فیملی ہیلتھ سروس پیرینٹنگ سیریز 5 - لوری I - باضابطہ سونے کے طریقے کو فروغ دینا
نئے والدین بچے کی نیند سے متعلق بہت سارے سوالات پوچھتے ہیں جیسے 'کیا میرے بچے کا رات میں کئی بار جاگنا حسب معمول ہے؟ وہ خود بخود کیسے نہیں سو سکتا؟ وہ پوری رات کب سوئے گا؟' اگر والدین بچے کے سونے کی خصوصیات کے بارے میں اور دیگر تعاون کے ساتھ مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں تو ان کے بچے بتدریج سونے کی اچھی عادت اپنانا سیکھ سکتے ہیں اور خود کو سونے کے لئے پرسکون بنا سکتے ہیں۔ آپ اور آپ کا بچہ دونوں اچھی نیند سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
بچے کی نیند کی حالتیں
- نیند کی مختلف حالتیں ہیں – غنودگی، ہلکی نیند / حالت خواب، گہری نیند، جاگنا۔
- نیند کا دور ہلکی نیند سے گہری نیند اور پھر ہلکی نیند پر پورا ہوتا ہے (اگلے صفحہ پر بچے کی نیند کا خاکہ دیکھیں)۔ بچپن میں ہر دور تقریبا بارہ منٹ تک جاری رہتا ہے۔ جیسے جیسے آپ کا بچہ بڑا ہوتا ہے، مدت دورانیہ بتدریج بڑھ جاتی ہے اور 3 سے 6 سال کی عمر میں ہر دور بالغ افراد کی طرح 90 منٹ تک جاری رہتا ہے'۔
- ہلکی نیند میں، آپ کے بچے کی سانس تیز اور معمول کے مطابق تھوڑا کم ہوتی ہے۔ اس کے جسم اور اعضاء معمولی طور پر کانپ سکتے ہیں۔ پلکوں کے نیچے آنکھوں کی نقل و حرکت دیکھی جا سکتی ہے (ہوسکتا ہے کہ وہ حالت خواب میں ہو)۔ آس پاس کی آوازوں یا روشنی سے وہ آسانی سے جاگ سکتا ہے۔ پوری نیند کے دوران، وہ کئی بار مختصر طور پر جاگ سکتا ہے جو کہ حسب معمول اور متوقع ہے۔ آپ اسے اٹھانے یا دودھ پلانے کے بجائے نرمی سے تھپتھپا کر یا نرمی سے باتیں کرکے سونے دے سکتے ہیں۔
- گہری نیند کے دوران، آپ کا بچہ آس پاس کے ماحول سے کم متاثر ہوتا ہے۔ جسم کی کچھ نقل و حرکت کے ساتھ اس کی سانس معمول کے مطابق ہوجاتی ہے۔
بچے کے سونے کے طریقے
پیدائش کے بعد، بچہ سانس لینے اور ماں کے پیٹ سے باہر کے ماحول کو ایڈجسٹ کرنے اور اس کے مطابق ڈھلنے کے لئے خود پر انحصار کرتا ہے - جس میں درجہ حرارت، روشنی / تاریکی اور آواز کے ساتھ ساتھ آپ کی نہگداشت بھی شامل ہے۔ نوزائیدہ بچے کے پاس ابھی تک دن رات گزارنے کا کوئی اندازہ نہیں ہے۔ وہ بیدار ہونے پر کھاتے ہیں اور شکم سیر ہونے پر سوتے ہیں۔ سونے۔بیدار ہونے کے طرز کا دن و رات اعادہ ہوتا ہے حالانکہ نوزائیدہ بچہ زیادہ تر وقت سونے میں صرف کرتا ہے۔
