پرورش کرنا یا دباؤ ڈالنا
پرورش کرنا یا دباؤ ڈالنا
والدین آج کل اس بات کو یقینی بنانے کے لئے بے چین ہوتے ہیں کہ ان کے بچے نے تعلیم میں کامیابی کے لئے اچھی طرح سے تیاری کی ہو۔ تاہم، یہ بھی سچ ہے کہ بہت جلد اپنے بچوں پر زیادہ بوجھ ڈالنے سے ان کی نشوونما کے لئے فائدہ سے زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔
دماغ کی نشونما: بنیادی باتیں
بچے کے دماغ کی نشوونما کیسے ہوتی ہے یہ جاننا بچے کو سیکھنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے۔
- صحت مند اور ہمہ جہت دماغی نشوونما بہت ضروری ہے کیونکہ دماغ جسمانی افعال، افکار اور طرز عمل پر حکومت کرتا ہے۔
- فطری اور ماحولیاتی عوامل ایک دوسرے سے وابستہ ہیں اور یہ دونوں صحت مند دماغی نشوونما کے لئے ضروری ہیں۔ اگرچہ فطری عوامل جیسے جنین کی افزائش کے لئے جینیات اور ماحول کو بچے کی پیدائش کے بعد تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے، لیکن ماحولیاتی عوامل میں ترمیم کی جاسکتی ہے۔ دماغی نشوونما کے بنیادی ماحولیاتی عوامل میں بچوں کو مناسب غذائیت، والدین اور بچے کے درمیان مثبت تعلق اور گھر کا ایک مستحکم اور محفوظ ماحول فراہم کرنا شامل ہے۔
- دماغ کی عصبی سرکٹس بچے کی نشوونما کے ساتھ ساخت میں زیادہ پیچیدہ اور مؤثر بن جاتی ہیں۔ ابتدائی جوانی تک دماغ کی نشوونما جاری رہتی ہے۔ دماغ کی سب سے تیز نشوونما پیدائش اور تین سال کی عمر کے درمیان ہوتی ہے لیکن بچوں میں سیکھنا تین سال کے بعد بھی مؤثر ہے۔
اب جب کہ آپ جانتے ہیں کہ بچے کا دماغ آسان بناوٹ سے زیادہ پیچیدہ ڈھانچے کی طرف ترقی کرتا ہے، تو بچوں کا سیکھنا بھی تعمیراتی بلاکس کی طرح ترقی کرنا چاہئے۔ آپ کو اپنے بچے کی ترقیاتی سطح کے مطابق محرک فراہم کرنا چاہئے۔ مثال کے طور پر زبان سیکھنا، اپنے بچے کے مستقبل کی تعلیم کو آسان بنانے کے لئے ایک ٹھوس بنیاد فراہم کرنا چاہئے۔ اس سے پہلے کہ آپ کا بچہ الفاظ کو جملوں میں ڈھالے اسے ان الفاظ کا پتہ ہونا چاہئے۔
دماغی طاقت کو اس کی ترقیاتی سطح سے آگے بڑھانے کے لئے دباؤ مددگار نہیں ہوتا ہے۔ ہر بچہ انوکھا ہوتا ہے۔ ہمیں بچوں کی طاقت اور ان کی صلاحیت کے مطابق سکھانے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی مکمل استعداد کو بڑھانے میں مدد ملے۔
ٹیلنٹ کلاسز اور ٹریننگ کلاسز کے بارے میں کیا خیال ہے؟
ہانگ کانگ میں ٹیلنٹ کلاسز اور ٹریننگ کلاسز کافی مشہور ہیں۔ تاہم، اس کی تاثیر کا زیادہ تر دعوی محض عارضی ٹریننگ کے اثرات کی وجہ سے ہے جسے سائنسی اعتبار سے زیادہ حمایت حاصل نہیں ہے اور بچوں کے دماغی نشوونما میں اضافہ کے طور پر اس کی ترجمانی نہیں کی جانی چاہئے۔ کسی نئی سیکھی ہوئی صلاحیت کو دیرپا بنانے کے لئے، روزمرہ کی زندگی میں بار بار اس پر عمل کرنا پڑتا ہے۔ مثال کے طور پر، غیر ملکی زبان کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کیے بغیر سیکھنا معنی خیز نہیں ہوگا۔
