ملازم کا رہنما کتابچہ -بریسٹ فیڈنگ دوستانہ جائے کار قائم کرنا

(Content revised 06/2017)

چھاتی سے دودھ پلانے اور کام کو یکجا کرنا

ماں کا دودھ غذائیت ہے اور بیماریوں کو روکنے کے لئے اینٹی باڈیز اور مدافعتی خلیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ فارمولہ دودھ کے مقابلے میں بچوں اور چھوٹے بچوں کے لئے کہیں زیادہ فائدہ مند ہے۔ بریسٹ فیڈنگ سے ماؤں کو بھی چھاتی اور رحم کے کینسر کا خطرہ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن چھ ماہ تک بچوں کے لئے خصوصی طور پر بریسٹ فیڈنگ تجویز کرتی ہے اور ان کے دو سال یا اس سے زیادہ کا ہونے تک بچوں کے لئے بریسٹ فیڈنگ کے ساتھ آہستہ آہستہ مناسب ٹھوس خوراک فراہم کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ہانگ کانگ میں خاندانوں کے درمیان بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے بڑھ کر شعور اور محکمہ صحت کی طرف سے معاون اقدامات کو لاگو کرنے سے، ماؤں کی طرف سے نومولود بچوں کو چھاتی سے دودھ پلانے کی تعداد ایک دہائی پہلے 66% سے بڑھ کر 2014 میں 86% ہو گئی ہے۔ 1 تاہم، مقامی مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ ڈلیوری کے بعد پہلے تین ماہ میں ماؤں کی طرف سے دودھ پلانا چھوڑ دینے کی بنیادی وجہ ان کا "جائے کاز پر واپس لوٹنا" ہے۔ 2 کام کرنے والی بہت سے ماؤں نے تبصرہ کیا ہے کہ کام کرنے والی جگہ پر چھاتی سے دودھ نکالنا بھی ایک مشکل کام ہے یہاں تک کہ اگر وہ اپنے بچوں کو چھاتی کا دودھ پلانا جاری بھی رکھنا چاہتی ہیں۔3

1ہانگ کانگ میں موجود سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے تمام زچگی یونٹس سے محکمہ صحت کو موصول ہونے والی باقاعدگی سے رپورٹس۔

2ٹیرنٹ ایم ایٹ آل۔ ہانگ کانگ میں ماؤں کے مابین بریسٹ فیڈنگ اور دودھ چھڑانے کا طرزعمل: ایک ممکنہ مطالعہ۔ بی ایم سی حمل اور زچگی 2010 10:27.

3ٹیرنٹ ایم، ڈوگسن جے ای، سنگ ایس ایف: ہانگ کانگ میں بریسٹ فیڈنگ شروع کرنا اور اس کو برقرار رکھنا: نئی ماؤں کے تجربات پر تناظری اثرات۔ نرس ہیلتھ سائنس 2002, 4(4):189-199.

ایک "بریسٹ فیڈنگ دوستانہ جائے کار" کیا ہے؟

ایک "بریسٹ فیڈنگ دوستانہ جائے کار" وہ جگہ ہے جہاں ایک تنظیم یا انٹرپرائز بریسٹ فیڈنگ کرانے والی اپنی ملازمین کے لئے جائے کار پر مناسب اور سازگار ماحول فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کو چھاتی کا دودھ پلانا جاری رکھ سکیں۔ جائے کار پر مندرجہ ذیل تین اقدامات ہونے چاہئے:

  1. بچے کی پیدائش کے بعد کم از کم ایک سال تک دودھ سے متعلق وقفے، دودھ نکالنے کے لئے ایک آٹھ گھنٹے کی شفٹ کے دوران تقریباً دو 30 منٹ کے وقفے) کی اجازت دینا، اور اس کے بعد ایک لچکدار نقطہ نظر اپنانا۔
  2. رازداری کے ساتھ ایک جگہ، ایک مناسب کرسی، بریسٹ ملک پمپس کو منسلک کرنے کے لئے ایک میز اور بجلی کی ساکٹ فراہم کرنا؛ اور
  3. چھاتی کے دودھ کو ذخیرہ کرنے کے لئے ریفریجریٹر فراہم کرنا (ایک پینٹیری ریفریجریٹر سے بھی کام چلے گا)۔

