پری اسکول ویژن اسکریننگ
آپ کے بچے کی عمر اب چار سال ہے۔ اسکول سے پہلے کی بینائی اسکریننگ کے لئے براہ کرم اپنے MCHC سے رابطہ کریں۔
محکمہ صحت کی فیملی ہیلتھ سروس رجسٹرڈ آپٹومیٹرسٹ/آرتھوپٹسٹ کے ذریعہ 4 سے 5 سال کی عمر کے پری اسکول بچوں کے لئے بینائی اسکریننگ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
میرے بچے کی بینائی اسکریننگ کیوں کی جائے؟
بصری نظام پیدائش کے بعد بڑھتا رہتا ہے اور تقریبا 8 سال کی عمر میں پختہ ہو جاتا ہے۔ خلاف معمول بصارت یا اس سے متعلق خلاف معمول چیزیں* پختگی کے عمل کے لئے نقصان دہ ہیں۔ اگر اس کو درست نہیں کیا گیا تو، بچے کی بینائی مستقبل میں کم ہو سکتی ہے۔
تاہم، صرف روزمرہ کی زندگی میں مشاہدہ کر کے متاثرہ بچوں کی شناخت کرنا مشکل ہے۔ ان خلاف معمول چیزوں کا پتہ لگانے کا سب سے مؤثر طریقہ وژن اسکریننگ ہے۔ بینائی کی اسکریننگ کے ذریعے، بچے بصارت کی نشوونما کی حفاظت کے لئے ابتدائی علاج حاصل کر سکتے ہیں۔
*خلاف معمول بصارت کے عام اسباب میں شامل ہیں:- کم نظری
- بھینگا پن
- اہم تکسیری نقص، جیسے دور کے مقابلے قریب کی نظر کی کمزوری ، قریب کے مقابلے دور کی نظر کی کمزوری اور کج نظری
میرا بچہ اب چشمہ لگاتا ہے، کیا اسے وژن اسکریننگ کی ضرورت ہے؟
نہیں، اسے باقاعدگی سے اپنے آپٹومیٹرسٹ یا آنکھوں کے ڈاکٹر سے بینائی اور تکسیری نقص کی جانچ کروانی چاہئے۔
4 سال کی عمر میں وژن اسکریننگ کیوں کی جاتی ہے؟
- 4 یا 5 سال کے بچے اس سے کم عمر بچوں کے مقابلہ میں زیادہ تعاون کرنے والے ہوتے ہیں۔ جانچ کا نتیجہ زیادہ قابل اعتماد ہوتا ہے۔
- ایمبلیوپیا (کم نظری) کا جلد پتہ لگانے اور علاج کرنے سے بہتر نتیجہ برآمد ہو سکتا ہے۔
وژن اسکریننگ میں کون سے ٹیسٹ شامل ہیں؟
بینائی کی اسکریننگ میں آپٹومیٹرسٹ/آرتھوپٹسٹ ٹیسٹ کرتے ہیں۔
ٹیسٹ میں شامل ہیں- تیز نگاہی
- دو چشمی نظر کا عمل (بھینگاپن کا پتہ لگانے کے لئے)
کم نظر والے بچوں کے لئے:- تکسیری نقص کا تخمینہ
- آنکھوں کے پچھلے حصے کی جانچ
ٹیسٹ میں شامل نہیں ہیں- رنگین وژن
- آنکھ کی بیماری جیسے گلوکوما یا ریٹنا کی بیماری کا ٹیسٹ
- تکسیری نقص کا تفصیلی جائزہ
والدین وژن اسکریننگ میں کس طرح مدد کر سکتے ہیں؟
- تکسیری نقص کا تخمینہ
- آنکھوں کے پچھلے حصے کی جانچ
ٹیسٹ میں شامل نہیں ہیں- رنگین وژن
- آنکھ کی بیماری جیسے گلوکوما یا ریٹنا کی بیماری کا ٹیسٹ
- تکسیری نقص کا تفصیلی جائزہ
والدین وژن اسکریننگ میں کس طرح مدد کر سکتے ہیں؟
والدین اپنے بچوں کے لئے وژن اسکریننگ کے عمل کو آسان بنانے کے لئے درج ذیل طریقوں سے مدد کر سکتے ہیں۔
- جب آپ کا بچہ نیند میں نہ ہو تو اس وقت ملاقات کا بندوبست کریں