تعلیم کے لئے کسی بچے کی حد سے زیادہ ٹریننگ اور ترتیب سے اس کی بنیادی ضروریات نظرانداز ہو سکتی ہیں، جس کی وجہ سے اس پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں:
- والدین اور بچوں کے درمیان باہمی تعامل کے لئے کم موقع - اس میں سب سے زیادہ بڑھ کر یہ ہے کہ، والدین کے بچے کے ساتھ تنازعات ہوسکتے ہیں اگر بچہ کلاس نہ کرنا چاہے۔ بچوں کی ترقی کے لئے والدین اور بچوں کے درمیان مثبت تعلق ضروری ہے جس میں جذباتی ضابطوں اور معاشرتی مہارتوں کی نشوونما شامل ہے۔
- سیکھنے میں تفریح اور اطمینان کا نقصان - بچے مستقبل میں سیکھنے کا جذبہ کھو سکتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کی تعلیم اور نشوونما متاثر ہوسکتی ہے۔
- آرام اور کھیل کے لئے کم وقت - آرام کرنے کے لئے ناکافی وقت ہو تو تناؤ بڑھ سکتا ہے۔
- غیر متوازن ترقی - بچوں میں دیگر ضروری صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے مواقع میں کمی ہو سکتی ہے جیسے جستجو، آزادی، مسئلے کو حل کرنا، معاشرتی مہارتیں اور جذبات پر کنٹرول۔
کیا IQ (ذہانت) کی جانچ ضروری ہے؟
بہت سے والدین نے اپنے بچوں کی ذہانت کا اندازہ لگانے پر غور کیا ہے۔ کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ IQ (انٹیلیجنس کوئینٹین) انکے بچوں کی صلاحیتوں کو جاننے میں انکی رہنمائی کر سکتا ہے اور بچوں کی تعلیم کی بہتر منصوبہ بندی میں انہں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ دوسرے لوگ ٹیسٹ کے ذریعے اپنے بچوں کی خدا داد صلاحیت کی تصدیق کرنے کے خواہشمند ہوسکتے ہیں تاکہ وہ اپنے بچوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدد کرنے کے لئے کوئی دقیقہ نہ چھوڑیں۔ اپنے بچے کا IQ (ذہانت) ٹیسٹ دینے کا فیصلہ کرنے سے پہلے، درج ذیل چیزوں پر غور کریں:
- IQ (ذہانت) ٹیسٹ، ایک معیاری انداز میں، کسی فرد کی ادراکی صلاحیتوں جیسے فہم، مسئلے کو حل کرنے، یاد داشت، اور طریقہ کار کی رفتار کی پیمائش کرتا ہے۔ تاہم، وہ تخلیقی صلاحیت، قیادت اور جذباتی ضابطے جیسی بہت سی دوسری صلاحیتوں کو اہمیت نہیں دیتا ہے۔
- یہ جاننے کے لئے کہ آیا کسی بچے کے پاس خدا داد صلاحیت ہے، وہ بہت ہی اعلی درجے کی IQ (ذہانت) کے ساتھ ساتھ دیگر پہلوؤں میں غیر معمولی کارنامے یا خصوصیات کا بھی حامل ہو۔
- ترقی پذیر دماغ میں تیز رفتار تبدیلیوں اور عام طور پر پری اسکول کے چھوٹے بچوں میں اتار چڑھاؤ کی کارکردگی کی وجہ سے، چھوٹے بچوں پر IQ (ذہانت) ٹیسٹ کے نتیجے ان کی فکری صلاحیت کی قابل اعتماد طریقہ پر عکاسی نہیں کر سکتے ہیں۔ در حقیقت، پری اسکول کے بچوں کے لئے IQ (ذہانت) ٹیسٹ اس تک مناسب نہیں ہے جب تک کہ انہیں سیکھنے میں یا معاشرتی ایڈجسٹمنٹ میں دشواری نہ ہو۔
- ہانگ کانگ میں ایجوکیشن بیورو اور محکمہ صحت بچوں میں محض خدا داد صلاحیت کی مکمل تشخیص کرنے کے لئے معمول کی IQ (ذہانت) ٹیسٹنگ فراہم نہیں کرتے ہیں۔