تنظیموں یا اداروں کے لئے "بریسٹ فیڈنگ دوستانہ جائے کار" قائم کرنے سے کیا فوائد ہوں گے؟

تنظیموں اور اداروں کے لئے انسانی وسائل قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ صلاحیتوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور برقرار رکھنے کے لئے، بہت سے آجر مسابقتی تنخواہوں کے علاوہ بہت سے فوائد اور تربیتیں فراہم کرتے ہیں۔ کام کی جگہ پر ایک دوستانہ انداز میں ملازمین کے بریسٹ فیڈنگ کو جاری رکھنے کے انتخاب کو قبول کرنا، مروجہ فوائد میں سے ایک ہے جس کے آج کل معاشرے کے لئے فوائد ہیں۔ یہ خاندان-دوستانہ اقدامات، خواتین کے چھوڑ کر چلے جانے بشمول تجربہ کار ملازمین، میں کمی لا سکتا ہے۔ غیر ملکی مطالعات سے نشاندہی ہوتی ہے کہ بریسٹ فیڈ کرائےجانے والے بچے صحت مند ہوتے ہیں، والدین بیمار بچوں کی دیکھ بھال کرنے کے لئے کم چھٹیاں لیتے ہیں اور انہیں نسبتاً کم دباؤ کا سامنا ہوتا ہے۔4

آجر اور ملازم دونوں کے لئے فائدہ والی صورت حال کے علاوہ، "بریسٹ فیڈنگ دوستانہ جائے کار" اقدامات کا نفاذ شیرخوار اور چھوٹے بچوں کی دودھ کی مدت میں اضافہ کر سکتا ہے، جو مجموعی طور پر ہمارے معاشرے کی صحت کو فروغ دے گا اور نگہداشت صحت کے اخراجات میں کمی لائے گا۔

4ریاست متحدہ۔ صحت اور انسانی خدمات کا محکمہ۔ بریسٹ فیڈنگ کے لئے کاروباری مقدمہ۔ بریسٹ فیڈنگ دوستانہ کام کی جگہ تخلیق کرنے کے لئے اقدامات: کاروباری مینیجرز کے لئے۔ 2008.

عملی جامہ پہنانا

"بریسٹ فیڈنگ دوستانہ جائے کار" کے اقدامات کو لاگو کرنے میں لچکدار انتظامات اور بہتر مواصلات امر لازم ہیں۔ مکمل باہمی تفہیم اور ہم آہنگ تعاون کے لئے انتظامیہ، دودھ پلانی والی عملہ کی رکن اور دیگر شراکت داروں کے درمیان اچھی مواصلات کا ہونا ضروری ہے۔

  1. تحریری پالیسی تیار کریں

    "بریسٹ فیڈنگ دوستانہ جائے کار" پر ایک تحریری تنظیم کی پالیسی تیار کریں، جو انتظامیہ اور ملازمین کے مابین مواصلات کو بڑھائے گی اور جائے کار پر طرزعمل کو ہم آہنگ کرے گی۔ برائے مہربانی "پالیسی نمونہ" کا حوالہ لیں۔

  2. دودھ سے متعلق وقفے

    بریسٹ فیڈنگ بچے کو فیڈ کرنے کا قدرتی طریقہ ہے۔ بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (ILO)5 کے معاہدے کی روح کے مطابق ایک دودھ پلانے کے وقفے کو کام کے اوقات میں شامل کیا جائے گا اور اس کے مطابق ادائیگی کی جائے گی۔ مندرجہ ذیل اچھے اقدامات کی سفارش کی جاتی ہے:

    1. آٹھ گھنٹے کے یوم کار کے اندر 30 منٹ یا کل ایک گھنٹے کے دودھ پلانے کے وقفہ کی اجازت دیں؛
    2. دودھ پلانے کے وقفوں کی "ادا کردہ" کام کے اوقات کے طور پر شمار کیے جانے کی سفارش کی جاتی ہے؛
    3. ملازمین سے دودھ کو نکالنے کے لئے صرف ہونے والے وقت کے لئے کمی کو پورا کرنے کی توقع نہیں کی جاتی ہے؛ اور
    4. دودھ سے متعلق وقفوں کے لئے بریسٹ فیڈنگ کی حالت کے ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔

    5ILO میٹرنٹی پروٹیکشن کنوینشن، 2000 (نمبر 183) اور سفارش نمبر 191۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن، ILO

  3. دودھ نکالنے کے لئے سہولیات

    عملہ کی فرد کو رازداری کے ساتھ دودھ نکالنے کے لئے ایک جگہ مہیا کرنے کےساتھ موجودہ وسائل کا لچکدار استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انتظامات کی کچھ مثالیں ذیل میں ہیں:

    1. ملازمین کو دودھ نکالنے کے لئے کمرہ فراہم کریں؛
    2. دودھ کو نکالنے کے لئے موجودہ کمروں کو عارضی طور پر استعمال کریں جیسا کہ کانفرنس روم، یا تبدیلی کرنے کا کمرہ۔
    3. کسی علیحدہ کونے میں دودھ نکالنے کے لئے ایک کونہ کو ترتیب دے لیں اوروہاں پر ایک علامت کو دکھائیں جیسا کہ "ماں کا وقفہ، برائے مہربانی انتظار کریں"؛ یا
    4. دودھ سے متعلق وقفوں کے لئے، ملازمین کو قریبی کمیونٹی کے بے بی کیئر مرکز سہولات کا دورہ کرنے کی اجازت دیں۔

    تاہم، ٹوائلٹس یا ریسٹ رومز حفظان صحت کے مسائل کی وجہ سے موزوں نہیں ہیں۔

    چھاتی سے دودھ نکالنے کی جگہ پر، مندرجہ ذیل سہولیات اور اقدامات کی ضرورت ہے:

    1. دودھ کو نکالتے ہوئے، چھاتی کا دودھ پلانے والی ماؤں کے بیٹھ سکنے کے لئے بیک ریسٹ کی حامل ایک کرسی؛
    2. دودھ نکالنے کے عمل کے دوران ضروری سامان رکھنے کے لئے ایک چھوٹی سی میز کی ضرورت ہوتی ہے۔
    3. پاور ساکٹ؛ اور
    4. دیگر سہولیات جیسا کہ مائع صابن، بہتا پانی اور سنکس اورساتھ ساتھ لاکرز پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔
  4. دودھ رکھنے کے لئے ریفریجریٹرز

    چھاتی کے دودھ کی خصوصیت اس کا اینٹی بیکٹریل ہونا ہے۔ ایک ریفریجریٹرز یا ایک ٹھنڈا کرنے والے خانہ میں ذخیرہ کرنا عام طور پر محفوظ ہے۔ نکالے ہوئے دودھ کو ایک ڈبہ میں سادہ طور پر پینٹری میں موجود ریفریجریٹر کے اندر رکھ دیں۔ ایک علیحدہ سے ریفریجریٹر کی ضرورت نہیں ہے۔

اکثر پوچھے جانیوالے سوالات

سوال1: باہر کے کام کرنے والی عملہ کی رکن کی مدد کس طرح سے کی جا سکتی ہے؟

جواب1: "بریسٹ فیڈنگ دوستانہ جائے کار" کا کامیاب نفاذ کے اقدامات آجرین اور ملازمین کے مابین کھلی مواصلات پر منحصر ہیں۔ آجرین کو ملازمین کی ضروریات پر غور کرنا چاہئے۔ وہ ملازمین کی بیرون خانہ وقت کو لچکداری کے ساتھ عملہ منظم کر سکتے ہیں، یا درج ذیل مثال کی طرح انتظامات کرنے پر غور کر سکتے ہیں:

  1. عملہ کی اراکین کو قریبی کمیونٹی بے بی کیئر سہولیاتی مراکز استعمال کرنے کی اجازت دیں؛ یا
  2. بریسٹ فیڈنگ کرانے والی ماؤں کے لئے متبادل تعیناتی کا انتظام کریں تاکہ انہیں کام پر بھی دودھ نکال سکنے کے قابل بنایا جا سکے۔

ان لچکدار انتظامات میں بتدریج کمی لائی جا سکتی ہے جب ان کے بچے بڑے ہو جاتے ہیں۔

سوال2: اگر بریسٹ فیڈنگ کرانے والی ماں کی جانب سے زیادہ دودھ سے متعلق وقفوں یا طویل وقفوں کے لئے درخواست کی جاتی ہے تو کیا ردعمل دینا چاہئیے؟

جواب2: بعض چھاتی کا دودھ پلانے والی ماؤں کو دودھ نکالنے کے لئے زیادہ وقفوں یا طویل وقفوں کی ضرورت ہو سکتی ہے، جیسا کہ وہ جو حال ہی میں کام کرنے پر واپس آئیں ہوں۔ وہ ایک نئے دودھ نکالنے کے عمل کے لئے ماحول کو اپنانے میں وقت لیتی ہیں۔ یہ اپنے فالتو وقت کو چھاتی سے دودھ نکالنے کے لئے استعمال کرنے پر غور کر سکتی ہیں، جیسا کہ دوپہر کے کھانے کا وقت، کام کے اوقات سے پہلے یا بعد کا وقت۔ مزید برآں، وہ طبی ماہرین کے ساتھ بریسٹ فیڈنگ سے متعلق خدشات پر مشورہ لے سکتی ہیں۔

سوال3: دیگر عملہ کی ممکنہ رنجشوں کے ساتھ کیسے نمٹیں؟

جواب3: بعض ملازمین کو اقدامات غیرمنصفانہ محسوس ہو سکتے ہیں، مثال کے طور پر، دودھ سے متعلق وقفوں میں، بریسٹ فیڈنگ کرانے والی ماں کے کاموں یا فرائض کو انہیں تفویض کیا جانا یا انجام دینا اور انہیں مساویانہ وقفے فراہم نہ کیے جانا۔ خوش قسمتی سے، غیر ملکی تجربہ سے نشاندہی ہوتی ہے کہ ملازمین کی اکثریت، ان کی صنف سے قطع نظر، جائے کار پر بریسٹ فیڈنگ دوستانہ اقدامات کا نفاذ کرنے کی تائید کرتی ہے۔

انتظامیہ، بریسٹ فیڈ کرانے والی ماں اور باقی عملہ کے درمیان مسلسل کھلی مواصلات، اقدامات کی عارضی نوعیت کے بارے میں آگاہ کرنا اور کثیر فریقین کے لئے طویل مدتی فوائد ایک کامیاب نفاذ میں سہولت مہیا کریں گے۔

سوال4: اگر عملہ کی ایک رکن ایک سال سے زائد عرصہ سے بریسٹ فیڈنگ کراتی رہی ہے، تو کیا پھر بھی آجر کو ایک دن میں دودھ پلانے سے متعلق دو وقفوں کی اجازت دینا جاری رکھنے کی ضرورت ہے؟

جواب4: جب بچوں کی عمر ایک سال ہو جاتی ہے، تو وہ پہلے ہی مختلف اقسام کے خوراک کھا رہے ہوتے ہیں۔ روزانہ کا دودھ کا انٹیک اور بریسٹ فیڈنگ یا دودھ نکالنے کا تعدد اس کے مطابق کم ہو جائے گا۔ اس مرحلہ پر، زیادہ تر دودھ پلانے والی ماؤں کو ایک دن میں صرف ایک لیکٹیشن وقفہ کی ضرورت ہو گی۔ جاری بریسٹ فیڈنگ کے لئے عملہ کی ضرورت کی گنجائش نکالنے کے لئے آجر لچکدار طریقے سے انتظامات کر سکتا ہے۔

