اپنے بچوں کو کس طرح سہولت دی جائے کہ وہ خود بخود کھا سکیں ؟ (6 سے 24 ماہ تک)
6 ماہ کی عمر کے بعد بچے اپنے ماحول پر دسترس چاہتے ہیں۔ ہاتھ اور آنکھ کے درمیان اچھے تال میل کے سبب بچے اب کھانے کے دوران چمچوں اور کھانےکی چیزوں کی طرف لپکتے ہیں۔ یہی وہ درست وقت ہے کہ جب آپ انہیں خود سے کھانا، کھانا سکھا سکتے ہیں۔
نوخیز بچے خود کیسے کھانا کھاتے ہیں؟
1. 8 ماہ کی عمر میں ، بچے کھانا اٹھا لیتے ہیں اور اسے کھا لیتے ہیں، وہ چمچی کو پکڑ لیتے ہیں اور اسے منہ میں ڈال لیتے ہیں؛
2. تقریبا 1 سال کی عمر میں ، بچے چمچی کو کھانے میں ڈبو کر اسے منہ میں ڈال لیتے ہیں؛
3. آہستہ آہستہ بچے چمچ سے کھانے کو نکال کر سنبھالنا سیکھ لیتے ہیں، اسی دوران میں وہ کانٹے کو استعمال کرنے کے بھی قابل ہو جاتے ہیں؛
4. کم و بیش 2 سال کی عمر میں وہ چمچ کے ساتھ کھانےکے لائق ہوجاتے ہیں؛
5. مشق کرنے سے وہ اس فن میں ماہر ہوجاتے ہیں اور چمچ کو بغیر کھانا گرائے سنبھال کر استعمال کر سکتے ہیں۔
خود سے کھانا کھانے سے تھوڑا سا کھانا گندہ ہو سکتا ہے لیکن یہ آپ کے بچے کی نشونما کا ایک اہم حصہ ہے۔ بچے بار بار کوشش اور غلطیوں سے سیکھتے ہیں۔ اگر والدین صرف صفائی کے پیش نظر، بچوں کو کھانا کھانے میں کچھ مدد پ مہیا نہ کریں تو یہ عمل ان میں عمر سے مطابقت رکھنے والی کھانا کھانے کی مہارت میں رکاوٹ ڈالے گا۔
آپ کو مندرجہ ذیل پر توجہ کرنی چاہیئے:
- بچوں کو وہ برتن دیں جو کہ محفوظ ہو اور استعمال میں آسان ہو؛
- بچے یا بچی کے ہاتھ صاف کریں اور اسے کھانا کھلانے سے پہلے بب باندھ دیں؛
- وہ تمام اشیاء اس سے دور کر دیں کہ جو اسے نقصان پہنچا سکتی ہوں یا جس سے اس کی توجہ کھانے کی میز سے ہٹ سکتی ہو۔ کھانا مناسب حد تک گرم یا ٹھنڈا ہونا چاہیئے؛
- اپنے بچے کو اپنی انگلی سے کھا نے دیجئے۔
- اسے خوراک کے ٹکڑے اتنے بڑے دیں کہ جسے وہ اٹھا سکے ( جیسے 7 سے 10سینٹی میٹر لمبے نرمی سے پکائے گئے سبزیوں کے ٹکڑے، شکر قندی، فنگر بسکٹ، ٹوسٹ سلائس)؛
- اگر آپ کا بچہ، کھانا کھاتے ہوئے کھانے کے چمچ کو پکڑ لیتا ہے، تو اسے پکڑنے دیں اور آپ اسے کسی اور چمچ سے کھلا دیں؛
- جب بچہ خود سے کھائے تو آپ اس کی تعریف کریں؛
- کھانا کھاتے ہوئے اپنے بچے کے ہاتھوں کو بار بار صاف کرنے اور پونچھنے سے پرہیز کریں اس سے ہو سکتا ہے کہ اس کی کھانے کی طرف رغبت نہ رہے۔
نوخیز بچوں کو چمچ کے ساتھ کھانا کھانے میں کیسے مدد دی جائے؟
دو چمچوں والی ترکیب کو استعمال میں لاتے ہوئے آپ اپنے بچے کو بہت احسن طریقے سے کھلا سکتی ہیں جبکہ وہ خود سے کھا پی رہا / رہی ہو:
- جب آپ بچے کو چمچ سے کھلا رہی ہوں تو بچے کے ہاتھ میں ایک چمچ پکڑا دیں۔ جب مناسب سمجھیں اس کے چمچ میں کھانا ڈال دیں اور اسے خود کھانے دیں؛
- یک اور طریقہ یہ ہے کہ آپ بچے کو ایک خالی چمچ پکڑا دیں پھر اسے اس چمچ سے بدل دیں جس میں کھانا ہو اور اسے اس سے خود کھانے دیں، یہ عمل بار بار دہراتی رہیں جیسے آپ چمچ بھریں گی وہ اسے کھا لے گا؛
- اگر آپ کا بچہ خوراک نہیں اٹھا سکتا ہے تو آپ اس کے چمچ میں کسی دوسری چمچی کے ساتھ خوراک ڈال سکتی ہیں یا پھر خوراک کے ٹکڑے چھوٹے کر سکتی ہیں تاکہ وہ خوراک زیادہ آسانی کے ساتھ اٹھا سکے؛
- جب بھی ضرورت پڑے اپنے بچے کے پیالے کو تھام لیں؛
- شروع میں خود سے کھانا گندا کر سکتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ آخر میں ہر طرف کھانا ہی کھانا گرا پڑا ہو۔ مگر تحمل سے کام لیں، زیادہ مشق کرنے سے وہ آپکی مدد کے بغیر کھانے کے قابل ہو سکے گا؛
- اپنے بچے کے ساتھ رہیں اور جب بھی وہ کچھ کھائے اس کی نگرانی کریں۔
کانٹے کے استعمال کرنے میں نوخیز بچوں کی کس طرح مدد کریں؟
- کانٹے کے استعمال کرنے میں مدد، چمچ کے استعمال میں مدد ہی کی طرح ہے۔ ایسے کانٹے کا چناؤ کریں کہ جس کے دندانے چھوٹے اور کند ہوں، خوراک کی بناوٹ اور اس کے سائز، دونوں پر نظر رکھیں، خوراک نرم ہونی چاہیئے جیسے کیلا یا کیوی۔ خوراک کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹیں (تقریبا 1 سینٹی میٹر) ۔ اگر آپ کے بچے کے سامنے کے دانت نہیں نکلے ہیں تو یہ عمل آپ کے بچے کے لیئے مزے دار ہوگا۔ اسے میکرونیاں یا ڈائسڈ فروٹ کانٹا استعمال کرنے کے لیئے دیں؛
- اپنے بچے کو دکھایئں کہ کانٹا کیسے استعمال ہوتا ہے۔ پہلے اسے دیکھیں پھر اسے استعمال کرنے کو دے دیں؛
- آپ کے بچے کو کانٹے سے خوراک لینے میں دشواری ہو سکتی ہے کیونکہ خوراک کانٹے کے ساتھ چلتی ہے، آپ خوراک کو کھانے کی پوزشن میں رکھ کر اُسکی مدد کر سکتی ہیں۔