بچے کو بولنے دیں - والدین-بچے کے درمیان بات چیت سے متعلق نصیحتیں
والدین-بچے کے درمیان بات چیت سے متعلق نصیحتیں
(دو سال سے کم عمر کے بچوں کے والدین کے لئے)
بچے پیدا ہوتے ہیں تاکہ دوسروں سے بات چیت کرکے لطف اندوز ہو سکیں۔ بات کرنے سے پہلے، وہ بالفعل مختلف غیر لفظی ذرائع (چہرے کے تاثرات، جسم کی نقل و حرکت اور آواز وغیرہ) کے ذریعے اپنی ضروریات اور ترجیحات کا اظہار کر تے ہیں۔ یہ "والدین-بچے کے درمیان بات چیت کے لئے نصیحتوں" کا حقائق نامہ اور "بچے کو بولنے دیں" کا ویڈیو والدین اور بچوں کے مابین بات چیت کی مؤثر صلاحیتوں کو سمجھنے اور ان سے آراستہ ہونے میں مدد کرنے کے مقصد کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
*یہ حقائق نامہ ’بچے کو بولنے دیں‘ کے ویڈیو کو مکمل کرتا ہے اور والدین اور بچوں کے درمیان موثر بات چیت کی مکمل تفہیم کے لئے ان کو ایک ساتھ دیکھنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ آپ فیملی ہیلتھ سروس، محکمہ صحت کی ویب سائٹ پر جاکر اس ویڈیو کو حاصل کر سکتے ہیں www.fhs.gov.hk یا مرکز برائے زچگی اور بچوں کی صحت کے ڈاکٹروں اور نرسوں سے ڈی وی ڈی لے سکتے ہیں۔
والدین۔بچے کے درمیان موثر بات چیت کیا ہے؟
جب ہم اپنے بچوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں تو، ہم اپنے خیالات یا ان احکامات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں جو ہم بچوں کو ان کے جوابات یا مفادات میں شامل ہوئے بغیر دیتے ہیں۔ اس طرح کی "یک طرفہ بات چیت"، مثلا "آپ کو کڑا یہاں رکھنا چاہئے" یا "بال یہاں لایئے"، کا جواب دینا بچوں کے لئے مشکل ہے، اور اس سے بات چیت میں ان کی دلچسپی بھی نہیں بڑھتی ہے۔
والدین۔بچے کے درمیان موثر بات چیت دو طرفہ اور تفاعلی ہونا چاہئے جس میں والدین اور بچہ دونوں حصے لیتے ہیں اور اس عمل سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ جب آپ اپنے بچے کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں تو، آپ اس کے چہرے کے تاثرات، آوازوں اور اشاروں کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ ان غیر لفظی تاثرات کے معانی کا اندازہ لگانے کی کوشش کریں اور اسی کے مطابق جواب دیں۔ اس طرح، آپ کے بچے کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ اسے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں اور وہ بدلے میں دلچسپی ظاہر کرے گا اور آپ کو جواب دے گا۔
والدین-بچے کے مابین بات چیت تب ہوتی ہے جب آپ اپنے بچے کے ساتھ کھیلتے ہیں یا جب وہ آپ سے اپنی ضروریات کا اظہار کرتا ہے۔ کھیل بچوں کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ تفریح بخش ہے اور مواصلات کے مواقع پیدا کرتا ہے۔ اس خوشگوار ماحول میں، بچے آپ کے ساتھ دریافت کرنے اور سیکھنے میں خوشی محسوس کریں گے۔ آپ اس کو ضروریات کے اظہار کا طریقہ سکھانے کے لئے وقت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
والدین۔بچے کے درمیان بات چیت کے لئے تیاری کیسے کریں؟
ہر بچہ انوکھا ہوتا ہے اور ان کی ترقی کی رفتار مختلف ہوتی ہے۔ آپ کو اس کی ترقی، مزاج اور مفادات کے مرحلے اور رفتار کے مطابق کھیل کی سرگرمیوں کا انتخاب کرنا چاہئے۔ ایسے کھیل جو آپ کے بچے کے لئے یا تو بہت مشکل ہیں یا بہت آسان ہیں ان میں حصہ لینے کے لئے اس کی دلچسپی کم کر دیں گے اور اس سے سیکھنے کا موقع چھین لیں گے۔
