پرورش سے متعلق سلسلہ 10—— ڈائپرز کو الوداع کہیں
ٹوائلٹ کی تربیت کا مقصد صحیح وقت میں صحیح جگہ پر اپنے مثانہ یا آنت کو خالی کرنا سیکھنے میں بچے کی مدد کرنا ہے۔ آنت اور مثانہ پر قابو کی تیاری بچے کی جسمانی پختگی پر منحصر ہے۔ یہ ایک تدریجی آموزشی عمل بھی ہے۔ زیادہ تر بچے 2.5 سے 4 سالوں کی عمر کے بیچ دن کے دوران قابو حاصل کرتے ہیں اور 8 سال تک بستر پر پیشاب کرنا بند کردیتے ہیں۔ بچوں کی اپنی نشوونما کی رفتار مختلف ہوتی ہے۔ اپنے بچے کی خصوصیات کو سمجھنا اور ان کی پیش رفت کو دیکھنا ٹوائلٹ کی کامیاب تربیت کے لیے اہم ہے۔
ٹوائلٹ کی تربیت کب دیں؟
ٹوائلٹ کی تربیت شروع کرنے کے لیے صحیح عمر کے بارے میں کوئی متعین اصول نہیں ہے۔ اس کے ضروری شرائط بچے کی جسمانی اور نفسیاتی آمادگی ہیں۔ عام طور پر، بچے 18 سے 24 مہینے کے آس پاس آمادگی کی علامات دکھانا شروع کرتے ہیں۔
ابتدائی عمر میں ٹوائلٹ کی تربیت شروع کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کا بچہ ٹوائلٹ کی تربیت جلدی مکمل کرلے گا۔ آپ کی بچی کے نشوونما کے لحاظ سے تیار ہونے سے پہلے تربیت میں جلدی کرنا، اس میں مزاحمت اور آپ دونوں کے لیے مایوسی کا سبب بن سکتا ہے، جس سے آپ کے رشتہ میں تناؤ پیدا ہوسکتا ہے۔ اگر بچی مزاحمت، اضطراب یا ڈر کا مظاہرہ کرتی ہے، تو اس پر دباؤ نہ ڈالیں۔ وہ خود ہی اپنے جسم پر قابو کی جدوجہد کرتی ہے۔
ٹوائلٹ کی تربیت سے اس وقت بچنے کی کوشش کریں جب چھٹی پر جانے، گھر جانے، نیا بچہ ہونے یا بیمار ہونے سے روزمرّہ کا معمول کے بگڑنے کا امکان ہو۔ ایسی صورتحال میں، ٹوائلٹ کی تربیت کو تب تک روکنا بہتر ہوتا ہے جب تک چیزیں معمول پر نہ آجائیں اور بچے کے جذبات پرسکون نہ ہو جائیں۔
ٹوائلٹ کی تربیت کے لیے تیاری کی علامات
کچھ وقت تک اپنے بچے کے پیشاب اور رفع حاجت کی ترتیب کا مشاہدہ کریں۔ درج ذیل میں سے کسی بھی علامات کی موجودگی سے پتہ چلتا ہے کہ وہ تیار ہے:
- دن میں کم سے کم دو گھنٹہ تک اس کا ڈائپر بدستور سوکھا رہتا ہے، یا دن میں سونے کے بعد وہ سوکھے پوتڑے کے ساتھ اٹھتا ہے۔
- اس کی رفع حاجت کی ترتیب کا مناسب اندازہ کیا جا سکتا ہے۔
- وہ آسان ہدایات پر عمل کر سکتا ہے اور آپ کو اپنے چہرے کے اتار چڑھاؤ، اشاروں یا الفاظ کے ذریعہ بتا سکتا ہے کہ اس کا مثانہ یا آنت بھری ہوئی ہے، مثال کے طور پر چہرہ لال ہونا، اپنی سرگرمیوں کو اچانک روک دینا، اپنی پینٹ کھینچنا، اپنے پیڑو کو پکڑنا، نیچے بیٹھنا یا 'وی وی' کہنا وغیرہ۔
- وہ بیت الخلاء جانے یا پوٹی پر بیٹھنے میں دلچسپی دکھاتا ہے۔
- جب اس کا ڈائپر گندہ یا گیلا ہو جاتا ہے تو وہ پریشانی محسوس کرتا ہے۔
ٹوائلٹ کی تربیت کے لیے تیاری
