والدانہ نگہداشت کے لیے تیاری

(Content revised 03/2018)

آپ کا بچہ جلد ہی دنیا میں آجائے گا۔ متوقع والدین کے طور پر، آپ چيزوں کو تیار کرنے میں مصروف ہوں گے جیسے کہ پالنا اور بچے کے لبادے وغیرہ۔ تاہم، کیا آپ نے آنے والی تمام تبدیلیوں کے بارے میں سوچنے کے لیے وقت نکالا۔ والدین بننے کےلیے کافی کچھ سیکھنا پڑتا ہے۔ یہ کتابچہ آپ کو آنے والے چیلنجز کو سمجھنے اور والدین کے طور پر اپنے نئے کردار کے لیے تیار ہونے میں مدد کرتا ہے۔

والدین کا کردار

والدین اپنے بچے کی نشوونما اور بالیدگی میں مختلف کرداروں کے حامل ہوتے ہیں:

  • فراہم کنندہ- بہترین جسمانی نشوونما کے لیے آپ کے بچے کو جن چیزوں کی ضرورت ہے ان کی فراہمی، جیسے متوازن غذا فراہم کرنا اور روزمرّہ کے حفظان صحت کو یقینی بنانا۔
  • محافظ - آپ کے بچے کے لیے ایک محفوظ اور سلامتی بھرا ماحول یقینی بنانا۔ آپ کو درج ذیل کو یقینی بنانے کی ضرورت ہوگی:
    • جسمانی تحفظ - اپنے بچے کو جسمانی تحفظ، بشمول گھر پر تحفظ، سڑک پر تحفظ اور بدسلوکی سے بچاؤ فراہم کرنا۔
    • مالیاتی تحفظ -- مالیاتی منصوبہ بندی آپ کے بچے کے لیے ایک محفوظ ماحول میں معاون ہوتی ہے جس میں اس کی طویل مدتی ضروریات، جیسے کہ بچے کی ضروریات اور آئندہ تعلیم کی فیس کو ملحوظ رکھا جاتا ہے
    • تحفظ کا احساس - خاندان میں خوشگوار تعلقات ساتھ ہی باقاعدہ اور قابل اندازہ معمولات سے بچے کو اپنے محسوسات کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔ تنازعہ والے خاندان میں عام طور پر بچے خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔
  • استاد/ رہنما - آپ اپنے بچے کے اولین استاد ہیں۔ اس کی نشوونما کے پورے عمل میں، اساتذہ اور دیگر لوگوں سے قطع نظر، آپ انہیں نئی اہلیتیں سکھانا اور دشواریوں سے گزرنے میں ان کی رہنمائی کرنا جاری رکھتے ہیں۔
  • ماڈل - عادات، رویوں، اخلاقیات، اقدار…وغیرہ کے حوالے سے اپنے بچے کے لیے اچھی مثال پیش کرنا تاکہ وہ اس کی نقل کرے اور اس پر عمل پیرا ہو۔ آپ کو اپنی عادات پر نظر ثانی کرنے اور نامناسب عادات کو چھوڑنے کی ضرورت ہو سکتی ہے، جیسے کہ سگریٹ نوشی اور خراب زبان بولنا، اگر آپ نہیں چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ اس پر عمل کرے۔
  • تسلی دینے والا اور حامی - اپنے بچے سے محبت کرنا اس کی جسمانی ضروریات کو پورا کرنے سے زیادہ اہم ہے۔ آپ کے بچے کو اس بات کی ضرورت ہے کہ آپ اس کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کریں اور اس کے احساسات میں شریک ہوں۔
  • خود اپنے بچے کی پرورش کا ماہر ہونا - اس میں شامل ہیں:
    • اپنے بچے کی نشوونما کے ساتھ اس کی بدلتی جسمانی اور نفسیاتی ضروریات کو جاننا۔ اپنے بچے کی دلچسپیوں کو جاننا کیونکہ یہ عمر کے ساتھ بدلتی ہیں۔ اس سے ان کے ساتھ آپ کی مواصلت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
    • خود کو پرورش سے متعلق معلومات اور اہلیتوں سے آگاہ رکھنا، جیسے کہ پرورش سے متعلق پروگراموں میں شرکت کرکے، کتابیں اور رسائل پڑھ کر، اور انٹرنیٹ سرفنگ کرکے۔
    • دوسرے والدین کے ساتھ تجربات کا اشتراک کرکے اپنی پرورش کی اہلیتوں کو بہتر بنانا۔

والدیت ایک طویل مدتی عہد بستگی ہے کیونکہ کوئی بھی والدین کا بدل نہیں ہو سکتا۔ رشتہ داران، ملازمہ اور سکول کے ٹیچرز مدد کرسکتے ہیں لیکن پرورش ایک تاحیات ذمہ داری ہے۔

آگے موجود خوشیاں اور چیلنجز

والدین بننے کے بعد، آپ کی زندگی میں تبدیلیاں ناگزیر ہو جاتی ہیں۔ آپ ان تبدیلیوں کو حصولیابیاں ساتھ ہی نقصانات، یا خوشیوں یا چیلنجز کے طور پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں آگے موجود کچھ تبدیلیوں کی مثالیں دی جا رہی ہیں:

