کیا آپ کا بچہ گھر میں محفوظ ہے؟

(واد کا اعادہ کیا گیا 12/2019 میں)

بچپن میں گھر میں چوٹ لگنا عام بات ہے۔ بچوں کے رہائشی ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائے جانے والے احتیاطی اقدامات میں والدین کا اہم کردار ہوتا ہے۔

یہ چیک لسٹ اس بات کو جاننے کے لئے مکمل کریں کہ آیا آپ کے گھر کا ماحول چائلڈ پروف ہے۔

کیا آپ کا بچہ گھر میں محفوظ ہے؟

  1. کیا آپ نے کبھی اپنے بچے کو گھر میں تنہا یا بڑے بچوں کی دیکھ ریکھ میں چھوڑا ہے؟

    ہاں/نہیں

  2. کیا آپ کے پاس گھر میں ابتدائی طبی امداد کی کٹ ہے؟

    ہاں/نہیں

  3. کیا آپ کو ابتدائی طبی امداد کے بارے میں پتہ ہے؟

    ہاں/نہیں

کمرہ

(9-1 تک کے سوالات خاص طور پر ابتدائی 6 مہینوں میں بچوں کے لئے اہم ہیں)

  1. کیا آپ نے اپنے بچے کو سونے کے لئے پیٹھ پر رکھا ہے؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  2. کیا آپ نے اپنے بچے کو سونے کے لئے کبھی نرم اور ملائم چیزوں پر رکھا ہے جیسے لحاف، نرم تکیہ، بھیڑ کی چمڑی یا پھلیوں کی تھیلی؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  3. کیا آپ نے اس جگہ جہاں آپ کا بچہ سوتا ہے (بستروں کے علاوہ) دیگر چیزیں رکھی ہیں؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  4. کیا آپ کا بچہ چارپائی پر سوتا ہے؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  5. اگر آپ اسی بستر پر اپنے بچے کے ساتھ سوتی ہیں تو، کیا آپ کے بچے کے پاس اپنا کمبل ہے؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  6. اگر کوئی اسی بستر پر بچے کے ساتھ سوتا ہے، تو کیا وہ بہت تھکا ہوا ہے، یا شراب یا منشیات لئے ہوئے ہے؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  7. کیا آپ اپنے بچے کے ساتھ صوفہ پر سوئی ہیں؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  8. کیا آپ کا بچہ سونے کے وقت ہلکے اور آرام دہ لباس پہنتا ہے؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  9. کیا وہ کمرہ جہاں آپ کا بچہ سوتا ہے آرام دہ درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ اچھی طرح ہوا دار ہے؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  10. کیا بچے کی چارپائی کے عمودی سلاخوں کے درمیان فاصلہ 6 سینٹی میٹر (2.5 انچ) سے کم ہے؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  11. کیا گدا بغیر کسی خلا کے بچے کی چارپائی کی سائز پر فٹ ہوجاتا ہے؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  12. کیا چارپائی کے ریلس کی اونچائی آپ کے بچے کی اونچائی سے 3/4 گنا کم ہے؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  13. کیا آپ نے کبھی بچے کو صوفہ یا بستر پر گارڈز کے بغیر تنہا چھوڑ دیا ہے (تھوڑی دیر کے لئے ہی سہی)؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  14. کیا بستر کے قریب کوئی رسی لٹک رہی ہے؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  15. کیا بنک بیڈ پر کوئی محفوظ سیڑھی ہے؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  16. کیا بنک بیڈ اور دیوار کے درمیان کوئی فاصلہ ہے؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

رہنے کا کمرہ

  1. اپنے بچے کو اسٹرالر، بیبی واکر یا بچہ کرسی پر ڈالنے کے بعد، کیا آپ نے حفاظت کا پٹہ محفوظ کیا اور پہیے کو مقفل کیا؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  2. کیا آپ نے کارنر پروٹیکٹرز سے فرنیچر کی تیز دھاروں کو ڈھانپ دیا ہے؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  3. کیا آپ نے فولڈ ہونے والے فرنیچر کو کسی محفوظ جگہ پر مقفل کرکے رکھ دیا ہے؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  4. کیا ساکٹ حفاظتی کور سے ڈھکے ہوئے ہیں؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  5. کیا دروازے جب کھولے جاتے ہیں تو وہ اسٹاپرس یا میگنیٹس کے ساتھ ایک پوزیشن میں رہتے ہیں؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  6. کیا کسی بھی چیز کو اس طرح جمع کر دیا گیا ہے کہ آپ کا بچہ اوپر اونچا چڑھ سکتا ہے؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  7. کیا آپ نے ونڈو گارڈز لگایا ہے اور انہیں مقفل رکھا ہے؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  8. کیا آپ نے پردے کی ڈوریوں کو باندھ کر اپنے بچے کی پہنچ سے دور کردیا ہے؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  9. کیا آپ کے گھر کے میز یا دروازے نازک شیشے سے بنے ہوئے ہیں؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  10. کیا آپ نے ماچس اور لائٹر کو صحیح طریقے سے دور رکھا ہے؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