بچوں کی نشوونما سے متعلق مزید معلومات کے لئے، براہ کرم فیملی ہیلتھ سروس، محکمہ صحت کے ذریعہ شائع شدہ کتابچے کی "چائلڈ ڈویلپمنٹ" اور "پیرنٹنگ" سیریز پڑھیں۔
- اچھا لگنا
جب آپ کو اچھا محسوس ہو رہا ہو تو، آپ صبر کے ساتھ کھیل کے دوران اپنے بچے کے سلوک کا مشاہدہ کریں اور مناسب جواب دیں، تاکہ والدین۔بچے کے درمیان مؤثر بات چیت حاصل ہو سکے۔ جب آپ تھکے ہوں یا خراب موڈ میں ہوں تو خود کو اپنے بچے کے ساتھ کھیلنے پر مجبور نہ کریں۔ اس کے بجائے، اپنے بچے کے ساتھ کھیلنے سے پہلے آرام کریں اور دل بہلائیں تاکہ آپ اس میں پائی جانے والی تفریح سے محروم نہ ہوں۔
- اپنے بچے کی خصوصیات کو سمجھنا
- وقت اور مقام
جب تک آپ کا بچہ زیادہ تھکا ہوا یا بیمار نہ ہو، آپ اپنے رابطے میں آنے والے روزمرہ کے حالات کا استعمال کرکے کسی بھی وقت اپنے بچے کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں اور کھیل سکتے ہیں۔
والدین۔بچے کے درمیان بات چیت کے لئے مؤثر مہارتیں
مندرجہ بالا تیاری کے ساتھ، جب آپ مندرجہ ذیل مہارتوں کا استعمال کرتے ہوں تو والدین۔بچے کے درمیان بات چیت بہت آسان ہوجائے گی۔
- آمنے سامنے
"آمنے سامنے" بات چیت کو آسان بناتا ہے۔ اس سے آپ اپنے بچے کے سلوک کا مشاہدہ کر سکتے ہیں جب کہ وہ آپ کے چہرے کے تاثرات کو واضح طور پر دیکھ سکتا ہے۔ آپ خود کو اپنے بچے کی اونچائی تک ایڈجسٹ کرنے کے لئے پالتی مار کر نیچے یا فرش پر بیٹھ سکتے ہیں۔
- بچے کو برتری حاصل کرنے دیں
بات چیت کے دوران بچے کو برتری دینے سے اس کے بات چیت کے ارادے میں اضافہ ہوگا۔ وہ آپ کے ساتھ دریافت کرنے اور سیکھنے میں خوش ہوگا۔ اولا آپ مشاہدہ کر سکتے ہیں کہ بچہ کس چیز میں دلچسپی رکھتا ہے یا کس چیز کے ساتھ کھیلتا ہے، پھر اس کی دلچسپی پر عمل کریں اور اس کا ساتھی بنیں۔
اگر آپ کا بچہ آپ کی منتخب کردہ سرگرمی میں دلچسپی ظاہر نہیں کرتا ہے تو، زبردستی نہ کریں ورنہ وہ غصہ ہو سکتا ہے۔
مثال: ماں اپنی بیٹی کے ساتھ پلاسٹک کے کڑے بجانا چاہتی تھی، لیکن بچہ گیندوں کو پھینکنے میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے۔ لہذا ماں اسکی دلچسپی کی رِعایت کرتی ہے اور اس کے ساتھ گیندیں پھینکتی ہے۔ اسی کے ساتھ، وہ اس کے عمل کو بیان کرتی ہے اور اسے متعلقہ الفاظ سکھاتی ہے۔
- سامنے دکھنے والی چیزوں کے بارے میں بات کرنا
بچوں کو سامنے دکھنے والی چیزوں کے بارے میں بتانے سے انہیں چیزوں اور واقعات کو زیادہ سے زیادہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے، اور ان کی زبان کی نشوونما میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ صورتحال اور بچوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے، آپ اشیاء یا اس سے متعلق حرکات کو بیان کرنے کے لئے آسان الفاظ کے ساتھ حرکات بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ الفاظ کو متعارف کرانے کے لئے آسان جملے استعمال کریں جیسے اشیاء کے نام، ان کی خصوصیات یا بچوں کے کام، تاکہ وہ آسانی سے معانی سمجھ سکیں۔
بات کرتے وقت وقفے کا دھیان رکھیں۔ اس سے بچے کو جواب دینے اور اس میں حصہ لینے کا موقع ملے گا جو اس کے لئے اپنے آپ کو ظاہر کرنے کا موقع بڑھاتا ہے۔
مثال: جب والد اپنے بیٹے کے ساتھ کھیل رہا ہو، تو وہ بیٹے سے صورتحال کو آسان الفاظ میں بیان کرتا ہے۔ جب وہ بطخ کی شکل کا کڑا اپنے بیٹے کے حوالے کرتا ہے تو کہتا ہے "ڈکی"، "اسے پھینک دو"، اور اس کی خصوصیات بیان کرتا ہے، مثلا "یہاں ایک سوراخ ہے!"