- IQ (ذہانت) ٹیسٹ صرف تعلیم یافتہ طبی ماہر نفسیات، جیسے متعلقہ تربیت حاصل کرنے والے تعلیمی یا طبی ماہر نفسیات کے ذریعہ ہی کرائے جائیں۔
چونکہ IQ (ذہانت) ٹیسٹ محدود ہیں، تو وہ والدین جو IQ (ذہانت) پر بہت زیادہ زور دیتے ہیں وہ ترقی کے دوسرے شعبوں کے لئے اپنے بچوں کی قابلیت کو نظرانداز کرسکتے ہیں۔ یہ والدین اور بچے دونوں پر بھی غیر ضروری دباؤ ڈال سکتا ہے۔
آپ اپنے بچے کے لئے بہترین سہولت کار ہیں
- ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ہاورڈ گارڈنر کی تجویز کردہ متعدد ذہانت کے نظریے کے مطابق، بچوں میں اسکول کی کارکردگی اور IQ (ذہانت) کے نتائج سے ملنے والے اشاروں کے علاوہ مختلف صلاحیتیں ہوسکتی ہیں۔ ان صلاحیتوں میں میوزیکل، باہمی تعامل، جسمانی، فطری اور ذاتی تعامل شامل ہیں۔
- آپ اپنے بچے کو بحیثیت والدین زیادہ جانتے ہیں۔ اپنے بچے کی صلاحیتوں اور خوبیوں کا مشاہدہ اور دریافت کرنے کے لئے کچھ وقت گزاریں۔ آپ تفریح اور چیلنجوں کے ذریعے اپنے بچے کی پوری صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے لئے اس کے مطابق سرگرمیاں ترتیب دے سکتے ہیں۔
- صرف روزانہ والدین اور بچوں کے درمیان کھیل اور سرگرمیوں سے آپ کے بچے کو سیکھنے اور ترقی کرنے کے مختلف مواقع ملتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اپنے بچے کے ساتھ پودے لگانے کے دوران، آپ اسے مٹی (جسمانی) بھرنے پر، پتیوں (منطقی-ریاضی) کو گننے پر، پورے عمل (زبانی) کی وضاحت کرنے پر اور پودوں کو بنانے (مقامی اور فنکارانہ) پر آمادہ کر سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وقت کے ساتھ پودوں کی نشوونما کا مشاہدہ کریں (قدرتی)۔ اس طرح والدین اور بچوں کے درمیان باہمی تعامل کی نتیجہ خیزی اس سے کہیں زیادہ ہوتی ہے جو تربیتی کلاسوں کے ذریعہ حاصل ہوتی ہے۔ آپ اپنے بچے کو ابتدائی تربیتی کلاسوں سے بچا سکتے ہیں۔.
اگر آپ کو اپنے بچے کی نشوونما سے متعلق کچھ خدشات ہیں تو، کسی بھی MCHC یا متعلقہ پیشہ ور افراد کے پاس نرسوں یا ڈاکٹروں سے بات کریں۔
مزید پڑھیں:
چائلڈ ڈویلپمنٹ، فیملی ہیلتھ سروس، محکمہ صحت پر کتابچے
http://s.fhs.gov.hk/rn7ut
عمومی سوالات، چائلڈ اسیسمنٹ سروس، محکمہ صحت
https://www.dhcas.gov.hk/en/faq.html
گفٹیڈ ایجوکیشن - سوالات و جوابات، ایجوکیشن بیورو
https://www.edb.gov.hk/en/curriculum-development/curriculum-area/gifted/index.html
تربیت اطفال سے متعلق تجاویز: ہانگ کانگ، ایجوکیشن بیورو میں اپنے گفٹیڈ چائلڈ اور گفٹیڈ ایجوکیشن کے بارے میں جاننا
https://www.edb.gov.hk/en/curriculum-development/curriculum-area/gifted/resources_and_support/others/parent.html
عمومی سوالات، ہانگ کانگ اکیڈمی برائے گفٹیڈ ایجوکیشن
http://ge.hkage.org.hk/en/parents/faq
سینٹر آن ڈیولپنگ چائلڈ، ہارورڈ یونیورسٹی
http://developingchild.harvard.edu/index.php/activities/council/