اپنے بچے سے جڑنا – ایک سال سے کم عمر کے بچوں کے والدین کے لیے
متعامل طریقہ
ابتدائی مہینوں میں والدین اپنے بچوں کے ساتھ اصلا جسمانی اتصال، چہرے اور آواز کے تاثرات کے ذریعہ گھلتے ملتے اور بات چیت کرتے ہیں۔ جیسے جیسے آپ کا بچہ بڑا ہوتا جاتا ہے، بات چیت کے کئی دیگر طریقے ممکن ہوجاتے ہیں۔ اس کے ساتھ گھل مل کر ہم آہنگ طریقے سے بات کرنے، گانا گانے، کھیلنے اور پڑھنے سے آپ دونوں خود کو ایک دوسرے کے قریب محسوس کریں گے۔ یہ گھلنے ملنے کا عمل بنیاد کا کام کرتا ہے جس پر آپ کا بچہ آپ کے ساتھ جذباتی تعلق کو ترقی دیتا ہے جو اس کی جذباتی نشوونما میں ایک اہم قدم ہے۔ اس کے علاوہ، بات چیت کا آپ کے بچے کو پڑھانے اور اس کی نشوونما کو سہولت بخش بنانے میں اہم مقام ہے۔
اپنے بچے کے ساتھ کب گھلیں ملیں؟
- اگر وہ تھکا ہوا نہ ہو اور آپ تیار ہوں تو کسی بھی وقت گھل مل سکتے ہیں۔
بچے کے ساتھ مل کر کیا کیا جاسکتا ہے؟
- کوئی بھی کام جو محفوظ ہو، کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے کسی بھی مقررہ ماحول یا سامان کی ضرورت نہیں ہے، مثال کے طور پر آپ کے ہینڈ بیگ کا کوئی رومال آپ کے بچے کے کھلونے کی چیز بن سکتا ہے۔
- سب سے اہم 'سامان' آپ خود ہیں۔ آپ کی ایک پیار بھری نظر، ایک گرم جوشی بھری مسکراہٹ، ایک ہلکی سی تھپکی، ایک بوسہ اور محبت سے گلے لگانے سے آپ کے بچے کو آپ کا پیار محسوس ہوسکتا ہے۔ اسی دوران، اس کا رد عمل آپ دونوں کو ایک دوسرے کے قریب ہونے کا احساس کرائے گا۔
- آپ اس کو متوجہ کرنے کے لیے مترنم آواز میں گا سکتے ہیں۔ بدلے میں وہ آپ کی طرف دھیان سے دیکھے گا یا وہ خوشی سے جھوم بھی سکتا ہے۔
- کپڑے یا گتے سے بنی رنگین تصویروں والی کتابیں آپ کے چھوٹے بچوں کو دلکش لگتی ہیں۔ الگ الگ بناوٹ، آوازوں اور رنگوں کی کتابیں مزید تحریک دیتی ہیں۔
- اپنے بچے کے ساتھ گھلنے ملنے کے لیے موسیقی ایک بہت ہی اچھا ذریعہ ہے۔ آپ اسے دھیرے دھیرے حرکت دے کر یا گنگناتے ہوئے اس کے ہاتھوں اور پیروں کو لہراتے ہوئے موسیقی پر رقص کرسکتے ہیں۔
- جب وہ اپنے پیروں پر خود کھڑا ہونے کے قابل ہوجائے گا، تو آپ اسے سہارا دے کر یا اسے اپنی گود میں لے کر اس کے ساتھ رقص کرسکتے ہیں۔ آپ اس کے ساتھ آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر بھی رقص کرسکتے ہیں۔
- پیک اے-بو کھیلنا، گدگدی کرنا، ایکشن کے ساتھ نرسری نظمیں گانا بچے کے ساتھ کھیلے جانے والے اچھے کھیل ہیں۔
- اگر آپ جسمانی اور نفسیاتی طور پر شامل ہوتے ہیں، تو ہر طرح کا کھیل مزیدار ہوتا ہے۔
کیسے گھلا ملا جائے؟
- اپنے بچے کو آمنے سامنے دیکھیں۔ آپ اس کی آنکھوں کی سطح تک نیچے جھک سکتے ہیں یا اسے گود میں اٹھا سکتے ہیں۔
- اس کے چہرے کے اتار چڑھاؤ اور جسمانی زبان کا مشاہدہ کریں۔
- اس کی بات سنیں۔
اس کی باتوں کو سنیں اور اس کے مطابق رد عمل ظاہر کریں۔ اپنی کوں کوں کی آواز سے وہ آپ کو کچھ بتانا چاہتا ہے۔
- وہ جس چیز کو دیکھ رہا ہے، اس کی طرف توجہ دیں
- مندرجہ ذیل کے ذریعہ اس کے لیے فورا رد عمل ظاہر کریں:
- اس کی آواز یا اس کے اعمال کی نقل کرکے۔
- جب آپ اس کی نقل کرکے رد عمل ظاہر کرتے ہیں، تو اسے معلوم ہوجائے گا کہ وہ جو کچھ کرتا ہے آپ اس میں دلچسی لیتے ہیں۔ آپ اپنی نقل کرنے کے لیے اس کی رہنمائی کرسکتے ہیں۔
- اس کے معنی کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
