والدین کے لئے اشارے، کیا بچہ آپ کو سن سکتا ہے؟
یہاں کچھ عام علامات کی ایک فہرست ہے جسے آپ پہلے سال کے بچے کے لئے دیکھ سکتے ہیں:
پیدائش کے فورا بعد
آپ کے بچے کو اچانک تیز آواز جیسے ہاتھ کی تال یا دروازے کی ٹکر سے چونک جانا چاہئے اور اسے ایسی ہی آوازوں کے لئے پلک جھپکانا چاہئے یا کشادہ طور پر اپنی آنکھیں کھولنی چاہئے۔
ہاں □ نہیں □
1 مہینہ تک
آپ کے بچے کو اچانک لمبی آوازوں جیسے ویکیوم کلینر کے شور کو محسوس کرنا شروع کر دینا چاہئے اور اسے ٹھہرنا چاہئے اور دوبارہ شروع ہونے پر ان آوازوں کو سننا چاہئے۔
ہاں □ نہیں □
4 مہینے تک
جب وہ آپ کو نہ دیکھ سکے تب بھی اسے آپ کی آواز سے خاموش ہونا چاہئے یا مسکرانا چاہئے۔ اگر آپ پیچھے سے آئیں اور سائڈ سے اس سے بات کریں تو وہ اپنا سر یا آنکھیں بھی آپ کی طرف موڑ سکتا ہے۔
ہاں □ نہیں □
7 مہینے تک
اسے فوری طور پر کمرے میں آپ کی آواز کی طرف متوجہ ہونا چاہئے یا اگر وہ دوسری چیزوں میں مشغول نہیں ہے تو کسی طرف سے ہونے والے پرسکون شور کی طرف بھی متوجہ ہونا چاہئے۔
ہاں □ نہیں □
9 مہینے تک
اسے روزمرہ کی واقف آوازوں کو دھیان سے سننی چاہئے اور نہایت پرسکون آوازوں کو تلاش کرنا چاہئے۔ اسے بلند آواز اور خوش آہنگی سے بولنے میں بھی خوشی کا اظہار کرنا چاہئے۔
ہاں □ نہیں □
12 مہینے تک
اسے اپنے نام اور دوسرے واقف الفاظ کے متعلق کچھ ردعمل کا اظہار کرنا چاہئے۔ جب آپ 'نہیں' اور 'الوداع' کہتے ہیں تب بھی وہ جواب دے سکتا ہے یہاں تک کہ جب وہ ساتھ ہونے کا کوئی اشارہ بھی نہیں دیکھ سکتا۔
ہاں □ نہیں □
اگر آپ کو شبہ ہے کہ آپ کا بچہ حسب معمول نہیں سن رہا ہے، یا تو آپ مذکورہ آئٹمز میں 'ہاں' کا جواب نہیں دے سکتے ہیں یا کسی اور وجوہات کی بنا پر، تو براہ کرم اپنی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں سے مشورہ کریں۔
پروفیسر بیری میک کارمک (Barry McCormick)، کوئینز میڈیکل سینٹر، یونیورسٹی ہاسپیٹل، نوٹنگھم، برطانیہ کی اجازت سے "کیا آپ کا بچہ آپ کو سن سکتا ہے؟" مضمون سے دوبارہ تیار کیا گیا