ماں کا دودھ پلانا
(Content revised 02/2013)
ماں کا دودھ آپ کے بچے کے لیے بہترین قدرتی غذا ہے۔ بچوں کو جتنے زیادہ عرصے تک ماں کا دودھ پلایا جاتا ہے، یہ اتنا ہی زیادہ ماؤں اور بچوں کی صحت کے لیے فائدہ بخش ہوتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی سفارش کے مطابق، بچوں کو پہلے چھ مہینے تک صرف ماں کا دودھ ہی پلانا چاہیے اور دو سال یا اس سے زیادہ عمر تک ٹھوس غذا کے ساتھ ماں کا دودھ جاری رکھنا چاہیے۔
ماں کا دودھ پلانے کے فائدے
- ماں کا دودھ وہ تمام ضروری مغذیات فراہم کرتا ہے جو بچے کی زندگی کے شروع کے چھ مہینے میں اس کی تمام ضروریات کو پوری کرتی ہیں
- ماں کے دودھ میں موجود پروٹین آسانی سے ہضم اور جذب ہوجاتی ہیں
- ماں کے دودھ میں بہت ساری اینٹی باڈیز اور امیونو گلوبولین ہوتی ہیں، جن سے بچے کی بیماری سے لڑنے کی طاقت کو مضبوط کرنے میں مدد ملتی ہے، اور الرجی کی کیفیات اور انفیکشن میں مبتلا ہونے کا امکان کم ہوجاتا ہے
- ماں کا دودھ پینے کے دوران، ماں اور بچے کے درمیان قریبی اور گہرے اتصال کی وجہ سے ماں اور شیر خوار بچے کا رشتہ بہت مضبوط ہوجاتا ہے
- ماں کا دودھ پلانا بوتل کا دودھ پلانے کے مقابلے میں زیادہ صحت بخش، آرام دہ، جذباتی اور ماحولیاتی طور پر مناسب ہوتا ہے
کیسے شروع کریں
- حمل کے دوران تیاری
- متعدد ذرائع سے ماں کا دودھ پلانے کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل کریں
- ماں کا دودھ پلانے کی ترجیح کے بارے میں طبی عملہ اور اپنے خاندان کے لوگوں سے بات چیت کریں
- اپنے ہسپتال یا میٹیرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر کے ذریعہ منعقد کیے جانے والے ماں کا دودھ پلانے سے متعلق پیدائش سے قبل کے ورکشاپ میں شامل ہوں
- جلد سے جلد کے رابطہ کے لیے "سنہرا گھنٹہ" کو سمجھیں
- چوسنا نوزائیدہ بچوں کا بنیادی فطری فعل ہے۔ پیدائش کے بعد کا پہلا گھنٹہ آپ کے بچے کے لیے سنہرا وقت ہے جس میں وہ ماں کا دودھ پینے کی کوشش کرتا ہے کیوں کہ اس وقت وہ سب سے زیادہ چوکنا حالت میں ہوتا ہے اور چوسنے کی اضطراری حرکت سب سے مضبوط ہوتی ہے
- پیدائش کے فورا بعد اس کے جسم کو تولیہ سے سکھا کر اسے اپنے سینے سے لگائیں۔ اس سے براہ راست جلد سے جلد کا اتصال ہوتا ہے اور اسے آپ کے پستان ڈھونڈنے اور ماں کے دودھ کے پہلے ذائقہ سے لطف اندوز ہونے کا موقعہ ملتا ہے
- اس سے بچے کو جذباتی تحفظ اور گرمجوشی حاصل ہوتی ہے اور دھڑکن اور سانس کو مضبوط کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ایسا کرنے سے آپ کو بھی اپنے بچے کے ساتھ خاص تعلق کا لطف حاصل ہوتا ہے۔
کامیابی کی ترکیبیں
- بچے کو اپنے کمرے میں اپنے پاس رکھنا
- اس کی ضروریات پر نظر رکھیں اور اسے آرام سے دودھ پلائیں
- بچے کو خود سے دودھ پینے کی کوشش کرنے دیں
- زیادہ تر نوزائیدہ بچوں کو پہلے کچھ مہینے کے دوران دن میں 8-12 بار دودھ پینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسے اس کی ضرورتوں کے مطابق ماں کا دودھ پلائیں۔
- کنبہ کا تعاون
- کنبہ کا تعاون بہت اہم ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جن عورتوں کو اپنے شریک حیات اور کنبوں سے تعاون حاصل ہوتا ہے، وہ ان عورتوں کے مقابلے میں چھ ہفتے تک 8.5 گنا زیادہ دودھ پلانا جاری رکھتی ہیں، جنہیں کنبہ کا تعاون نہیں ملتا ہے۔
- طبی مدد طلب کریں
- جب آپ کو کوئی شبہ ہو تو صحت سے متعلق پیشہ وروں سے مدد طلب کریں
جب آپ اپنے بچے کو ڈبہ بند دودھ پلانے پر غور کریں، تو
آپ کو مندرجہ ذیل کی واقفیت ہونی چاہیے:
- ڈبہ بند دودھ بچوں کو کوئی اینٹی باڈی فراہم نہیں کرتا ہے۔ پاؤڈر والا شیر خوار کا ڈبہ بند دودھ جراثیم سے پاک مصنوعہ نہیں ہے۔ ڈبہ بند دودھ کو غلط طریقے سے تیار کر کے استعمال کرنے سے شیر خوار بچے کو انفیکشن کا خطرہ ہوسکتا ہے
- شیر خوار کا ڈبہ بند دودھ مہنگا ہوتا ہے۔ والدین کو دودھ کے پاؤڈر پر کافی زیادہ خرچ کرنا پڑتا ہے
- جب آپ ایک بار اپنے بچے کو ڈبہ بند دودھ پلانا شروع کر دیں گی، تو آپ کے پستان سے دودھ کی پیداوار کم ہوجائے گی۔ آپ کے لیے پھر سے دودھ پلانا شروع کرنا مشکل ہوگا
براہ کرم "محبت ماں کا دودھ پلانے سے شروع ہوتی ہے" پڑھیں یا مزید معلومات کے لیے صحت سے متعلق پیشہ وروں سے رابطہ کریں