- اگر آپ کا بچہ جوش میں کلکاری مارتا ہے یا جھومتا ہے، تو وہ چاہتا ہے کہ آپ اس کے ساتھ کھیلتے رہیں۔ اگر وہ رک جاتا ہے اور اپنے چہرے کو دوسری طرف پھیر لیتا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ اب وہ کھیلنا نہیں چاہتا ہے یا اب وہ تھک گیا ہے۔ اب اسے پرسکون کر دینا چاہیے اور اسے آرام کرنے دینا چاہیے۔
- آپ جو کچھ دیکھتے یا سنتے ہیں اسے اپنے بچے کو بھی سمجھائیں تاکہ وہ سیکھ سکے۔
- وہ جن چیزوں میں دلچسپی لیتا ہے، ان کے نام بولیں، مثال کے طور پر اگر وہ گیند کو چھوتا ہے تو 'گیند' کہیں۔
- جو کچھ واقع ہوا یا ہورہا ہے اس کے بارے میں بات کریں، مثال کے طور پر گرے ہوئے چمچے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسے بتائیں کہ "چمچہ گر گیا ہے"۔
- اپنے الفاظ کو واضح کرنے کے لیے ایکشن اور اشاروں کا استعمال کریں۔ وہ بولنا شروع کرنے سے پہلے آپ سے اشاروں میں بات کرنا سیکھ جائے گا۔
- اس کے رد عمل کا انتظار کریں۔ صرف خود نہ بولتے رہیں۔ رکیں اور اپنے بچے کو اس کے طریقے کے مطابق بات کہنے کے لیے موقعہ فراہم کریں۔
- کسی بات کو بار بار دہرانے سے اس کو سمجھنے اور یاد رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ جتنی بار ممکن ہو سکے، اتنی بار نیے الفاظ اور اعمال کو دہرانے کے لیے نیے نیے طریقے کھوجیں۔ اس کی پسندیدہ نرسی نظموں کو بار بار ایکشن کے ساتھ گائیں۔ دھن کے ساتھ گائی گئی نظمیں اور بار بار دہرائے جانے والے الفاظ اس کی سیکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ آخر میں وہ بھی آپ کی نقل کرکے کچھ الفاظ کو گانے لگے گا۔
- وہ جو کچھ پہلے سے جانتا ہے اس کے مطابق، نیے خیال کا اضافہ کریں۔ مثال کے طور پر، جب وہ بلاک کو پکڑنے لگے تو اسے اس کو ایک بالٹی میں ڈالنا سکھائیں۔ جب وہ کچھ الفاظ بولنا شروع کردے، جیسے "کوکی" تو اسے کھانے کی مختلف اشیاء کے نام بتائیں جیسے "بریڈ" اور "کیک'۔
- اسے کہانی کے کسی کردار کی حیثیت سے قائم مقام کرکے پڑھنے کے ذریعہ نیے تجربات کا اضافہ کریں۔ 'دیکھو! سارہ نہا رہی ہے۔' آپ کہانی کو زندگی بھی بخش سکتے ہیں، مثال کے طور پر تصویر میں دیئے گیے کتے کی طرف اشارہ کریں اور کہیں، 'ڈاگی سونے جارہا ہے۔ اب بے بی سارا کو بھی سونا ہے۔'
- اس کے ساتھ پرسکون اور خوش گوار مزاج میں تعامل کریں کیوں کہ وہ آپ کے احساس کو محسوس کرسکتا ہے۔
12ماہ كے آخر تك ،اگر آپ كا بچہ:
- نگراں کے ساتھ آنکھ سے رابطہ نہیں ہے
- اکثر اس کا نام بلانے پرجواب نہیں دیتا
- احكامات كا جواب معنی خیز اشاروں سے نہیں دیتا مثلا، ”الوداع“ ، ”مجھے دو“
- اشاروں یا بات چیت كے ذریعے اپنی ضرورت بیان نہ كر سكنا مثلا دیكھنا یا اپنا ہاتھ بڑھانا
- بڑبڑاتا نہیں ہے
- لگنا كہ سماعت ٹھیك نہیں ہے
خاندانی معالج یا ماہر امراض اطفال یاMCHC میں اپنے ڈاکٹر یا نرسوں کے ساتھ بات چیت کریں.
آپ کے بچے کے ساتھ کامیابی کے ساتھ جڑنے کے لیے آپ کو اس کی انفرادیت کو سمجھنے، اس کی سطح کو سمجھنے، اور مناسب طور پر رد عمل ظاہر کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اپنے بچے کے ساتھ اس کتابچہ میں دیئے گیے خیالات کو آزمائیں اور اس کے ساتھ رہنے کا مزہ لیں۔
متوقع والدین، شیر خوار بچوں کے والدین اور پری اسکول بچوں کے والدین کے لیے ہمارے پاس "ہیپی پیرینٹنگ" ورکشاپس اور کتابچے ہیں۔ براہ کرم معلومات کے لیے ہماری نگہداشت صحت کے ذمہ دار سے رابطہ کریں۔
فیملی ہیلتھ سروس
ویب سائٹ: www.fhs.gov.hk
24 گھنٹے معلومات کی ہاٹ لائن: 2112 9900