اپنے بچے سے پیار کریں، چوٹوں سے بچائیں (1-3 سال)

(مواد پر نظرثانی کی گئی 06/2020 میں HTML)

کیا آپ کا چھوٹا بچہ محفوظ ہے؟

  • چوٹ بچوں کے لئے جان لیوا ہے۔ ہر سال چوٹ کی وجہ سے بہت سے بچے ہلاک یا معذور ہو جاتے ہیں۔ اپنے بچے کو چوٹ سے محفوظ رکھنے کے لئے، اس کے برتاؤ سے آگاہ رہیں اور تمام ممکنہ خطرات کو دور کر دیں۔
  • 5 سال یا اس سے کم عمر کے بچے خطرناک چیزوں کو نہیں سمجھ سکتے اور نہ ہی ان کو یاد رکھ سکتے ہیں۔ والدین کو اپنے بچوں کی صلاحیت کا ضرورت سے زیادہ تخمینہ نہیں لگانا چاہئے۔
  • اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 0 سے 5 سال کی عمر کے بچوں کے لئے گھر چوٹ کی سب سے عام جگہ ہے۔

1 سے 3 سال کی عمر کے بچوں میں عام چوٹیں:

  • چھوٹے بچے متجسس، معصوم، سرکش اور متحرک ہوتے ہیں۔ وہ نئے افق کو تلاش کرنا پسند کرتے ہیں۔ چلنے پھرنے، چڑھنے یا دوڑنے کے قابل ہونے کی وجہ سے، وہ ہر جگہ دلچسپ چیزوں کی تلاش کرتے ہیں۔ وہ اپنے ہاتھوں سے دریافت کرنا چاہتے ہیں اور چیزوں کو اپنے منہ میں ڈالتے ہیں۔
  • فعال نشوونما اور ترقی کے اس مرحلے میں، ہر جگہ چھپے ہوئے جال ہیں۔ عام زخموں میں گرنا، گھٹن اور انگلی کی چوٹیں شامل ہیں۔
  • چوٹ کے بعد فورا طبی مشورے کریں۔

عام چوٹیں اور بچاؤ کی تدابیر:

  1. گرنا
    • اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر ہمیشہ نگاہ رکھیں۔ انہیں کسی بڑے کی صحبت کے بغیر سونے کے کمرے یا دیگر مقامات پر کھیلنے نہ دیں۔
    • بچوں کو گرنے سے روکنے کے لئے، برآمدے کے آس پاس ونڈو گارڈز اور باڑ یا تار میش لگائیں۔

    چڑھنے پر بچے گر سکتے ہیں یا فرنیچر سے ٹکرا سکتے ہیں۔

  2. گھٹن
    • بچوں کو سر کے بل پھسلنے سے روکنے کے لئے خالی پلاسٹک کے تھیلے کو ترتیب سے رکھیں یا مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائیں، کیوں کہ اس سے دم گھٹ سکتا ہے۔
    • فولڈ کرنے کے قابل فرنیچر جیسے کرسیاں اور ٹیبلز کو محفوظ طریقے سے ترتیب وار رکھیں۔
    • پردے کی ڈوریں استعمال کرنے سے گریز کریں۔ اگر آپ کو استعمال ہی کرنا ہے تو انہیں جھولنے نہ دیں۔ ان کو باندھیں تاکہ بچے ان کے ساتھ کھیل نہ سکیں۔

    گھٹن سے بچنے کے لئے ڈوریں اور پلاسٹک کے تھیلے دور رکھیں

  3. انگلی کی چوٹ
    • دروازہ کھولتے یا بند کرتے وقت بچوں سے آگاہ رہیں تاکہ ان کی انگلیاں دبنے سے محفوظ رہیں۔
    • میگنیٹ کے ساتھ دروازے کو نصب کریں یا فنگر پنچ گارڈز استعمال کریں تاکہ دروازے جزوی طور پر بند رہیں۔
    • بچوں کو ادھر ادھر بھاگنے نہ دیں۔ نیز بچوں کو دروازے، الماری یا دراز کھولنے یا بند کرنے سے منع کریں۔ بچوں کو دروازے کھولنے سے روکنے کے لئے الماریوں پر حفاظتی تالے لگائیں۔.

نتیجہ:

  • زیادہ تر چوٹیں روکنے کے قابل ہیں۔ لہذا، والدین کو چوکنا رہنا چاہئے اور طفلی نشوونما کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہئے تاکہ مناسب حفاظتی تدابیر اختیار کی جا سکیں۔
  • والدین کو ہر وقت بچوں کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنی چاہئے۔ انہیں کبھی بھی گھر میں تنہا نہ چھوڑیں اور نہ ہی کسی بڑے بچے کی دیکھ بھال میں رکھیں۔

جن والدین کو کبھی کبھی بچوں کے نگہداشت کی خدمات کی ضرورت ہوتی ہے وہ اوکیزنل چائلڈ کیئر سروس، میوچوئل ہیلپ چائلڈ کیئر سنٹرز یا شوشل ویلفیر ڈیپارٹمنٹ کے نیبرہوڈ سپورٹ چائلڈ کیئر پروجیکٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔ معلومات یا استفسار کے لئے، براہ کرم سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ www.swd.gov.hk پر جائیں یا 28352016 پر اس کے چائلڈ کیئر سینٹرز ایڈوائزری انسپیکٹوریٹ سے رابطہ کریں۔.

مزید معلومات کے لئے، براہ کرم محکمہ صحت کے درج ذیل نمبر پر کال کریں:

24 گھنٹے معلومات کے لئے رابطہ کریں (فیملی ہیلتھ سروس) 2112 9900
ہیلتھ ایجوکیشن انفولائن 2833 0111

یا مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر جائیں:

فیملی ہیلتھ سروس، محکمہ صحت www.fhs.gov.hk
مرکز برائے حفظان صحت، محکمہ صحت www.chp.gov.hk
ہانگ کانگ چائلڈ ہیلتھ فاؤنڈیشن www.childhealthhongkong.com
ہانگ کانگ چائلڈ ہوڈ انجوری پریوینشن اینڈ ریسرچ ایسوسی ایشن childinjury.hkuhealth.com