ہیپاٹائٹس بی ویكسین

(Content revised 07/2017)

ہیپاٹائٹس بی

ہیپاٹائٹس بی جگر کے انفیکشن کی ایک قسم ہے جو كہ ہیپاٹائٹس بی کی وجہ سے ہوتا ہے. یہ خون اور جسم کے سیال سے منتقل ہوتا ہے. ایک ماں جو ایک ہیپاٹائٹس بی كی حامل ہے۔ اس كے بچے کو ولادت کے وقت پر یا اس کے ارد گرد وائرس منتقل ہونے كا زیادہ امكان ہوتا ہے ۔

شدید ہیپاٹائٹس کی علامات میں انتہائی تھکاوٹ، بھوک میں کمی، قے، اسہال اور جلد اور آنکھوں کی سفیدی كا بے رنگ ہو كر پیلا پڑ جانا شامل ہے ۔ شدید انفیکشن کی اکثریت مکمل طور پر حل ہو جاتی ہے ۔ تاہم، کچھ لوگ دائمی حامل بن سكتے ہیں، جنھیں بالآخر دائمی جگر کی بیماریاں ، جیسا كہ جگر کی سروسس اور جگر كا کینسر ہوسكتا ہے ۔

ہیپاٹائٹس بی ویكسین (HBV)

  1. eويکسين کيوں لگوائی جائے؟

    ہیپٹائٹس بی کا ٹیکہ (HBV) ہیپٹائٹس بی سے اور جگر کے کینسر جیسی اس کی پیچیدگیوں سے مؤثر طور پر حفاظت کرسکتا ہے ۔ ہانگ كانگ میں،HBV كو ہانگ كانگ میں بچپن كے معمول كے حفاظتی ٹیكوں كے پروگرام میں شامل كیا جاتا ہے ۔

  2. ميرے بچے کو ويکسين کب لگوانی چا ہیے ؟
  3. حمل کی مدت مکمل ہونے پر پیدا ہونے والے بچے

    معیاری ویكسینیشن كی اسكیم مندرجہ ذیل ہیں :

    ہیپٹائٹس بی سے غیر متاثرہ ماؤں سے پیدا ہونے والے بچے

    ہیپٹائٹس بی سے متاثرہ ماؤں سے پیدا ہونے والے بچے

    پیدائش کے بعد 24 گھنٹے کے اندر

    پیدائش کے بعد 24 گھنٹے کے اندر (ہیپٹائٹس بی امیونوگلوبولین کے ساتھ (

    پیدائش کے وقت دی جانے والی خوراک/پہلی

    1 ماہ كی عمر

    دوسری خوراک

    6 ماہ كی عمر

    تیسری خوراک

    بہترین اور مستقل تحفظ حاصل کرنے کے لیے، بچوں کو HBV کی سبھی تینوں خوراکیں لینی چاہیے۔ HBV کو دیگر اقسام كی ویكسینوں کے ساتھ دیا جاسکتا ہے۔


    حمل کی مدت پوری ہونے سے پہلے پیدا ہونے والے بچے
    ہیپٹائٹس بی سے متاثرہ ماؤں سے حمل کی مدت پوری ہونے سے پہلے پیدا ہونے والے سبھی بچوں کو پیدائش کے وقت ہیپٹائٹس بی امیونوگلوبولین کے ساتھ HBVکی ویكسین لگائی جانی چاہیے ۔ تاہم، اس خوراک کو ٹیکاکاری کی 3 خوراکوں کے نصاب میں شمار نہیں کیا جاسكتا ۔ اگر بچہ کی دیکھ بھال کرنے والا ماہر امراض اطفال اس خوراک کو ناجائز مانتا ہے تو آپ کے بچے کو پہلی جائز خوراک 4 ہفتے بعد دی جانی چاہیے ۔

    ہیپٹائٹس بی سے غیر متاثر ماؤں سے حمل کی مدت پوری ہونے سے پہلے پیدا ہونے والے سبھی بچے جن کا پیدائش کے وقت وزن 2 کلو یا زیادہ ہے، انہیں HBV کی پہلی خوراک پیدائش کے وقت دی جانی چاہیے ۔ حمل کی مدت پوری ہونے سے پہلے پیدا ہونے والے بچے جن کا وزن 2 کلو سے کم ہے، انہیں ان کا وزن 2 کلو یا ان کی عمر ایک ماہ ہوجانے پر، ان میں سے جو بھی پہلے آئے، HBV کی پہلی خوراک دی جانی چاہیے۔

    دیگر حالت
    جن بچوں کو اب تک ہیپٹائٹس بی ویكسینیشن کا مکمل نصاب موصول نہیں ہوا یا مكمل نہیں ہوا ہے ان كو اپنی صحت كی حفاظت كیلیے مكمل ہیپٹائٹس بی ویكسینیشن لگوانی چاہیے یا مكمل كروانی چاہیے۔

  4. درجہ ذیل افراد كوHBV نہیں لگوانی چاہیے
    • (بیكنگ بریڈ کے لیے) خمیر سے شدید الرجیائی رد عمل ہونا
    • HBV کی سابقہ خوراک سے شدید الرجیائی رد عمل ہونا
  5. ضمنی اثرات كیا ہيں ؟
    • HBV ہلکی ویكسین ہے اور عام طور پر وہ شدید منفی رد عمل کا سبب نہیں بنتا ہے ۔ بسا اوقات ویكسین لگنے کی جگہ کے ارد گرد ہلکی جلن ہوسکتی ہے، لیکن 1-2 دنوں میں یہ بتدریج كم ہو جائےگی ۔

اگر آپ کے کوئی استفسارات ہوں، تو برائے مہربانی محکمہ صحتکے زچہ وبچہ صحت كے مراكز سےرابطہ كریں۔

انگلش ورژن اور دیگر زبانوں كے ورژن میں كسی بھی قسم كے اختلاف كی صورت میں، انگلش ورژن كو حتمی مانا جائے گا ۔