بچے کی کچھ دیر نہگداشت کرنے کے بعد آپ اس کے تھکے ہونے کے اشارے سمجھنا شروع کر سکتے ہیں۔ نیند آنے کی وجہ سے ضرورت سے زیادہ تھک جانے سے بچنے کے لئے غنودگی کی حالت میں اسے سونے دیں۔ بچے کی نیند کے لئے آپ کو تسکین دینے کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ وہ دن۔رات کے توازن کو ایڈجسٹ کرنے اور اسی کے مطابق نیند کو منظم کرنے میں مدد کے لئے آپ کی ذمہ دارانہ نگہداشت پر انحصار کرتا ہے۔ آپ کی ذمہ دارانہ نگہداشت اور آپ کے بچے کے بڑے ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے سونے کا طرز بدل جائے گا۔
جب آپ کا بچہ 3 سے 6 ماہ کا ہوجائے گا تو (شکل 1)، اس کے رات کی نیند اور دن میں بیداری کے لئے زیادہ وقت لے سکتا ہے۔ اسی وقت وہ دن۔رات کے توازن قائم کرنا شروع کرتا ہے۔
اسے ابھی بھی دن میں ہلکی سی نیند کی ضرورت ہوتی ہے لیکن جب وہ بڑا ہوتا ہے تو ہلکی نیند کا اعادہ کم ہو جاتا ہے۔ اسی دوران، نیند کے لئے اس کی ذاتی تسکین کی صلاحیت* بڑھ جاتی ہے اگر آپ اسے اس کی چارپائی پر سونے دیں جبکہ اس پر غنودگی تاری ہو اور وہ جاگ رہا ہو۔ وہ آدھی رات کو جاگنے پر بھی نیند کے لئے خود کو تسکین دے سکتا ہے۔ عام طور پر، 8 ماہ کے بچوں میں سے تقریبا 60-70٪ سونے کے لئے خود کو تسکین دے سکتے ہیں۔
سونے کے اوقات
بچے کے بڑے ہونے پر اس کے سونے کے اوقات بدلیں گے:
سال | 24 گھنٹے کی مدت میں سونے کے کل اوقات* (دن اور رات دونوں کی نیند شامل کریں) |
---|---|
0-3 ماہ کی عمر | ~ 14-17 گھنٹے |
4-11 ماہ کی عمر | ~ 12-16 گھنٹے |
1-2 سال | ~ 11-14 گھنٹے |
3-4 سال | ~ 10-13 گھنٹے |
حوالہ جات: 5 سال سے کم عمر بچوں کے لئے جسمانی سرگرمی، سست برتاؤ اور نیند سے متعلق عالمی ادارہ صحت کے رہنما اصول جنیوا: عالمی ادارہ صحت؛ 2019۔ لائسنس: CC BY-NC-SA 3.0 IGO۔
مذکورہ بالا صرف حوالہ کے لئے ہے۔ ہر بچہ انوکھا ہوتا ہے اور انفرادی اختلافات بھی ہو سکتے ہیں۔ کچھ بچے زیادہ سوتے ہیں جبکہ کچھ کم سوتے ہیں۔ 2 مہینے کی عمر کے کچھ بچے رات میں زیادہ سوتے ہیں لیکن کچھ کو اپنی رفتار سے ترقی کرنے میں مزید وقت درکار ہوتا ہے۔ والدین اپنے بچے کا دوسرے بچوں کے ساتھ موازنہ کرنے کی کوشش نہ کریں اور جب تک وہ صحت مند ہے اور اس کا نمو ہورہا ہے وہ ٹھیک ہے۔
اچھی طرح سونے میں اپنے بچے کی کس طرح مدد کریں؟
آرام دہ ماحول فراہم کرنا
- آرام دہ درجہ حرارت
- اچھی ہوا کا انتظام
- صحیح مقدار میں لباس یا کمبل اس کے گردن کی گدی چھو کر آپ چیک کرسکتے ہیں کہ آیا وہ بہت گرم ہے یا بہت سرد ہے۔ اگر وہ گرم ہے اور پسینہ نہیں آرہا ہے تو بالکل ٹھیک ہے۔
- الرجی سے بچنے کے لئے روئی کے کمبل کا استعمال کریں
- لپیٹنے کے لئے آرام دہ اور پرسکون کپڑے
