خنّاق اور تشنج(DT) کی ويکسين
خنّاق
خناق بیكٹیریا سے پيدا ہوتا ہے. متاثرہ اشخاص کو بخار، گلے ميں خاکستری مائل جهلی کے ٹکڑوں کے ساتھ گلے کی خراش اور سانس ميں دشواری ہوسكتی ہے. خطر ناک صورتوں ميں، اس سے سانس کے راستے ميں ركاوٹ، قلب کی بندش ، نس كا پھٹنا يا حتی کہ موت بهی واقع ہو سکتی ہے. يہ بيماری کيريئر یا مریض کے ساتھ رابطے سے پهيل سکتی ہے. کم عام صورتوں ميں، کسی شخص کو متاثرہ اشخاص کی رطوبتوں سے گندی ہونے والی اشياء کے ساتھ رابطے ميں آنے سے يہ بيماری لگ سکتی ہے.
تشنج
تشنج ان بیكٹیریا سے پيدا ہوتا ہے جو جلد کےٹوٹے ہوئے حصےسے جسم ميں داخل ہوجاتےہيںاورايک زہر پيدا کرتے ہيں جو اعصابی نظام پر حملہ کرتا ہے. اس سے جسم ميں دردناک اکڑاؤ پيدا ہو سکتا ہے اور جبڑے اس طرح مقفل ہو سکتے ہيں، کہ متاثرہ شخص اپنا منہ نہيں کهول سکتا/سکتی يا کوئی چيز نگل نہيں سکتا/سکتی. جب تشنج سانس لينے ميں مدد دينے والے پٹهوں کو متاثر کرتا ہے تو مريض کی موت بہت جلد واقع ہو سکتی ہے.
خنّاق اور تشنج(DT) کی ويکسين
- ويکسين کيوں لگوائی جائے؟
- B ميرے بچے کو ويکسين کب لگوانی چاہیے ؟
- درجہ ذیلافراد کو DT ويکسين نہيں لينی چاہئے
- ويکسين کے اجزاء ميں سے کسی ايک سے يا ويکسين کی ايک سابقہ DT كی خوراک سے شدید الرجک رد عمل
- مخصوص پریزرویٹوز سے شدید الرجک رد عمل
- ذیلی خطرات کون کون سے ہيں؟
- زيادہ تر لوگوں کوDT ويکسين لگوانے کے بعد کوئی سنگين رد عمل نہيں ہوتا. کبهی کبهار ہلکا سا بخار (عموماً ويکسين لگوانے کے بعد 3 روز کے اندر) ہوتا ہے يا ٹيکے والی جگہ كے گرد ہلکی سی سوجن ہو سکتی ہے. والدين علامات کو رفع کرنے کے لئے دافع بخار دوا استعمال کر سکتے ہيں
- اگر ويکسين لگوانے کے بعد بچے/ بچی کو سانس لينے ميں دشواری ہو، يا کوما ہو جائے ( ْجو انتہائی شاذو نادر ہے) ، تو براہ مہربانی اسے سنبهالنے کے لئے فوری طور پر ہسپتالوں کے محکمہ حادثات و ايمرجينسی ميں لے جائيں
DT ويکسين مندرجہ بالا 2 بيماريوں سے مؤثر طور پر بچاتی ہے. ہانگ کانگ ميں بچپن ميں معمول كے حفاظتی ٹيکے لگانے کے لئے خنّاق، تشنج، یك خلوی كالی كھانسی اور غير فعال شدہ پولیو وائرس ويکسينDTaP-IPV)ويکسين( تجویزکی جاتی ہے. تاہم جو بچےپرٹوسس پر مشتمل ويکسين نہيں لے سکتے، انہيں DTويکسين لگانی چاہیے .
ايک اچها اور ديرپا تحفظ حاصل کرنے کے لئے، ايک بچے کو زندگی کے پہلے سال ميںDT ويکسين کی 3 خوراکيں لينی چاہئيں) 2,4 اور6 ماہكی عمر ميں( ، اوراٹھارہ ماہ کے بعد ايکدوسری بُوسٹر ڈوز دينی چاہئے. پرائمری وَن اور پرائمری چھ کے طلباء کو دو دوسری بُوسٹر ڈوز دی جائيں گی. DTويکسين کو دوسری ويکسينوں کے ساتھ بيک وقت ديا جا سکتاہے.
اگر آپ کے کوئی استفسارات ہوں تو برائے مہربانی محکمہ صحت ميں زچہ وبچہ كے مرکز سے رابطہ كریں
انگلش ورژن اور دیگر زبانوں كے ورژن میں كسی بھی قسم كے اختلاف كی صورت میں، انگلش ورژن كو حتمی مانا جائے گا ۔