- ہمیشہ یہ یقینی بنائیں کہ آپ کا بچہ ہر دن مناسب مقدار میں سیال اور فائبر لے۔ اس سے اس کا پاخانہ نرم رہے گا اور باہر آنے میں آسانی ہوگی، اس طرح سے بیت الخلاء جانے کی اس کی خواہش میں اضافہ ہوگا۔ اکثر مثانہ بھرا ہونے سے اس کے بیت الخلاء جانے کی مشق کرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔
- اپنے بچے کو اپنے لیے پوٹی منتخب کرنے میں حصہ لینے دیں۔ پوٹی کی بنیاد چوڑی ہونی چاہئے اس سے وہ نہیں الٹے گی۔ ہموار کنارے والی پوٹی چیئرز بچوں کے لیے زیادہ آرام دہ ہیں۔ لڑکوں کو گندہ ہونے سے بچانے کے لیے پوٹی سیٹ کے سامنے پیشاب کے لیے گارڈ رکھنا بہتر ہے۔ پوٹی کا استعمال کرنے کے بجائے، آپ بڑوں کے بیت الخلاء پر اپنے بچہ کے پیروں کے نیچے اسٹیپ اسٹول کے ساتھ بچہ کے سائز کی سیٹ ڈالنے پر غور کرسکتے ہیں۔
- پوٹی کو وہاں رکھیں جہاں آپ کا بچہ آسانی سے پہنچ سکے، جیسے کھیلنے کی جگہ کے پاس یا رہائشی کمرہ کے کونے میں۔ اسے ایک ہی جگہ پر رہنا چاہئے۔
- ٹوائلٹ کی تربیت شروع کرنے سے پہلے، اپنے بچہ کو پوٹی کے بارے میں جاننے دیں۔ آپ اسے کچھ اور کرنے کے دوران اس پر بیٹھنے دے سکتے ہیں، یا عمل کے اقدام کی مشق کرانے کے لیے نقالی کرسکتے ہیں۔
- اسے ٹوائلٹ کی تربیت کی کہانیاں سنائیں یا اس کے ساتھ ٹوائلٹ کی تربیت کا کھیل کھیلیں۔
- گرم موسم میں ٹوائلٹ کی تربیت شروع کرنا آسان ہوسکتا ہے۔ کم اور ہلکے کپڑے پہننے سے آپ کے بچہ کو اپنی پینٹ کو آسانی سے کھینچنے میں مدد ملتی ہے۔
- دن کے دوران، اپنے بچہ کو ڈائپر کے بجائے ڈھیلے کپڑے اور پینٹ پہننے دیں جسے اتارنا آسان ہو۔ آپ تولیہ والے تربیتی پینٹ منتخب کرسکتے ہیں جو 'حادثاتی رفع حاجت' کو جذب کرلیتے ہیں اور بچہ کو یہ محسوس کرانے میں مدد کرتے ہیں کہ وہ گیلے ہیں، اس طرح ڈائپر میں پیشاب یا پاخانہ کرنے کے بعد بھی آرام سے رہنے کے درمیان کے ربط کو توڑنے میں مدد ملتی ہے۔
- بیت الخلاء جانے میں والدین یا سگے بھائی بہن کی نقالی کرکے آپ کا بچہ بہتر سیکھ سکتا ہے۔
ٹوائلٹ کی تربیت میں کیا کریں؟
جب آپ کا بچہ تیار ہو، تو آپ ٹوائلٹ کی تربیت شروع کرسکتے ہیں۔ روزانہ معمول کی پیروی میں ثابت قدم رہنا یاد رکھیں۔
- شروع کرنے کے لیے مناسب وقت چنیں۔ اگر آپ گھر پر آدھا دن گزار سکتے ہیں اور آرام محسوس کرسکتے ہیں تو یہ بہتر شروعات ہوگی۔
- اس بات کا مشاہدہ کریں کہ کیا آپ کے بچے کا گیلا یا گندہ ہونے کی باقاعدہ ترتیب ہے۔ ایسے وقت میں اسے بیت الخلاء میں لے جائیں۔
- آپ صبح میں، کھانے کے بعد، یا سونے سے پہلے اسے بیت الخلاء/ پوٹی کا استعمال کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ وقت کے ساتھ، بیت الخلاء کا استعمال کرنے کا وقت دھیرے دھیرے روزمرہ کے معمول میں فٹ ہوجائے گا۔
- اپنے بچے کو بیت الخلاء جانے کے اقدامات کے بارے میں وضاحت سے بتائیں:
- ممی یا ڈیڈی کو بتاؤ
- بیت الخلاء / پوٹی میں جاؤ
- پینٹ اتارو
- ٹوائلٹ سیٹ/ پوٹی پر بیٹھو