حصولیابیاں/خوشیاں
  • ایک نیا بچہ جو آپ کا اپنا ہے
  • 'باپ' یا 'ماں' کا ایک نیا ننھا منا
  • اپنے بچے کو بڑھتے ہوئے دیکھنے کا ایک نیا تجربہ اور دلچسپی
  • اپنے بچے کی صحت مند نشوونما دیکھنے سے حاصل اطمینان
  • اپنے بچے کے ساتھ قریبی باہمی تعامل سے حاصل ہونے والی خوشی
  • اپنے بچے کے ساتھ محبت کا خوشگوار احساس
  • اپنے بچے کا پیارا چہرہ دیکھنے کی خوشی
  • ۔۔۔۔اور مزید، بہت کچھ‎…
نقصانات/چیلنجز
  • آرام کے وقت میں کمی، خاص طور پر پہلے مہینے کے دوران
  • آزادی میں رکاوٹیں
  • چھٹی، تفریح اور سماجی زندگی کی سرگرمیوں کے لیے وقت کی کمی
  • اخراجات میں اضافہ
  • کریئر میں ترقی کے مواقع میں کمی (اگر آپ اپنے بچے کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا انتخاب کرتی ہیں)
  • تھکن کی وجہ سے اپنے شریک حیات کے ساتھ جنسی اختلاط میں کمی
  • فکرمندیوں، مایوسیوں اور تناؤ میں اضافہ

آپ کے احساسات کچھ بھی ہوں لیکن آپ ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔ درحقیقت، والدین کی حیثیت سے ان نئے ذاتی تجربات کو آپ کس طرح محسوس کرتی ہیں ان سب کا انحصار آپ کی توقعات پر ہے۔ خود سے اور اپنے بچے سے حقیقت پسندانہ توقعات رکھنے سے آپ کو ان تبدیلیوں سے ہموار طریقے سے مطابقت میں ممکنہ حد تک مدد ملے گی۔

اپنے بچے اور خود سے توقعات

آپ کے بچے سے:

کرنے والی چیزیں
  • حقیقت پسندانہ توقعات رکھیں۔
  • اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ کوئی بچہ ہر لحاظ سے مکمل نہیں ہوتا۔ اپنے بچے میں موجود خوبیوں کا اعتراف کریں۔
  • اس بات کو تسلیم کریں کہ ہر بچہ منفرد ہے۔ ان کا مزاج اور نشوونما کی رفتار مختلف ہوتی ہے۔
  • اپنے بچے کا خیال اس کی خصوصیات کے مطابق رکھیں، جیسے کہ کچھ بچوں کو کم بھوک ہوتی ہے، لہذا انہیں زیادہ بار تھوڑی تھوڑی غذا دینی ہوتی ہے؛ کچھ کو بہت کم سونے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
نہ کرنے والی چیزیں
  • اپنے بچے کے حوالے سے حقیقت پسند بنیں، جیسے کہ چھوٹی جسامت والے والدین کا اپنے بچے سے بڑا اور لمبا ہونے کی توقع کرنا۔
  • اپنے بچے کا دوسرے بچوں کے ساتھ ناموافق طور پر موزانہ کرنا

آپ کے لیے:

کرنے والی چیزیں
  • حقیقت پسندانہ توقعات رکھیں۔
  • اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ کوئی والدین ہر لحاظ سے مکمل نہیں ہوتے
  • اس بات کو تسلیم کریں کہ بچے کی پرورش کا کوئی ایک بالکل درست طریقہ نہیں ہے۔ آپ وہ شخص ہیں جو اپنے بچے کو سب سے زیادہ سمجھتے ہیں۔
  • یاد رکھیں کہ ہر چیز آپ کے قابو میں نہیں ہے۔ ہر تجربے کو سیکھنے کا ایک موقع تصور کریں۔
  • اس بات کو سمجھیں کہ خود کو الزام دینے کا رجحان ان منفی خیالات سے پیدا ہوتا ہے جو افسردہ مزاج کی پیداوار ہوتی ہے۔
  • اس بات کو سمجھیں کہ چیزیں اتنی خراب نہیں ہیں جتنی آپ تصور کرتے ہیں۔
نہ کرنے والی چیزیں
  • حقیقت پسند بنیں، جیسے کہ ایک بچے کی پرورش کے لیے خود سے مکمل والدین بننے کی مانگ کرنا۔
  • اپنا موازانہ نامناسب طور پر دوسرے والدین کےساتھ کرنا۔
  • خود کو الزام دینا اور ایسی مایوسیوں کو ذہن میں جگہ دینا جن سے فرار ممکن نہ ہو، جیسے کہ بیٹے کی خواہش کرنا جبکہ بیٹی پیدا ہونا؛ غیر مطلوبہ حمل؛ بچے کی بیماری۔