- زیادہ سے زیادہ جواب دیں اور قدرشناش بنیں
بچے کی اپنے آپ کو اظہار کرنے کی کوششوں کی تعریف کریں اور جواب دیں۔ اس کی وجہ سے اس کو آپ کے ساتھ بات چیت میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ اپنے اظہار خیال میں حوصلہ ملتا ہے۔ جب بچہ آواز یا اشاروں سے اظہار خیال کرتا ہے تو، آپ اس کے اعمال کی نقالی کر سکتے ہیں اور اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس کا مطلب کیا ہے۔ اسی کے ساتھ، اس کے اعمال کو آسان الفاظ میں بیان کرکے جواب دیں۔ اس کی کوششوں کی تعریف کریں۔
مثال: والد اپنے بیٹے کے ساتھ پلاسٹک کے کڑے کھیل رہا ہے۔ وہ بچے کی شرکت کی تعریف کرتا ہے۔ جب بچہ اپنی آوازوں سے بے چینی کا مظاہرہ کرتا ہے تو، والد اندازہ لگا لیتا ہے کہ اسے اب کوئی دلچسپی نہیں ہے اور جواب دیتا ہے، "آپ یہ نہیں چاہتے ہو؟ اس کو کھیلنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟
معقول توقعات رکھنا
بچے کی پرورش خوشی اور چیلنجوں سے بھری ہوتی ہے۔ ہر بچے کی نشوونما کی مختلف رفتار اور طاقت ہوتی ہے۔ ممکن ہے کہ وہ نشوونما کے بعض میدان میں کچھ مہارت پہلے حاصل کر سکے جبکہ دوسرے میدان میں بعد میں۔
والدین کو یہ بات سمجھنے اور قبول کرنے کی ضرورت ہے کہ ان کے بچوں کی نشوونما میں انفرادی اختلافات پائے جائیں گے۔ کبھی کبھی، اگرچہ آپ نے بات چیت کی مؤثر صلاحیتوں کا استعمال کیا ہے، لیکن اس کی کارکردگی شاید آپ کی توقع کے مطابق نمایاں بہتری نہیں دکھا سکے گی۔ جب آپ سیکھنے میں اس کی رفتار کو دیکھ سکتے ہیں اور صبر کے ساتھ اس کی رہنمائی کر سکتے ہیں تو، آپ کو آرام دہ ماحول میں خوشی سے اپنے بچے کی نشوونما کرتے ہوئے خوشی ہوگی۔
اگر آپ کے پاس اپنے بچے کی نشوونما سے متعلق کسی قسم کے سوالات ہیں، تو براہ کرم مرکز برائے زچگی اور بچوں کی صحت یا دیگر ہیلتھ کیئر پیشہ ور افراد سے رابطہ کریں۔
فیملی ہیلتھ سروس، محکمہ صحت، 24 گھنٹے معلومات کے لئے ٹیلی فون نمبر:
9900 2112
فیملی ہیلتھ سروس، محکمہ صحت کی ویب سائٹ: www.fhs.gov.hk
بچوں کی تشخیصی سروس، محکمہ صحت کی ویب سائٹ: www.dhcas.gov.hk