- پیشاب، یا پاخانہ کرنے کی کوشش کرو
- اچھی طرح صاف کرو
- واپس پینٹ پہنو
- ہاتھ دھوؤ
- ان علامات پر نظر رکھیں جب آپ کا بچہ بیت الخلاء جانا چاہتا ہے۔ اس سے پوچھیں کہ کیا وہ پیشاب یا پاخانہ کرنا چاہتا ہے، اور پھر آرام سے اقدامات پر عمل کرنے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔
- اگر اس سے جانے سے انکار کردیا ہے، تو اسے مجبور نہ کریں۔ اگلی بار انتظار کریں۔
- اگر وہ کامیابی کے ساتھ پوٹی میں پیشاب یا پاخانہ کرتا ہے، تو اس کی تعریف کریں۔ اگر وہ کچھ منٹوں کے لیے پوٹی پر بیٹھتا ہے لیکن کچھ بھی نہیں کرتا ہے، تو بھی بیٹھنے کے لیے آپ کو اس کی تعریف کرنی ہوگی۔ اسے اٹھ کو واپس کھیلنے کے لیے جانے دیں۔
مزید نکات
- لڑکوں کو پیشاب کرنا سکھاتے وقت، انہیں کھڑے ہونے کے لیے مجبور نہ کریں۔ تربیت کے ابتدائی وقفہ کے دوران، اسے بیٹھ کر کرنا اس کے لیے آسان ہو سکتا ہے۔
- ٹوائلٹ کی تربیت شروع کرنے کے وقت، اپنے بچہ کے پاس رہیں اور جب اسے اس کی ضرورت ہو تو مدد کریں۔
- ٹوائلٹ کی کامیاب تربیت کے لیے وقت اور صبر و تحمل درکار ہے۔
- جب آپ کا بچہ غلطی سے اپنی پینٹوں کو گندا یا یا گیلا کرتا ہے، تو بس خاموش رہ کر اسے صاف کرنے میں مدد کریں اور بعد میں بیت الخلاء جانے کے اقدام کو یاد دلائيں۔
اگر میرا بچہ اپنی نیپی اتارنے نہیں دیتا ہے تو مجھے کیا کرنا چاہئے؟
کچھ بچے پاخانہ کرنے کے لیے ٹوائلٹ یا پوٹی کے استعمال کرنے سے منع کرسکتے ہیں۔ اپنے بچہ کو نیپی کے ساتھ پوٹی پر بیٹھنے دیں۔ اس کے پاخانہ کرنے کے بعد، نیپی کو اتار کر پوٹی میں ڈال دیں۔ دھیرے دھیرے، اس کے اس پر بیٹھنے سے پہلے نیپی کو پوٹی میں ڈالنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
اس میں کتنا وقت لگے گا؟
ٹوائلٹ کی تربیت میں لگنے والا وقت بچوں کے لیے مختلف ہوتا ہے۔ کچھ کو 3 سے 4 ہفتہ میں تربیت دی جاسکتی ہے جب کہ دوسرے زیادہ وقت لیتے ہیں۔ یہاں تک کہ جب ٹوائلٹ کی تربیت پوری ہوجاتی ہے، تب بھی تناؤ کے وقت حادثہ اور یہاں تک کہ مراجعت کے تجربہ کا بھی امکان ہے۔ اگر آپ کا بچہ دوسروں کی بہ نسبت سست یا تیز رفتار ہے تو گھبرانے کی بات نہیں ہے۔ پوٹی میں پیشاب کرنا سیکھنا پاخانہ کرنا سیکھنے سے زیادہ آسان ہوسکتا ہے۔ کئی بچوں کے لیے اپنے ڈائپر میں پاخانہ کرنے کے لیے زور دینا معمول کی بات ہے۔ ٹوائلٹ کی تربیت کی سرگرمیوں میں اپنے بچہ کی دلچسپی کو بنائے رکھنے سے بالآخر اسے ترتیب سے باہر نکلنے میں مدد ملے گی۔ حوصلہ رکھیں اور اس عمل کا مزہ لیں کیونکہ وہ اسے وقت کے ساتھ سیکھتا ہے۔
ہمارے یہاں متوقع والدین، شیرخوار بچوں کے والدین اور پری اسکول کے بچوں کے لیے بچوں کی نگہداشت اور پرورش سے متعلق ورکشاپس اور کتابچے ہیں۔ معلومات کے لیے مہربانی کرکے ہمارے نگہداشت صحت کے عملہ سے رابطہ کریں۔