اگر آپ بچے کو نرم کمبل میں لپیٹ لیں تو وہ زیادہ محفوظ محسوس کرے گا۔ اسے زیادہ مضبوطی سے لپیٹنے سے گریز کریں کیوں کہ اس سے وہ بہت گرم ہوجائے گا یا اس کی ٹانگوں کی حرکتیں محدود ہوجائیں گی۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کا سر اور چہرہ اس کے ہوائی راستے میں رکاوٹ بنے بغیر کھلا ہوا ہے۔
اگر بچے کے نچلے اعضاء کھینچے ہوئے اور مضبوطی سے لپیٹے گئے ہیں تو اس بات کا امکان ہے کہ کولہے کے جوڑ حسب معمول نمو نہ کریں۔
مزید تفصیلات 'کا غیر طبعی نمو (DDH)' سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
نیند میں نوزائیدہ بچوں کی حفاظت کے لئے براہ کرم ’تحفظ نیند‘ کو بھی دیکھیں۔
دن اور رات کے درمیان فرق پر زور دینا
- کمرے کی روشنی میں فرق
- دن کے وقت کمرے کو اچھی طرح سے روشن کرنا چاہئے۔ سونے سے پہلے روشنی کو مدھم کردیں تاکہ آپ بچے کو یہ بتا سکیں کہ یہ سونے کا وقت ہے۔
- کچھ بچے رات میں رونے کے دوران جاگ سکتے ہیں کیونکہ کمرہ بہت تاریک ہے۔ رات کی روشنی اسے یقین دلاتی ہے کہ وہ ایک آشنا ماحول میں ہے۔.
- سرگرمیوں میں فرق
- دن کے وقت جب آپ کا بچہ نیند سے بیدار ہو تو اس کے ساتھ فعال طور پر کھیلیں اور بات چیت کریں۔ جب آپ ایک ساتھ معیاری وقت گزار رہے ہوں تو آپ اس کو مستعد اور دلچسپی رکھنے کے ساتھ ساتھ مناسب توجہ دے رہے ہیں۔ اس سے وہ دن میں زیادہ سو نہیں سکے گا۔
- جب وہ تھک جائے جیسا کہ اس کی پلکیں مضمحل ہو جائیں، چہرہ کو آپ کے جسم پر رگڑ رہا ہو یا جماہی آرہی ہو تو اسے آرام کرنے دیں۔
- اسے 4 گھنٹے سے زیادہ ہلکی نیند لینے سے روکیں۔
- رات کے وقت، معمولی سرگرمیوں میں اسے مشغول کریں تاکہ وہ سونے سے قبل بہت زیادہ پرجوش نہ ہو۔.
تحفظ نیند
- ہم اس بات کی پرواہ کرتے ہیں کہ آیا ہمارا بچہ مناسب طور پر اور اس سے اہم یہ کہ محفوظ طریقے سے سو کر بچے کی اچانک موت کے سنڈروم (SIDs) کے امکان کو کم کرتا ہے یا نہیں۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ پشت پر سونا بچوں کے لئے سونے کا سب سے محفوظ اور صحیح طریقہ ہے۔ یہ بچے کی اچانک موت کے سنڈروم (SIDs) کے امکان کو کم کرنے میں پیٹ یا پہلو کے بل سونے سے کہیں بہتر ہے۔
- بچے کی اچانک موت کے سنڈروم (SIDs) اور تحفظ نیند کے بارے میں مزید معلومات کے لئے،
- ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ، HKSAR اور ٹپارٹمنٹ آف پیڈیاٹرکس، چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے تعاون سے مرتب کردہ کتابچہ 'محفوظ نیند پیارے خواب' پر ملاحظہ کریں۔.