باورچی خانہ

  1. کیا آپ باورچی خانے میں کام کرتے وقت اپنے بچے کو پیٹھ یا سامنے والے حصے پر رکھتی ہیں؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  2. کیا تمام دھار دار اوزار آپ کے بچے کی پہنچ سے دور ہیں؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  3. کیا دوا ایسی جگہ پر رکھی ہوئی ہے جہاں آپ کا بچہ پہنچ سکتا ہے؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  4. کیا الیکٹرک کیتلی یا گرم پانی کا تھرمس آپ کے بچے کی پہنچ سے دور ہے؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  5. کیا آپ نے چھوٹے بچوں (خاص طور پر 3 سال سے کم عمر) کو داخل ہونے سے روکنے کے لئے باورچی خانہ کے دروازے پر دروازہ لگایا ہے؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  6. کیا چولہے پر کھانا پکانے کے برتنوں کے ہینڈل اندر کی طرف مڑے ہوئے ہیں؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  7. کیا آپ ڈٹرجنٹ اور دیگر کیمیائی مادے کا ذخیرہ کرنے کے لئے پینے کی بوتلوں کو دوبارہ استعمال کرتی ہیں؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  8. کیا آپ نے ڈٹرجنٹ کو الماریوں میں ایسی جگہ محفوظ یا مقفل کر دیا ہے جہاں آپ کا بچہ نہیں پہنچ سکتا؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

غسل خانہ

  1. کیا آپ بچے کو نہلانے کے لئے بیبی باتھ بیسن کا استعمال کرتے ہیں؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  2. کیا آپ نے اپنے بچے کو باتھ میں کبھی تنہا چھوڑا ہے (یہاں تک کہ تھوڑی دیر کے لئے بھی)

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  3. اپنے بچے کو نہلانے کی تیاری کرتے وقت، کیا آپ گرم پانی سے پہلے ٹھنڈا پانی ڈالتی ہیں اور اپنی کہنی سے پانی کا درجہ حرارت جانچتی ہیں؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  4. کیا آپ باتھ ٹب میں پھسلنے سے روکنے والی چٹائی ڈالتی ہیں؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  5. کیا آپ کے غسل خانے کا فرش ہمیشہ خشک رہتا ہے؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  6. کیا آپ کے غسل خانے کا دروازہ ہمیشہ بند رہتا ہے؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

  7. کیا آپ نے آس پاس پانی سے بھرا برتن چھوڑ دیا ہے؟

    ہاں/نہیں/قابل اطلاق نہیں

آپ نے یہ سوالنامہ مکمل کر لیا ہے۔ براہ کرم اپنے جوابات دیکھیں۔

کیا آپ کا بچہ گھر میں محفوظ ہے؟ ہ=ہاں ن=نہیں
1.ن 2.ہ 3.ہ

کمرہ
1.ہ 2.ن 3.ن 4.ہ 5.ہ 6.ن 7.ن 8.ہ 9.ہ 10.ہ 11.ہ 12.ن 13.ن 14.ن 15.ہ 16.ن

رہنے کا کمرہ
1.ہ 2.ہ 3.ہ 4.ہ 5.ہ 6.ن 7.ہ 8.ہ 9.ن 10.ہ

باورچی خانہ
1.ن 2.ہ 3.ن 4.ہ 5.ہ 6.ہ 7.ن 8.ہ

غسل خانہ
1.ہ 2.ن 3.ہ 4.ہ 5.ہ 6.ہ 7.ن

اگر آپ کے جوابات اوپر جیسے ہی ہیں تو، مبارک ہو! آپ نے اپنے بچے کو محفوظ ماحول فراہم کیا ہے۔

اگر آپ کا کوئی جواب ’قابل اطلاق نہیں ہے‘ میں سے ہے تو، آپ کو پھر بھی حالات کو ملحوظ رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ مستقبل میں پیش آسکتے ہیں۔

اگر آپ کا کوئی جواب مذکورہ بالا جوابات سے مختلف ہے تو، براہ کرم اپنے بچے کے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ حالات میں بہتری لائیں۔