- اس کتابچے میں تصاویر کا استعمال کرکے اپنے بچے کو وضاحت کریں کہ اسکریننگ ک کیا ہوتی ہے
- بچے کے ساتھ ایک واقف بالغ شخص رکھیں
اگر میرا بچہ ویژن اسکریننگ سے گزر جاتا ہے تو اس کا کیا مطلب ہے؟
اس کا مطلب ہے کہ امبلیوپیا (کم نظر) ہونے اور اہم تکسیری نقص ہونے کا امکان نسبتا کم ہے۔ تاہم، کچھ بچوں کو بعد کی عمر میں بھی بصری مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ لہذا، محکمہ صحت کی اسٹوڈنٹ ہیلتھ سروس کے ذریعہ آپ کے بچے کو ابھی بھی پرائمری میں دوبارہ جانچ پڑتال کرنے کی ضرورت ہے۔
اگر میرا بچہ وژن اسکریننگ میں ناکام ہو جاتا ہے تو اس کا کیا مطلب ہے؟
اس کا مطلب ہے کہ آپ کے بچے کو مزید تشخیص کی ضرورت ہے۔ حسب معمول انتظام درج ذیل ہے:
- جب ہلکے تکسیری نقص کا امکان ہو تو ← کمیونٹی آپٹومیٹرسٹ کے ذریعہ تفصیلی جائزہ لینے کی صلاح دی جاتی ہے
- جب ایمبلیوپیا (کم نظری)، یا شدید تکسیری نقص کا شبہ ہو تو ← امراض چشم سے متعلق کلینک (آنکھوں سے متعلق کلینک) پر جائیں
کیا عام تیز نگاہی تکسیری نقص سے خارج ہے؟
نہیں، بچے تیز نگاہی کا ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود بھی تکسیری نقص سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ کسی بھی دوسرے اسکریننگ ٹیسٹ کی طرح، ویژن اسکریننگتمام بصری دشواریوں کا سراغ نہیں لگا سکتی۔ اگر آپ کو کچھ خدشات ہیں تو، آپ کے بچے کو کمیونٹی آپٹومیٹرسٹ کے ذریعہ انجام دی جانے والی تفصیلی تشخیص کی ضرورت ہوگی
اپنے ڈاکٹر یا آپٹومیٹرسٹ سے صلاح لینے کے لئے اپنے بچے کو اس کے پاس لے کر آئیں اگر
- آپ کو شبہ ہے کہ اسے کوئی بصری مسئلہ ہے۔
- آپ کا بچہ خلاف معمول بصری طرز عمل کا سامنا کرتا ہے جیسے معمول سے زیادہ پلک جھپکنا، اپنا سر جھکانا، بھینگی نظر سے دیکھنا، پڑھتے وقت یا ٹیلی ویژن دیکھتے وقت ایک آنکھ کو ڈھانپنا، یا چیزوں کو دیکھنے کے لئے اپنی آنکھوں کے قریب رکھنا۔
پری اسکول ویژن اسکریننگ کے لئے وقت کیسے لیں؟
اگر آپ کا بچہ MCHC میں رجسٹرڈ ہے اور اس کی عمر 4 سال ہے تو آپ MCHC سے رابطہ کر سکتے ہیں، یا ہماری ویب سائٹ پر آن لائن چائلڈ ہیلتھ سروس بکنگ سسٹم تک رسائی حاصل کریں اور ’’آٹومیٹڈ بکنگ سسٹم فار چلڈ ہیلتھ سروس-پوائنٹس برائے نوٹ‘‘ پر بک کرنے، تبدیل کرنے، منسوخ کرنے یا ملاقات کا وقت چیک کرنے کے لئے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
اگر آپ کا بچہ کسی بھی MCHC میں رجسٹرڈ نہیں ہے تو پہلے اندراج کے لئے ملاقات کا وقت لیں۔ رجسٹریشن کے طریقہ کار اور MCHC کے مقامات کی تفصیلات کے لئے، آپ فیملی ہیلتھ سروس کی ویب سائٹ www.fhs.gov.hk, ملاحظہ کریں، یا 24 گھنٹے معلومات کی ہاٹ لائن 9900 2112 پر کال کریں۔.
