غير فعال شدہ پوليووائرس ويکسين(IPV)
پوليو مائلائٹس
پوليو مائلائٹس پوليو وائرس کی تين اقسام ( 1 ،2 ، اور 3) ميں سے ايک کی وجہ سے ہے . وائرس منہ کے راستے جسم ميں داخل ہوتا ہے اور آخر کار مرکزی اعصابی نظام پر حملہ کرتا ہے علامات ميں بخار، پٹهوں ميں شديد درد، گردن اور کمر ميں اکڑاؤ، فالج ، یا حتیٰ کہ سانس ميں دشواری اورموت بهی شامل ہيں۔
غير فعال شدہ پوليووائرس ويکسين (IPV)
- ويکسين کيوں لگوائی جائے؟
پوليو ويکسين لگوانے سے پوليو مائلائٹس کے خلاف مؤثر طور پر حفاظت کی جا سکتی ہے ہانگ کانگ ميں،پوليو مائلائٹس ويکسين (PV ) معمول کے مطابق بچپن میں پولیو ویکسین تجویز کی جاتی ہے.
- ميرے بچے کو کب ويکسين لگوانی چاہیے؟
بہترين اور ديرپا تحفظ کے لیے، بچوں کو زندگی کے پہلے سال ميں (عمر کے 2، 4 اور 6 ماہ میں ( IPVکی 3خوراکيں لينی چاہيں۔ بچے کی عمر 18 ماہ ہوجانے پر IPV کی ايک بُوسٹر خوراک دی جائے گی ۔ دو دوسری بوسٹر خوراکيں پرائمری وَن اور پرائمری چھے کے طلباءکو دی جائيں گی ۔جن بچوں كو تجویز كردہ پولیو وائرس ویکسین کی خوراک نہیں ملی ہے حفاظتی ٹیکوں کی سیریز مکمل کرنے کے لیےIPV کی کافی خوراک حاصل کرنا چاہیے..
IPV کو دوسری ويکسينز کے ساته بيک وقت ديا جا سکتا ہے ۔
- بعض افراد کوIPV نہيں لينی چاہیے
- IPV کی گذشتہ خوراک يا اس کے اجزاء سے خطرناک الرجک رد عمل
- مخصوص اینٹی بائیوٹکس یا پریزرویٹوز سے شدید الرجک رد عمل
- خطرات كیا ہيں؟
بعض افراد کوIPV لينے کے بعد کوئی رد عمل نہيں ہوتا۔ کبهی کبهار ٹيکے والی جگہ کے ارد گرد ہلکا سا درد ہو سکتا ہے، ليکن يہ1 سے 2روز ميں بتدريج كم ہو جائے گی ۔
ااگر آپ کے کوئی استفسارات ہوں تو ہمارے محکمہ صحت كے زچہ وبچہ کے مرکزميں موجود ڈاکٹروں یا نرسوں سے رابطہ كریں
انگلش ورژن اور دیگر زبانوں كے ورژن میں كسی بھی قسم كے اختلاف كی صورت میں، انگلش ورژن كو حتمی مانا جائے گا ۔