مسائل بصارت کے انکشاف کے لئے چیک لسٹ
بچے کی بصارت کی خصوصیات
بچے کے پہلے سال کے دوران آپ کو دیکھنے کے لئے حسب معمول بصارت کی کچھ علامتیں یہ ہیں:
1 ہفتہ سے
- کیا آپ کا بچہ روشنی سے اوندھ جاتا ہے؟
- کیا آپ کا بچہ آپ کے چہرے کو گھورتا ہے؟
2 مہینے تک
- کیا آپ کا بچہ آپ کی طرف دیکھتا ہے، اگر آپ ایک طرف سے دوسری طرف بڑھتے ہیں تو آپ کے چہرے پر نظر جمائے رہتا ہے، اور جوابی طور پر آپ کو دیکھ کر مسکراتا ہے؟
- کیا آپ کے بچے کی آنکھیں ایک ساتھ حرکت کرتی ہیں؟
6 مہینے تک
- کیا آپ کا بچہ دلچسپی سے ادھر ادھر دیکھتا ہے؟
- کیا آپ کا بچہ چھوٹی چھوٹی چیزوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے؟
- کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا بچہ بھینگا ہے؟ بھینگاپن اب یقینی طور پر خلاف معمول ہے، حالانکہ یہ معمولی اور عارضی ہے۔
9 مہینے تک
- کیا آپ کا بچہ انگلیوں سے چھوٹی چھوٹی اشیاء جیسے ٹکڑوں یا 'سینکڑوں اور ہزاروں' کیک کی سجاوٹ کو ٹٹولتا اور تلاش کرتا ہے؟
12 مہینے تک
- کیا آپ کا بچہ مانگنے کے لئے چیزوں کی طرف اشارہ کرتا ہے؟
- کیا آپ کا بچہ بات کرنے سے پہلے، کمرے کے پار سے اپنے سے واقف لوگوں کو پہچانتا ہے؟
اگر کسی بھی وقت آپ کو شبہ ہو کہ آپ کے بچے کی بصارت حسب معمول نہیں ہے، یا تو اس وجہ سے کہ آپ مذکورہ بالا کسی بھی چیز کا جواب 'ہاں' میں نہیں دے سکتے ہیں یا آپ کو بھینگے پن کا شبہ ہے تو، اپنے ہیلتھ وزیٹر یا جنرل پریکٹیشنر سے صلاح لیں۔
مسئلہ بصارت کے انکشاف کے لئے چیک لسٹ سے دوبارہ تیار کیا گیا میری ڈی شیریڈن (Mary D Sheridan) پیدائش سے لے کر پانچ سال تک: بچوں کی ترقیاتی پیشرفت۔ میرین فروسٹ (Marion Frost) اور اجے شرما (Ajay Sharma) کے ذریعہ ایڈیشن کی نظر ثانی کی گئی اور اس کو اپ ڈیٹ کیا گیا۔ (لندن: Routledge 1997)، ضمیمہ II۔ انٹرنیشنل تھامسن پبلشنگ سروسز لمیٹڈ کے ذریعہ استعمال کی اجازت
شیر خوار اور نو عمر بچوں میں آنکھوں کے امراض کی انتباہی علامت
شیر خوار بچوں میں آنکھوں اور بصارت کے مسائل کم ہی ہوتے ہیں لیکن یہ بصارت اور آنکھوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔ اگر بچے کی آنکھوں میں درج ذیل علامت ہیں تو، والدین کو جلد از جلد ڈاکٹروں سے مشورہ کرنا چاہئے
- روشنی، موبائل یا دیگر انتشار توجہ اشیاء بچوں کو متوجہ نہیں کر پاتے ہیں
- وہ آنکھیں جو برابر نہیں ہیں (ترچھی، مڑی ہوئی یا برابر سطح پر نہیں دکھتی ہیں)
- آنکھیں کسی چیز یا شخص کو گھور نہیں سکتی ہیں یا اس کو بغور نہیں دیکھ سکتی ہیں
- آنکھوں کا لرزنا
- آنکھ کی پتلی سفید یا سرمئی سفید نظر آتی ہے (جسے لیوکوکوریا بھی کہا جاتا ہے)
- پتلی کی سائز کا برابر نہ ہونا
- ایک آنکھ دوسری آنکھ سے مختلف نظر آتی ہے، جیسے جھکی ہوئی یا سوجی ہوئی پلکیں، آگے کی طرف نکلی ہوئی یا ابھری ہوئی آنکھیں وغیرہ۔
- دونوں آنکھوں میں سرخی اور ڈسچارج جو کچھ دنوں میں ختم نہیں ہوتا ہے
- آنکھیں ہمیشہ روشنی یا پانی سے زیادہ حد تک حساس رہتی ہیں
- سر کا مستقل جھکاؤ
- آنکھوں کا ہمیشہ رگڑنا یا ملنا
لیوکوکوریا کیا ہے؟
- لیوکوکوریا کا مطلب "سفید پتلی" ہے۔ براہ راست یا تصاویر میں دیکھنے پر پتلی حسب معمول سیاہ کے بجائے سفید نظر آتی ہے۔ آنکھوں کی سنگین بیماری کی علامت میں پیدائشی موتیابند، ریٹینوبلاسٹوما شامل ہے جسے عام طور پر آنکھوں کا کینسر، نارسیدہ رَیٹینا کا غَیر سوزشی مَرض وغیرہ کہا جاتا ہے۔
- اگر آپ کے بچے کی پتلی حسب معمول ظاہر نہیں ہوتی ہے تو جلد از جلد ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
- آپ مندرجہ ذیل ویب صفحہ پر اس حالت کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
- انگریزی میں: http://aapos.org/glossary/leukocoria
- چینی زبان میں:
- /https://www.ovs.cuhk.edu.hk/leukocoria
- https://youtu.be/8bC5rMLtXYk
ڈپارٹمنٹ آف آپتھلمولوجی اینڈ ویزوئل سائنس برائے CUHK کے ذریعہ تیار کیا گیا