- 'کیا آپ کا نوزائیدہ بچہ محفوظ ہے؟' پر کریں اور دیکھیں کہ آیا آپ کے بچے کے لئے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات کافی ہیں یا نہیںt
- گھر کے اندر اور نیند کے ماحول میں حفاظت سے متعلق مزید جانکاری کے لئے ویڈیو 'گھر کی حفاظت' دیکھیں
سونے کے وقت کا معمول قائم کرنے سے آپ کے بچے کو حسب معمول وقت میں سونے اور ذاتی تسکین کی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملتی ہے
- بچے کے دن۔رات کے توازن کو ظاہر کرنے کے بعد سونے کے وقت اچھا معمول قائم کرنے کا آغاز کریں۔
- سونے سے 20 - 45 منٹ پہلے، ٹیلی ویژن اور دوسرے اسکرین ڈیوائس کو بند کردیں۔ سونے کے وقت کی سرگرمیوں کا اہتمام کریں جو آرام دہ اور پرسکون ہوں۔ مثال کے طور پر، غسل کرنا، کہانی سنانا، آسان کھیل کھیلنا، لوریاں گانا، خوش نما موسیقی سننا وغیرہ۔ یہ سرگرمیاں اسے پرجوش کیے بغیر لطف اندوز ہونی چاہئیں۔ سونے کے وقت کی سرگرمیاں مکمل ہونے کے بعد نیند آتی ہے۔
- منتخب کردہ سرگرمیاں آپ کے بچے کی خصوصیات اور عادات کے مطابق ہونی چاہئیں۔ سب سے اہم بات یہ کہ اپنے بچے کو کھلائیں، ڈکار دلائیں اور اس کا ڈائپر صاف رکھیں۔
- اپنے بچے کو چارپائی پر اس وقت رکھیں جب وہ غنودگی کی حالت میں ہو لیکن جاگ رہا ہو۔ اسے سونے کے لئے خود کو پر سکون بنانے دیں* شب بخیر کہنے کے بعد اسے چارپائی پر چھوڑ دیں
- جب بچہ جسمانی طور پر بیمار ہو تو سونے کے لئے اسے پر سکون بنایا جا سکتا ہے۔ جب اس کی جسمانی حالت مستحکم ہو تو سونے کے لئے اسے خود کو پر سکون بنانے دیں۔
- مزید معلومات کے لئے آپ ہماری ویڈیو 'باضابطہ سونے کے معمول قائم کرنا' (انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ کینٹونیز لہجہ میں ویڈیو) دیکھ سکتے ہیں۔.
*ذاتی تسکین سے مراد والدین کی مداخلت کے بغیر غنودگی تاری ہونے پر خود ہی سو جانے کی صلاحیت ہے۔ نیند کی سب سے عام عادات وہ ہیں جو بچوں کے سیکھنے اور ان کی ذاتی تسکین کی صلاحیت کو بڑھانے میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔ بچوں کو سونے میں مدد کے لئے دودھ پلانا یا دایہ گیری کرنا، جھلانا، تھپکنا یا چہل قدمی کرنا برے عادات کے ضمن میں آتے ہیں۔ ایک بار جب یہ طریقے معمول بن جائیں تو آپ کا بچہ سونے کے لئے آپ کی توجہ اور صحبت پر پوری طرح انحصار کرے گا۔ سونے کی یہ عادتیں آپ کے زیادہ تر وقت اور طاقت کو غیر ضروری طور پر استعمال کریں گی۔
اگر میرا بچہ کھاتے ہوئے سو جائے تو اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟ آپ کھلانا ترک کر دیں اور اسے بیدار کیے بغیر بستر پر رکھ دیں۔ اگلی بار آپ اسے تھوڑا پہلے کھلا سکتی ہیں تاکہ کھلانے کے دوران اس کے سو جانے کا امکان کم ہوسکے۔
بچے کو سیکھنے کا موقع فراہم کرنے کے علاوہ، آپ کے عزم اور مستقل مزاجی سے آپ کے بچے کو سونے کے وقت کا اچھا معمول تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ فیملی میں ہر ایک کی سمجھ، حمایت اور تعاون سے آپ کو اس مقصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اگر آپ کے بچے کو سونے میں دشواری ہو رہی ہے تو براہ کرم اس سیریز میں کتابچہ 'لوری II - میرا بچہ سوتا نہیں ہے' دیکھیں۔.
ہمارے پاس متوقع والدین، بچوں کے والدین اور پری اسکول بچوں کے لئے "کامیاب پیرنٹنگ"! ورکشاپ اور کتابچے کا ایک سلسلہ ہے۔ معلومات کے لئے براہ کرم ہمارے ہیلتھ کیئر عملہ سے رابطہ کریں۔