بھینگاپن اور جعلی بھینگاپن
بھینگا پن
بھینگا پن کیا ہے؟
بھینگا پن آنکھوں کا انحراف ہے۔ دونوں آنکھیں سیدھے دیکھنے کی بجائے، مختلف سمتوں کی طرف دیکھتی ہیں۔ خلاف معمول یا منحرف آنکھ اندر کی طرف، باہر کی طرف، اوپر کی طرف یا نیچے کی طرف مڑ سکتی ہے، وغیرہ۔
مائل بھینگا پن یا ترچھی آنکھ جو اندر کی طرف مڑی ہو، بھینگاپن کی ایک عام شکل ہے۔
بھینگے پن کا سبب کیا ہے؟
بھینگا پن پیدائشی حالات، بیماریوں یا دماغ، قحفی اعصاب، آنکھوں یا آنکھوں کے عضلات کو متاثر کرنے والے زخموں کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ بچے یا شیر خوار بچے جن کے پاس نمایاں درجے کی بعید نظری (ہائپروپیا) ہوتی ہے وہ بھینگے پن کا شکار ہو سکتے ہیں۔
بھینگے پن کا کمزور بینائی سے کیا تعلق ہے؟
بصری عمل کی نشوونما کے لئے ضروری ہے کہ دونوں آنکھیں ایک ہی سمت دیکھ رہی ہوں۔ اگر بھینگے پن کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو آنکھ کی نشوونما اور دماغ کا بصری نظام متاثر ہوگا اور نتیجے میں بینائی کمزور ہو جائے گی۔ متاثرہ آنکھ کم بیں یا سست آنکھ ہو سکتی ہے۔ لہذا، اگر آپ کو شک ہے کہ آپ کے بچے کے اندر بھینگا پن ہے تو جلد از جلد اپنے ڈاکٹر، ماہر بصارت یا ماہر امراض چشم سے مشورہ کریں۔
جعلی بھینگا پن
جعلی بھینگا پن کیا ہے؟
جعلی بھینگا پن بھینگے پن کی غلط ظاہری شکل ہے جبکہ حقیقت میں آنکھیں سیدھی اور حسب معمول ہوتی ہیں۔ یہ بیماری عام طور پر شیر خوار اور کم عمر بچوں میں دیکھی جاتی ہے جن کی آنکھیں اندر کی طرف مائل ہوتی ہیں یا ترچھی نظر آتی ہیں۔
شیر خوار بچوں کی آنکھیں اکثر دوسروں کے مقابلے میں بظاہر کیوں ترچھی نظر آتی ہیں؟
نوزائیدہ اور کم عمر بچوں میں اکثروبیشتر ایک وسیع اور ہموار انفی پل ہوتا ہے، یا جلد کا ایک وسیع جوڑ ہوتا ہے جو ناک کے دونوں اطراف سے نیچے چلا جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں، صلبیہ کا اندرونی حصہ (آنکھ کا سفید حصہ) جلد کی تہہ سے ڈھنپ جاتا ہے جس کی وجہ سے آنکھ بظاہر جعلی ترچھی نظر آتی ہے۔
کیا جعلی بھینگا پن بینائی کو متاثر کرتا ہے؟
نہیں، محض جعلی بھینگا پن بینائی کی ترقی کو متاثر نہیں کرتا ہے۔
کیا جعلی بھینگا پن اصلی بھینگا پن ہو جائے گا؟
نہیں، جعلی بھینگا پن اصلی بھینگا پن میں نہیں بدل سکتا۔ بہر حال، والدین کو گہری نگاہ رکھنی چاہئے، کیونکہ بھینگا پن بعد میں دیگر وجوہات یا بیماریوں کی وجہ سے ظاہر ہو سکتا ہے جو بچے کو متاثر کرتا ہے۔
کیا جعلی بھینگے پن کا علاج ضروری ہے؟
جعلی بھینگے پن کا علاج ضروری نہیں ہے۔ بچے کے بڑے ہونے پر، وسیع انفی پل تنگ ہو جاتا ہے اور وقت کے ساتھ جعلی ظہور بتدریج بہتر ہو جاتا ہے۔
ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ میرے بچے کو جعلی بھینگا پن ہے۔ میں کیا کروں؟
آپ کو وقتا فوقتا اپنے بچے کی آنکھ کا مشاہدہ کرنا چاہئے کیوں کہ بعد میں بھینگا پن یا آنکھ کی دوسری بیماریوں کے پیدا ہونے میں دوسرے بچوں کی طرح آپ کے بچے کے پاس بھی برابری کا موقع ہوتا ہے۔
اگر آپ کے بچے کی مندرجہ ذیل حالت ہے تو طبی مشورے کے لئے اپنے ڈاکٹر، ماہر بصارت یا ماہر امراض چشم سے مشورہ کریں:
- بچے کی آنکھ فوٹو میں یا یومیہ مشاہدے پر مستقل طور پر عجیب سی لگتی ہے
- دونوں آنکھیں ایک ساتھ حرکت کرتی ہوئی نہیں دکھتی ہیں
- ٹیلی ویژن دیکھتے یا پڑھتے وقت ایک آنکھ کو بند کرنا یا ڈھانپنا
- چیزوں کو دیکھتے وقت سر جھکانا
- آنکھیں ملنا، ترچھے دیکھنا، رگڑنا، معمول سے زیادہ پلک جھپکنا
- دھندلا دکھنے کی شکایت
- پانی بھری آنکھیں
- آنکھ کے دوسرے مسائل