(پالیسی نمونہ)

"بریسٹ فیڈنگ دوستانہ جائے کار" کی پالیسی

ہماری تنظیم (یا کمپنی) ملازم فرد کے بریسٹ فیڈ کرانے کے انتخاب کو تسلیم کرتی ہے، ڈیلیوری کے بعد کام پر واپس آنے کے بعد ملازمہ کے بریسٹ فیڈ کرانے کو قبول اوراس کی تائید کرتی ہے۔

پالیسی کا مقصد دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے ایک موزوں اور دوستانہ ماحول مہیا کرنا ہے تاکہ بریسٹ فیڈنگ کام کے ساتھ موازن ہو سکے۔ یقینی بنانے کے لئے کہ تمام ملازمین اس سے آگاہ ہے، سب کو اس پالیسی کے بارے میں مطلع کیا جانا چاہئے۔

  1. امکانی مائیں

    کام پر واپس آ جانے کے بعد، جتنا جلد ممکن ہو، انتظامیہ سے بریسٹ فیڈنگ کو جاری رکھنے کے بارے میں بات چیت کریں تاکہ ایک آرام دہ ٹائم لائن کے اندر دونوں فریقین کی جانب سے ایک اچھی تیاری میں سہولت مہیا کی جا سکے۔

  2. انتظامیہ کا عملہ

    عملی صورتحال پر غور کریں اور مندرجہ ذیل بنیادی اقدامات کے ساتھ منصفانہ اور سازگار ماحول فراہم کریں:

    1. بچے کی پیدائش کے بعد کم از کم ایک سال تک دودھ سے متعلق وقفے، دودھ نکالنے کے لئے ایک آٹھ گھنٹے کی شفٹ کے دوران تقریباً دو 30 منٹ کے وقفے) کی اجازت دینا، اور اس کے بعد ایک لچکدار نقطہ نظر اپنانا؛
    2. رازداری کے ساتھ ایک جگہ، ایک مناسب کرسی، بریسٹ ملک پمپس کو منسلک کرنے کے لئے ایک میز اور بجلی کی ساکٹ فراہم کرنا؛ اور
    3. چھاتی کے دودھ کو ذخیرہ کرنے کے لئے ریفریجریٹر فراہم کرنا۔
  3. ساتھی کارکنان

    ڈلیوری کے بعد کام پر واپس آنے والی ساتھیوں کے بریسٹ فیڈنگ کو جاری رکھنے کے انتخاب کو قبول کریں اوراس کی تائید کریں۔

ملازمین جو بریسٹ فیڈنگ سے متعلق معلومات اور پیشہ ورانہ مشورہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ محکمہ صحت کے خاندانی صحت کی خدمات کے ذریعہ فراہم کردہ وسائل کو براؤز کر سکتے ہیں:

  • کام کے ساتھ بریسٹ فیڈنگ کو یکجا کرنے والی ملازم کا رہنما کتابچہ: http://s.fhs.gov.hk/i9uvr
  • زچہ اور بچہ صحت کے مراکز: بریسٹ فیڈنگ مشاورتی خدمات

محکمہ صحت کے بریسٹ فیڈنگ کے وسائل

بریسٹ فیڈنگ کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، براہ مہربانی محکمہ صحت کی ہیلتھ سروسز کی ویب سائٹ www.fhs.gov.hk پر براؤز کریں:

یونیسیف سے معلومات

آپ کی کمپنی / تنظیم بریسٹ فیڈنگ میں ماؤں کی مدد کرنے کے لئے وقت، جگہ اور معاونت فراہم کر سکتی ہے۔

بریسٹ فیڈ کرانے والی ماؤں کی مدد کرنے کے لئے ابھی عہد کریں۔

www.SayYesToBreastfeeding.hk

مزید جاننے کے لئے ہم سے رابطہ کریں

ٹیلیفون: 2833 6139

ای-میل: bf@unicef.org.hk

#SayYesToBreastfeeding