ناڑ کی نگہداشت
- ناڑ عام طور پر پیدائش کے بعد 5 سے 10 دن کے اندر الگ ہو جاتا ہے۔ لیکن کچھ بچوں میں الگ ہونے میں تین ہفتے یا اس سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
- ناڑ کو صاف اور خشک رکھیں۔ جب بھی آپ کو ناڑ کی جڑ (جیسے ناڑ اور پیٹ کی دیوار کے درمیان جوڑ) میں کچھ مادہ نظر آتا ہے، مثلا غسل کرنے یا نیپی تبدیل کرنے کے بعد تو آپ کو اسے صاف کرنا ہوگا۔
- ناڑ صاف کرنے کا طریقہ:
ناڑ کی جڑ صاف کرنے کے لئے کاٹن بڈ کو ٹھنڈے ابلے ہوئے پانی* میں بھگو کر استعمال کریں۔ ہر بار صفائی کے لئے ایک نئے کاٹن بڈ کا استعمال کریں، اور جب تک ناڑ کی جڑ اچھی طرح صاف نہ ہوجائیں تب تک صفائی کرتے رہیں۔ آخر میں ناڑ کے ٹکڑے کو جھاڑ کر صاف کر دیں۔ یاد رکھیں کہ ناڑ کو آہستہ آہستہ صاف کریں تا کہ خون نہ بہے۔* شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ جب ناڑ کو صاف کرنے میں ٹھنڈا ابلا ہوا پانی یا جراثیم کش دوا استعمال کی جائے تو اس سے انفیکشن کے امکان میں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ اگر الکحل استعمال کیا جاتا ہے تو، اس کی وجہ سے ناڑ کو الگ ہونے میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔
-
نیپی کو زیادہ کسا ہوا نہ لپیٹیں اور اسے ناڑ کے نیچے رکھیں۔ اس سے ناڑ کو خشک رکھنے میں مدد مل سکتی ہے اور نیپی کو ناڑ کے رگڑنے سے بھی روکتا ہے جس کی وجہ سے خون آ سکتا ہے۔
-
ناف کو ڈھانپنے کے لئے کسی ڈریسنگ کا استعمال نہ کریں یا اس پر تیل، مرہم، ناڑ پاؤڈر یا بینڈ ایڈ جیسی دوائیں بھی نہ لگائیں۔
-
اسٹمپ کے گرنے کے وقت آپ نیپی پر خون کے چند قطرات دیکھ سکتے ہیں، یہ عام بات ہے۔ جب تک ناڑ مکمل طور پر خشک نہ ہو اسے ٹھنڈے ابلے ہوئے پانی سے صاف کرنا جاری رکھیں۔ زخم 2-3 دنوں میں ٹھیک ہو جائے گا اور رساؤ ختم ہو جائے گا۔.
-
اگر آپ کو مندرجہ ذیل حالات نظر آئیں تو براہ کرم اپنے بچے کو MCHC یا جنرل آؤٹ۔پیشنٹ کلینک / فیملی ڈاکٹر کے پاس لائیں:
- ناڑ کے انفیکشن کی علامتیں، جیسے ناڑ کے نیچے کی جلد کا سرخ ہو جانا، بدبو آنا یا پیپ جمع ہونا؛
- ناڑ کے گرنے کے بعد ناف میں سوجن کا ہونا؛
- جب بچہ روتا ہے تو اس کی ناڑ اور ناف باہر کی طرف دھکے لگاتے نظر آتے ہیں۔
- اگر ناڑ سے شدید خون بہہ رہا ہو تو، براہ کرم اپنے بچے کو A & E ڈپارٹمنت میں لائیں تاکہ طبی عملہ خون کو جلد از جلد روک سکے اور خون بہنے کا سبب معلوم کر سکے۔