مطابقت کی مدت کے دوران جذباتی اتار چڑھاؤ سے کیسے نمٹیں؟

کرنے والی چیزیں
  • اس بات کو قبول کریں کہ آپ کے بچے کی پیدائش کے بعد خاندانی زندگی میں تبدیلیاں ہوں گی۔ مطابقت کی اس مدت کے دوران مزاج میں چڑچڑاپن عام بات ہے۔
  • اپنے جذبات سے آگہی حاصل کرنا سیکھیں۔ اگر مزاج میں افسردگی، بے چینی، اضطراب اور ناامیدی کا غلبہ ہو تو اس سے جتنی جلدی ممکن ہو نمٹیں۔
  • کسی سے اپنے احساسات کے بارے میں بات کریں۔
  • آرام اور استراحت کے لیے وقت نکالیں۔
  • بچے کی دیکھ بھال، گھریلو کام کاج، آرام اور خاندانی زندگی کے درمیان توازن بنانے کی کوشش کریں۔ منصوبہ بندی کریں اور اس کے مطابق وقت اور توجہ دیں۔ آپ اپنے اور اپنے خاندان کے لیے زیادہ وقت حاصل کرنے کے لیے خود کو غیر ضروری گھریلو کاموں سے الگ کرلیں۔
  • اپنے دوسرے بچوں پر اپنے پیار کے اظہار کے لیے تھوڑا وقت دیں۔ انہیں نومولود کو جذباتی طور پر قبول کرنے کے لیے تیار کریں۔
  • ازدواجی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے اپنے شریک حیات پر توجہ دیں۔
  • اگر ممکن ہو تو، اپنے تناؤ سے راحت کے لیے بچے کی نگہداشت اور گھر کے کام کاج میں مدد حاصل کریں۔
  • اس بات کو سمجھیں کہ آپ کے شریک حیات کا موڈ بھی آپ کی طرح ہی زندگی میں تبدیلی سے نمٹنے کے تناؤ کے سبب خراب ہو سکتا ہے۔
  • اپنے شریک حیات کو ذمہ داری میں شریک کریں۔
  • مثبت انداز میں سوچیں۔ چیزوں کو اس کے تناظر میں سمجھنے کی کوشش کریں۔ والدیت کی خوشی سے لطف اٹھائیں، حِس ظرافت برقرار رکھیں۔ جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ "رفتہ رفتہ عادت ہو جاتی ہے" اور "ہر مشکل کا کوئی حل ضرور ہوتا ہے"۔
  • اگر آپ کو اپنے جذبات پر قابو پانے میں دشواری ہو یا خاندان کی مدد دستیاب نہ ہو تو، پیشہ وارانہ اعانت حاصل کریں۔
نہ کریں
  • یہ سوچنا کہ صورتحال نا امید کن ہے۔
  • ان منفی احساسات کو نظر انداز کرنا یا دبانا یا انہیں اپنے اہل خاندان پر نکالنا۔
  • یہ سوچنا کہ آپ اکیلی ہیں۔
  • خود سے غیر حقیقی توقعات رکھنے کے سبب حد سے زیادہ تھک جانا۔
  • اپنی تمام تر توانائی اس طرح اپنے بچے پر مرکوز کرنا کہ خاندان کے دیگر اراکین نظر انداز ہو جائیں۔ شریک حیات اور بھائی بہنوں کو نظر انداز ہونے کا احساس ہو سکتا ہے اور انہیں بچے سے جلن ہو سکتی ہے۔
  • ایک دوسرے پر الزام تراشی۔

امدادی خدمات

  • بچے کی دیکھ بھال میں کسی دشواری کے سلسلے میں نگہداشت صحت کے متعلقہ اہلکار سے بات کریں، جیسے کہ دودھ پلانے، ٹیکہ کاری، پاخانے کی باقاعدگی اور بچے کی نشوونما سے متعلق مسائل۔
  • براہ کرم صحت کی معلومات پر مبنی ہمارے کتابچے "زچگی کے بعد مزاج کی گڑبڑیاں' اور "وہ حاملہ ہے! میں کس طرح اس کا اور اس کے محسوسات کا خیال رکھ سکتا ہوں؟" پڑھیں، ہمارا ویڈیو "اپنے لیے اچھی بنیں" دیکھیں اور ایم سی ایچ سی ایس کے ذریعہ منعقد کردہ کسی ورکشاپ میں شرکت کریں۔
  • اگر آپ کے لیے اپنے جذبات پر قابو پانا دشوار ہو یا خاندان کے دیگر مسائل کے سب پریشانیاں ہوں تو، آپ اپنی کمیونٹی کے فیملی سروس سینٹرز سے مدد حاصل کرسکتی ہیں۔
  • خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے نگہداشت صحت کے اہلکاروں سے رابطہ کرنے کے لیے آپ کا خیر مقدم ہے۔

ہمارے یہاں متوقع والدین، شیرخوار بچوں کے والدین اور پری اسکول کے بچوں کے لیے "خوشگوار پرورش!" سے متعلق ورکشاپس اور کتابچے ہیں۔ معلومات کے لیے مہربانی کرکے ہمارے نگہداشت صحت کے عملہ سے رابطہ کریں۔