یہ کریں- روزانہ متوازن غذا لیں اور بیرونی جسمانی سرگرمیاں انجام دیں
- مناسب روشنی والے ماحول میں پڑھیں یا کام کریں
- کم سے کم 30 سینٹی میٹر تک کا فاصلہ رکھ کر کتابوں کو پڑھیں
- 2 سے 5 سال کی عمر کے بچوں کے لئے دن میں 1 گھنٹہ سے زیادہ تک اسکرین کا وقت محدود نہ کریں۔ اسکرین کا وقت والدین کی رہنمائی میں ہونا چاہئے۔
- کمپیوٹر اسکرینوں کے لئے 50 سینٹی میٹر، ٹیبلٹ پرسنل کمپیوٹرز کے لئے 40 سینٹی میٹر اور اسمارٹ فونز کے لئے 30 سینٹی میٹر سے کم کا فاصلہ نہ رکھیں۔ ٹی وی دیکھنے کے لئے لمبا فاصلہ رکھیں، جتنا زیادہ دور ہوگا اتنا ہی بہتر ہوگا۔
- ہر 20 سے 30 منٹ تک پڑھنے اور اسکرین کا استعمال کرنے کے بعد، 20 سے 30 سیکنڈ تک آرام کریں۔ آنکھوں کے عضلات کو آرام دینے کے لئے دور دیکھیں۔
- حفاظتی چشمہ لگائیں جب وہ ایسے کھیل کھیل رہے ہوں جس میں تیز رفتار چیزیں شامل ہوتی ہیں جیسے اسکواش۔
- آنکھوں کی پریشانی کی صورت میں ڈاکٹر یا آپٹومیٹرسٹ سے صلاح لیں
یہ نہ کریں- تیز روشنی کو براہ راست دیکھنا یا بہت زیادہ روشنی میں پڑھنا
- دھوپ کے چشمے کے بغیر تیز دھوپ کی روشنی میں زیادہ دیر تک رہنا
- چلتی کار میں یا بستر پر پڑھنا
- مدھم ماحول میں ٹی وی دیکھنا
- آنکھوں کو ہاتھوں سے رگڑنا۔ اگر آنکھوں میں دھول چلی جائے تو آنکھیں بند رکھنا تاکہ آنسو سے دھول بہہ جائے
- بچوں کی پہنچ میں یا بغیر نگرانی کے دھاردار چیزیں اور ڈٹرجنٹ یا تحلیل کنندہ رکھنا
- طبی اور صحت کے پیشہ ور افراد سے صلاح لئے بغیر آنکھوں کے ڈراپ ڈالنا
- تیز روشنی کو براہ راست دیکھنا یا بہت زیادہ روشنی میں پڑھنا
- دھوپ کے چشمے کے بغیر تیز دھوپ کی روشنی میں زیادہ دیر تک رہنا
- چلتی کار میں یا بستر پر پڑھنا
- مدھم ماحول میں ٹی وی دیکھنا
- آنکھوں کو ہاتھوں سے رگڑنا۔ اگر آنکھوں میں دھول چلی جائے تو آنکھیں بند رکھنا تاکہ آنسو سے دھول بہہ جائے
- بچوں کی پہنچ میں یا بغیر نگرانی کے دھاردار چیزیں اور ڈٹرجنٹ یا تحلیل کنندہ رکھنا
- طبی اور صحت کے پیشہ ور افراد سے صلاح لئے بغیر آنکھوں کے ڈراپ ڈالنا